کون سا ای ریڈر بہتر ہے؟

محمّد

محفلین
السلام علیکم
ای ریڈر کے بارے میں مشورہ درکار ہے۔
کنڈل یا کوئی اور؟
(یاد رہے میں نے صرف کتابیں پڑھنی ہیں)۔
آپ سب کا شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کنڈل ٹچ کی کوئی تصویر ہی لگا دینی تھی۔

KindleTouch.jpg


اگر یہی ہے تو price range کیا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
کنڈل خریدنے سے پہلے اطمینان کر لینا بہتر ہوگا کہ اس پر اردو ای بکس پڑھی جا سکتی ہیں یا نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یورو والی قیمت شاید یورپ کے حساب سے ہے۔ عجیب سی بات ہے کہ جو چیز امریکہ میں جتنے ڈالر میں بکتی ہے، یورپ میں اتنے ہی یورو اس کی قیمت کر دی جاتی ہے۔ نیا کنڈل امریکہ میں 99 ڈالر کا ہے اور یورپ میں 99 یورو کا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کنڈل سمپل والا بہترین ہے۔ 99 ڈالر قیمت لیکن اس میں 25 ڈالر ہینڈلنگ چارجز اور کچھ پوسٹ کو بھی جمع کر دیں۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں اردو بکس پڑھی جا سکتی ہیں۔ موبی یا کسی اور شکل میں نہیں
 

حماد

محفلین
کنڈل میں پی ڈی ایف اردو کتابیں پڑھنے کا تو کوئ لطف نہیں البتہ انگریزی ای بکس پڑھنے کیلے لاجواب ہے۔
اردو صفحہ سکرین پر پورا نہیں آتا اور فونٹ بڑا کریں تو لمبائ کے رخ چند ہی لائینیں دکھائ دیتی ہیں، البتہ سفر میں غنیمت ہے۔ یہی سوچ کر میں نے چند اردو کتابیں ڈاؤنلوڈ کی ہوئ ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کنڈل میں پی ڈی ایف اردو کتابیں پڑھنے کا تو کوئ لطف نہیں البتہ انگریزی ای بکس پڑھنے کیلے لاجواب ہے۔
اردو صفحہ سکرین پر پورا نہیں آتا اور فونٹ بڑا کریں تو لمبائ کے رخ چند ہی لائینیں دکھائ دیتی ہیں، البتہ سفر میں غنیمت ہے۔ یہی سوچ کر میں نے چند اردو کتابیں ڈاؤنلوڈ کی ہوئ ہیں۔
میں نے تجربہ کر کے اپنی مرضی کے فانٹ سائز کو چنا ہوا ہے جس کی وجہ سے جب میں پی ڈی ایف میں اپنی بنائی گئی اردو فائل کو پڑھتا ہوں تو کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ البتہ ان پیج میں یا پہلے سے بنی بنائی اردو کتاب کو پڑھنا ایک عذاب ہےکیونکہ فانٹ سائز بہت تنگ کرتا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے یونی کوڈ اردو فائل میں نفیس تحریر نسخ یا پھر ایریل یونی کوڈ ایم ایس سے ہی فائل بناتا ہوں۔ نستعلیق فائلیں یونی کوڈ سے درست پی ڈی ایف نہیں بنتیں۔ کوشش کرتا ہوں کہ شام کو کنڈل پر پی ڈی ایف کی تصویر لگاؤں
 

قیصرانی

لائبریرین
ان پیج کی فائل کا اس لئے حوالہ دیا کہ زیادہ تر بنی بنائی کتب ان پیج سے پی ڈی ایف شدہ ملتی ہیں جن کو کنڈل پر پڑھنا کارے وارد ہے (اسے وارد کی کار نہ سمجھا جائے)
 

تلمیذ

لائبریرین
ان پیج کی فائل کا اس لئے حوالہ دیا کہ زیادہ تر بنی بنائی کتب ان پیج سے پی ڈی ایف شدہ ملتی ہیں جن کو کنڈل پر پڑھنا کارے وارد ہے (اسے وارد کی کار نہ سمجھا جائے)

منصور صاحب، کیا آپ نے اسے خود 'وارد' لکھا ہے؟ اگر ایسا ہے تو الگ بات ہے۔ ورنہ میرے خیال میں اسے 'کارے دارد' ہونا چاہئے تھا۔
 

زیک

مسافر
کنڈل ٹچ کی کوئی تصویر ہی لگا دینی تھی۔

KindleTouch.jpg


اگر یہی ہے تو price range کیا ہے؟

کنڈل ٹچ یہ والا ہے:
KW-slate-02-sm._V166950138_.jpg


ریاستہائے متحدہ سے باہر تو یہ ابھی نہیں ملتا :(

جی فی الحال صرف امریکہ میں دستیاب ہے۔ جلدیورپ میں بھی ہونا چاہیئے
 

انتہا

محفلین
چائنا کے ای بک ریڈر جو پاکستان میں دستیاب ہیں ان کی پرفارمنس کیسی ہے؟ کون سا ای ریڈر اچھا ہے۔
 

hackerspk

محفلین
دھاگہ تو کافی پرانا ہے لیکن میری نظر سے آج گزرا یا پھر میں ادھر سے نہیں گزرا۔ میرے خیال میں ٹیبلیٹ پی سی لیں ای بک ریڈرز سے وہ بہتر ہے میں خود چائنہ کا ایک ٹیبلیٹ استعمال کر رہا ہوں نوو سیون ایڈوانسڈ سولہ ہزار روپے کا لیا تھا لیکن پیسے پورے ہو گئے ہیں۔ اردو کتابیں تصویری شکل میں بھی بآسانی پڑھ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ گوگل انڈرائڈ اسنسٹال ہے پہلے جنجربرڈ دو اعشاریہ کچھ تھا اب میں نے چار اعشاریہ صفر آئس کریم سینڈویچ انسٹال کیا ہے جس میں یونی کوڈ کی سپورٹ بھی شامل ہے اور ساٹھ ستر زبانیں شامل ہیں مگر اردو نہیں ہے۔ لیکن اردو الفاظ کی سپورٹ پوری ہے مکمل یونی کوڈڈ ہے۔ گوگل پلے سے منٹانو ریڈر انسٹال کیا ہے۔ جو پی ڈی ایف کو پڑھتا ہے۔ اگر آپ رات کو پڑھ رہے ہوں تو صفحہ سیاہ اور الفاظ سفید ہو جاتے ہیں جس آنکھوں کی بچت ہوتی ہے اور بیٹری کی بھی۔ تھوڑا گرم ہوتا ہے۔ اگر کسی ساتھی کو مذید معلومات یا تصاویر درکار ہوں تو مجھ کہو یار۔ ☺
 
Top