کون کس کو مس کررہا ہے 15

رانا

محفلین
اوہو یہ تو کافی پرانا ٹیگ ہے تبھی نہیں ملا۔ اور آپ کی بھی یاداشت کمال کی ہے کہ پچھلے سال مئی میں آپ نے ہمیں یاد کیا تھا اور ابھی تک یاد ہے۔:p
لیکن پھر بھی دیکھ لیں ہم نے آپ کو دوسرے دھاگے میں سب سے پہلے یاد کیا اور نہ صرف یاد کیا بلکہ آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے علاقے کی بھی خیریت دریافت کی۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ لڑی بھی خاصی پرانی ہے، تو کیا اب کوئی رکن کسی کو مس نہیں کرتا؟
شمشاد صاحب، یہ آپ نے نئی آئی ڈی کیوں بنا لی، پرانی ہی سے آ جاتے سب کو زیادہ اچھا لگتا! :)
آپ کے سگنیچرز پرانے والے ہی ہیں، شکریہ یہ "نصِ صریح" دینے کے لیے۔ :)
 
ابن توقیر

میں آج حیران تھا کہ نئے ممبر کیسے الف ب پ والی لڑیوں میں سیدھی تو سیدھی الٹی ترتیب سے بھی بغیر کسی غلطی کے شامل ہورہے ہیں۔ اسی لیے پروفائل کے موازنے میں سگنیچر پر دھیان چلا گیا۔
 
سین خے

محفلین
شمشاد صاحب، یہ آپ نے نئی آئی ڈی کیوں بنا لی، پرانی ہی سے آ جاتے سب کو زیادہ اچھا لگتا! :)
آپ کے سگنیچرز پرانے والے ہی ہیں، شکریہ یہ "نصِ صریح" دینے کے لیے۔ :)

اگر ایسی بات ہے تو ویلکم بیک شمشاد بھائی :) اور محفلین کو بہت مبارک ہو :)
 
شمشاد خان

محفلین
شمشاد صاحب، یہ آپ نے نئی آئی ڈی کیوں بنا لی، پرانی ہی سے آ جاتے سب کو زیادہ اچھا لگتا! :)
آپ کے سگنیچرز پرانے والے ہی ہیں، شکریہ یہ "نصِ صریح" دینے کے لیے۔ :)
محمد وارث صاحب آپ بھی پرانے رکن شمشاد کے نام سے دھوکہ کھا گئے۔ میں نیا ہی ہوں اور ان صاحب کو نہیں جانتا۔
رہی بات سگنیچرز کی، تو میں نے یہ فقرہ اپنے ایک استاد سے سُنا تھا جو دماغ میں اٹک کر رہ گیا، سو اسی کو سگنیچر میں لکھ دیا۔
 
کوئی بات نہیں سر، یہ دنیا ہی دھوکے کا گھر ہے اور بندہ بشر دھوکہ کھا ہی جاتا ہے۔ :)
 
سین خے

محفلین
محمد وارث صاحب آپ بھی پرانے رکن شمشاد کے نام سے دھوکہ کھا گئے۔ میں نیا ہی ہوں اور ان صاحب کو نہیں جانتا۔
رہی بات سگنیچرز کی، تو میں نے یہ فقرہ اپنے ایک استاد سے سُنا تھا جو دماغ میں اٹک کر رہ گیا، سو اسی کو سگنیچر میں لکھ دیا۔

شمشاد خان صاحب معذرت کے ساتھ اگر تو آپ واقعی پرانے رکن شمشاد صاحب ہی ہیں تو آپ کو چاہئے کہ آپ اعلان کر دیں۔ اگر آپ کوئی اور ہیں اور شمشاد صاحب کی شناختی معلومت استعمال کر کے یہ ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں کہ آپ محفل کے ایک پرانے اور معروف رکن ہیں تو یہ پھر identity theft کا کیس بن جاتا ہے۔

میں آپ کا کیس اب انتظامیہ کو رپورٹ کر رہی ہوں کیونکہ یہ کافی خطرناک بات ہے کہ کوئی بھی نیا رکن اس طرح کسی بھی پرانے ممبر کی معلومات استعمال کرے۔ کل کو کوئی بھی کسی کی معلومات استعمال کر کے یہاں کسی کو بھی دھوکہ دے سکتا ہے۔
 
عرفان سعید

یہاں کافی confusion تو موجود ہے۔
 
اگر تو یہ شمشاد بھائی ہیں اور ظاہر نہیں کرنا چاہ رہے تو کیا کیا جا سکتا ہے۔
اور اگر شمشاد بھائی نہیں ہیں، تو کسی اور کا وہی نام ہونا، وہی دستخط رکھنا کسی اور کی شناختی معلومات استعمال کرنا کس طرح ہے؟
دستخط پر محفل میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔
 
دیکھیں اگر تو شمشاد بھائی ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر کوئی اور ہیں اور کچھ ایسا پوسٹ کرتے ہیں جو شائد شمشاد بھائی اپنی طرف سے پوسٹ کرنا پسند نہ کریں تو پھر کیا ہوگا؟ بات صرف سگنیچر کی نہیں ہے شہر نام اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں جو میچ کر رہی ہیں۔اسلوب میں بھی بہت کچھ کامن دیکھنے میں آرہا ہے۔

آگر کل کو کوئی میری انفارمیشن استعمال کر کے آئی ڈی بنا لے اور میں یہاں نہ ہوں تو مجھے تو یہ کسی صورت بھی مناسب نہیں لگے گا اور میں کاروائی کامطالبہ کروں گی۔

باقی آپ لوگ زیادہ بہتر جانتے ہیں لیکن میں نے اپنے اوپر رکھ کر سوچا تو مناسب معلوم نہیں ہوا اسلئے پوائنٹ آوٹ کر دیا ہے۔
 
ایسا تب ہوتا اگر کوئی اور ہوتا اور اپنے آپ کو ششماد بھائی کہہ رہا ہوتا۔ یہاں تو مسلسل انکار ہے۔
اور باقی کسی بھی اتفاق کو نایاب ضرور مگر ناممکن تو نہیں کہا جا سکتا۔ :)
 
Top