کون سیکھے گا Presentation Skills؟

زیک

مسافر
میری جگہ کلاس کے فرسٹ بینچ پر رکھی جائے. چاہے میں حسب معمول لیٹ ہی کیوں نہ ہو جاؤں! ہوم ورک کی طرف سے آپ کا کوئی شکایت نہیں ملے گی.

فرسٹ بینچ پہلے سے بک ہے۔ پیچھے تشریف لے جائیے۔ :)
میرے لئے بیک بنچ صحیح رہے گا
 

زیک

مسافر
ریکارڈنگ یوٹیوب پر پوسٹ کرنا اچھا رہے گا کہ مختلف ٹائم زونز کی وجہ سے تمام لوگوں کا ایک وقت میں ہینگ آؤٹ پر آنا مشکل ہو گا
 

محمد وارث

لائبریرین
مرضی ہوگی تو ہم آئیں گے کلاس میں، نہیں تو کہیں باہر بیٹھے دھواں اڑائیں گے، کر لو جو کرنا ہے! :)
 

عرفان سعید

محفلین
سکائپ کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے کہ اس میں کانفرنس کال ممکن ہے یا نہیں، اور اگر ہے تو کتنے لوگ ایک وقت میں اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ میرا ووٹ گوگل ہینگ آؤٹ کے لیے ہے۔ میری تجویز ہوگی کہ شروع میں انسٹرکٹر سمیت شرکاء کی تعداد دس تک رہے۔
ریکارڈنگ کی آپشن ہونے کی وجہ سے میرا جھکاؤ اس وقت گوگل ہینگ آؤٹ کی طرف ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
عرفان پلیز کچھ ایجنڈا بتا دیں کہ ٹریننگ کی آؤٹ لائن کیا ہے؟ کتنے سیشن درکار ہوں گے اور ہر سیشن کتنی دیر کا ہوگا؟
آن لائن کورس کے لیے ایجنڈا ابھی مرتب نہیں کیا۔ لیکن پچھلے سال کلاس روم ٹریننگ دی تھی اس کا ایجنڈا پوسٹ کر رہا ہوں تاکہ اندازہ ہو سکے۔
Slide1.jpg
Slide2.jpg
Slide3.jpg
 

عرفان سعید

محفلین
پریزنٹیشن سکلز کے ہوم ورک میں عام طور پر ایک پریزنٹیشن تیار کرنی ہوتی ہے، جس کی تیاری کا چند منٹ ہی وقت ملتا ہے اور اسے اسی وقت پریزنٹ بھی کرنا ہوتا ہے۔ باقی شرکاء اس پریزنٹیشن پر فیڈبیک دیتے ہیں۔ فیڈ بیک فراہم کرنے کا عمل اتنا ہی اہم ہوتا ہے جتنا کہ خود پریزنٹ کرنا۔
کلاس روم ٹریننگ میں بالکل ایسا ہی تھا۔ اب آن لائن کی وجہ سے کچھ چیلنج تو ہے لیکن اس سے نبرد آزما ہو لیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آن لائن کورس کے لیے ایجنڈا ابھی مرتب نہیں کیا۔ لیکن پچھلے سال کلاس روم ٹریننگ دی تھی اس کا ایجنڈا پوسٹ کر رہا ہوں تاکہ اندازہ ہو سکے۔

یہ آؤٹ لائن دو مکمل دنوں کی ٹریننگ کی ہے۔ آن لائن اس طرح کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہونا ممکن نہیں ہوگا۔ اسے قدرے مختصر کرنا ہوگا، اور اسے کئی سیشنز پر تقسیم کرنا ہوگا۔
 

عرفان سعید

محفلین
یہ آؤٹ لائن دو مکمل دنوں کی ٹریننگ کی ہے۔ آن لائن اس طرح کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہونا ممکن نہیں ہوگا۔ اسے قدرے مختصر کرنا ہوگا، اور اسے کئی سیشنز پر تقسیم کرنا ہوگا۔
بالکل ایسا ہی ہو گا۔ ایک سیشن ایک ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ مزید براں مختلف سیشن کے دوران کچھ دنوں کا وقفہ بھی ہو گا۔ اس طرح یہ کورس چند مہینوں پر محیط ہو گا۔
 

عرفان سعید

محفلین
آپ تو ہر فن مولا ہیں جناب۔ :) بہت خوب!!
ہم آپ کے خاموش طالبعلم رہیں گے۔ :)
جن لوگوں نے اس کورس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے انہیں میں نے انتظامی امور طے کرنے کی غرض سے نجی مکالمہ ارسال کیا ہے۔سسٹم آپ سے براہ راست مکالمہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ براہ کرم مجھے مطلع فرمائیے کہ کیسے آپ تک وہ پیغام پہنچا سکتا ہوں؟
لاریب مرزا
 

لاریب مرزا

محفلین
جن لوگوں نے اس کورس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے انہیں میں نے انتظامی امور طے کرنے کی غرض سے نجی مکالمہ ارسال کیا ہے۔سسٹم آپ سے براہ راست مکالمہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ براہ کرم مجھے مطلع فرمائیے کہ کیسے آپ تک وہ پیغام پہنچا سکتا ہوں؟
لاریب مرزا
رازداری میں ضروری ترامیم کر لی گئی ہیں۔ آپ مکالمے کا آغاز کر سکتے ہیں۔ :)
 

م حمزہ

محفلین
معزز محفلین!

خاکسار پیشے کے اعتبار سے کیمیا کا محقق ہے۔ لیکن پچھلے چار سالوں سے ایک اور شغل بھی جاری ہے۔ مجھے تقریر کرنے اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق چرایا۔فن لینڈ میں ایک مقامی پبلک سپیکنگ کلب کا ممبر ہوں۔اللہ کے فضل سے کلب کی سطح پر بہت سے مقابلہ جات جیت چکا ہوں۔۲۰۱۶ میں فن لینڈ اور اسٹونیا کا مشترکہ تقریری مقابلہ بھی جیتا۔ اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع بھی ملا۔
دو سال پہلے میں نے اپنی ذاتی کمپنی بھی شروع کی جو سافٹ سکلز (Soft Skills) کے موضوعات پر کمپنیوں کو ٹریننگ مہیا کرتی ہے۔ سرِ دست درج ذیل ٹریننگ کورس تیار ہیں اور کچھ ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔

۱۔High Impact Presentation: سات موڈیول پر مشتمل دو دن کی کلاس روم ٹریننگ
۲۔P.O.W.E.R-in-Point: چھ موڈیول پر مشتمل ایک دن کی کلاس روم ٹریننگ
۳۔Powerpoint Mastery: چھ موڈیول پر مشتمل ایک دن کی کلاس روم ٹریننگ

اس دراز نفسی کو خود ستائی یا کاروباری تشہیر پر محمول نہ کیا جائے۔

اس پس منظر کو واضح کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں سوچ رہا ہوں کہ محفل پر Presentation Skills کے نام سے ایک تدریسی سلسلہ شروع کیا جائے۔ کلاس روم کے انگریزی مواد کو آن لائن اردو میں ڈھالنا دقت طلب تو ہے لیکن اللہ کا نام لے کر ایک دفعہ آغاز کیا جائے۔

اگر آپ کو یہ تجویز معقول لگتی ہے اور آپ اس سلسلے میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو اپنی رائے دیجیے۔ انشاءاللہ عید الفطر کے بعد باقاعدہ آغاز کروں گا۔

عرفان
مجھے آپ کا شاگرد بننے میں دلی خوشی ہوگی۔
اس کورس کو ضرور شروع کریں ۔
 
Top