کون سیکھے گا Presentation Skills؟

عرفان سعید نے 'تعلیم و تدریس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 13, 2018

  1. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    3,461
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Amused
    معزز محفلین!

    خاکسار پیشے کے اعتبار سے کیمیا کا محقق ہے۔ لیکن پچھلے چار سالوں سے ایک اور شغل بھی جاری ہے۔ مجھے تقریر کرنے اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق چرایا۔فن لینڈ میں ایک مقامی پبلک سپیکنگ کلب کا ممبر ہوں۔اللہ کے فضل سے کلب کی سطح پر بہت سے مقابلہ جات جیت چکا ہوں۔۲۰۱۶ میں فن لینڈ اور اسٹونیا کا مشترکہ تقریری مقابلہ بھی جیتا۔ اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع بھی ملا۔
    دو سال پہلے میں نے اپنی ذاتی کمپنی بھی شروع کی جو سافٹ سکلز (Soft Skills) کے موضوعات پر کمپنیوں کو ٹریننگ مہیا کرتی ہے۔ سرِ دست درج ذیل ٹریننگ کورس تیار ہیں اور کچھ ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔

    ۱۔High Impact Presentation: سات موڈیول پر مشتمل دو دن کی کلاس روم ٹریننگ
    ۲۔P.O.W.E.R-in-Point: چھ موڈیول پر مشتمل ایک دن کی کلاس روم ٹریننگ
    ۳۔Powerpoint Mastery: چھ موڈیول پر مشتمل ایک دن کی کلاس روم ٹریننگ

    اس دراز نفسی کو خود ستائی یا کاروباری تشہیر پر محمول نہ کیا جائے۔

    اس پس منظر کو واضح کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں سوچ رہا ہوں کہ محفل پر Presentation Skills کے نام سے ایک تدریسی سلسلہ شروع کیا جائے۔ کلاس روم کے انگریزی مواد کو آن لائن اردو میں ڈھالنا دقت طلب تو ہے لیکن اللہ کا نام لے کر ایک دفعہ آغاز کیا جائے۔

    اگر آپ کو یہ تجویز معقول لگتی ہے اور آپ اس سلسلے میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو اپنی رائے دیجیے۔ انشاءاللہ عید الفطر کے بعد باقاعدہ آغاز کروں گا۔

    عرفان
     
    • زبردست زبردست × 16
    • پسندیدہ پسندیدہ × 13
  2. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,073
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میری عصری تعلیم کچھ خاص نہیں لیکن مجھے پریزینٹیشن سیکھنے کا شوق بھی ہے اور ضرورت بھی۔ کیا میں سیکھ سکتا ہوں؟ آپ بتائیں اس کی کیا ریکوائرمنٹس ییں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    3,461
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Amused
    کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شوق کا مول نہیں اور یہی چاہیے کچھ بھی سیکھنے کے لیے۔
    خود کو جواب دیجیے۔ میں کہتا ہوں کیوں نہیں۔
    آپ اور آپ کا شوق۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  4. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,435
    آپ تو ہر فن مولا ہیں جناب۔ :) بہت خوب!!
    ہم آپ کے خاموش طالبعلم رہیں گے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. محمد شعیب

    محمد شعیب محفلین

    مراسلے:
    1,806
    موڈ:
    Busy
    پریزنٹیشن اسکلز کو اردو میں تقریری صلاحیتیں کہتے ہیں یا کہہ سکتے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. یاز

    یاز مدیر

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت خوب جناب۔
    اس فن یا ہنر کی ٹریننگ بہت ضروری ہے۔ یہ دنیا بہت حد تک پریزنٹیشن پہ چل رہی ہے۔
    ہم بھی اس کلاس میں آبزرور کے طور پہ بیٹھیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  7. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    3,461
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Amused
    اردو کے مفتیان سے التفات کی درخواست ہے
    محمد وارث
    محمد تابش صدیقی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  8. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,073
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بس پھر ہمیں اپنا شاگرد سمجھیے۔
    نوٹ: لیکن ہم غیر حاضریاں کرنے والے طالب علم ہیں۔ نرمی کیجیے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. یاز

    یاز مدیر

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    میرا خیال ہے کہ اردو کی کوئی عام مستعمل اصطلاح اس کے ساتھ انصاف شاید نہ ہی کر سکے۔
    ہنرِ پیشکاری یا فنِ پیشکاری وغیرہ ممکنہ ترجمہ ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ بھی زبردستی کی بنائی اصطلاح ہی محسوس ہو رہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • متفق متفق × 1
  10. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    23,850
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    میرے خیال میں پریزنٹیشن کو پریزنٹیشن ہی رہنے دیں کیونکہ پریزنٹیشن صرف تقریر نہیں ہوتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • متفق متفق × 4
  11. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    3,461
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Amused
    سافٹ سکلز ہیں مگر ٹریننگ سخت ہو گی۔
     
    • متفق متفق × 2
  12. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,073
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    کوشش کریں گے محنت کی۔ باقی اللہ مالک ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    34,705
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Cheeky
    ضرور شروع کریں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  14. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شاگرد تیار ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  15. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,611
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    پریزنٹیشن سکلز ریسرچ کے میدان کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے کیریر میں بھی کامیابی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس سے محض تقریر کرنا مراد نہیں ہے۔ موضوع اور آڈینس کو مد نظر رکھتے ہوئے پریزنٹیشن تیار کرنی ہوتی ہے اور مقررہ وقت میں اختصار کے ساتھ مؤثر انداز میں اپنے نکتہ نظر کو بیان کرنا ہوتا ہے۔ پریزنٹیشن میں محض اصل موضوع سے متعلق حقائق ہی اہم نہیں ہوتے بلکہ اس سے زیادہ اہم باڈی لینگویج، آئی کانٹیکٹ ہوتے ہیں۔ پریزنٹیشن کلز سکھانے کا آئیڈیا نہایت اعلی ہے اور میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ لیکن محض تحریر میں اس کے ساتھ انصاف نہیں کیا جا سکے گا۔ میری تجویز ہوگی کہ یا تو گوگل ہینگ آؤٹ سیشن میں اس پر لائیو ڈسکشن کے ذریعے ٹریننگ کروائی جائے۔ دوسرا طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ویڈیو لیکچر ریکارڈ کرکے یوٹیوب کے ذریعے شئیر کیے جائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 3
    • متفق متفق × 2
  16. یاز

    یاز مدیر

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    عوامی زبان یا کچھ slang میں بات کی جائے تو پریزنٹیشن سکلز کا مطلب ہو گا۔۔۔۔۔ سودا بیچنے کا ہنر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  17. محمدظہیر

    محمدظہیر مدیر

    مراسلے:
    2,890
    متفق
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  18. محمدظہیر

    محمدظہیر مدیر

    مراسلے:
    2,890
    زبردست. میں تیار ہوں سیکھنے کے لیے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. ربیع م

    ربیع م محفلین

    مراسلے:
    1,337
  20. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    3,461
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Amused
    کورس کے بعد اسلام آباد کے چوک پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نہ پائے جائیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8

اس صفحے کی تشہیر