کون تھیں ؟ کہاں چلی گئیں؟؟

بہت شکریہ بہن زینب۔ معصوم جانوں کے ضیاع کا بہت افسوس ہم سب کو ہے۔ لیکن آپ کے جواب سے ظاہر ہے کہ یہ ایک سمجھ دار اور زندہ قوم ہے۔
 
اس فورم کو اپنی اشتہار گاہ نہ بنائیں۔ اگر آپ کوئی ایسا ریکارڈ‌ بنانا چاہتے ہیں تو اپنی ویب سائٹ اور سٹوریج خریدیں۔ دوسروں کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا تو سب کو آتا ہے۔ کچھ جیب سے بھی کیجئے،
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ سید ابرار صاحب بہت ہی مفید معلومات دی ہے پچھلے دنوں میں خود بھی ملتان گیا میرا ایک دوست ہے جو کہ ایک دارلعلوم کا مہتمم ہے نے کہا میں اکیلاہوں میرے ساتھ چلو تو وہاں میں وقاق المدارس گیا تھا
میں اپنے پاس دو کتابچے لایا ہوں ایک تو مفتی رفیع عثمانی صاحب کا ہے جو کہ میں نے یہاں پر پوسٹ کی ہے کہ جو جنگ اخبار میں ایا تھا
ابھی دوسرا کتابچہ ہے جو کہ محمد حنیف جالندھری صاحب کا ہے عنوان ہے " سانحہ لال مسجدو جامعہ حفصہ حقائق کیا ہیں "
اپ سے ان شاء اللہ مزید اپ ڈیٹ کی توقعات ہیں
لا شرقیہ لا عربیہ اسلامیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واجد
 

زینب

محفلین
بہت شکریہ بہن زینب۔ معصوم جانوں کے ضیاع کا بہت افسوس ہم سب کو ہے۔ لیکن آپ کے جواب سے ظاہر ہے کہ یہ ایک سمجھ دار اور زندہ قوم ہے۔



افسوس ھے کیوں نہیں ہو گا مرنے والے ہمارے اپنے تھے ہمارے پاکستانی پر ان کی موت کی وجہ جو لوگ بنے وہ شہید یا ہیرو نہیں ہیں

یر غمالی کی بات کرتے ہیں ہ بچے اندر یرغمال نہیں تھے۔۔۔۔ہم بھی ان دنوں tv کے سامنے رہے ہیں24 گھنٹے۔۔۔۔جن ولدین کا اندر بچوں سے رابطہ ہوا فون پے وہ لوگ باہر دھاڑیں مار کے رو رہے تھے کے بچے کو کہا باہر آجاو تو وہ کہتے ھیں گن لے کے لوگ موجود ہیں جونہیں آنے دے رہے۔۔۔ آپ کی ان سب کہانیوں کا مطلب وہ روتے ہوے والدین جھوٹے تھے ان کے انسو ڈرامہ تہے۔۔۔سچ پے پردہ ڈالا جا سکتا ہے انسانوں کی عقل پہ نہیں

میرا ذاتی طور پہ یہ یقین ہے کہ حکومت وقت کے ہم مخالف ھوسکتے ہیں۔۔۔بے نظیر،نوازشر یف مشرف کوئ بھی حکمران ہو ہمیں پسند نا پسند کا حق ھے۔جس کا م سب کھلے عام اظہار بھی کرتے ہیں مگرجو پاکستانی فوج پہ حملہ کرے جو فوج سے ٹکر لے وہ پاکستان کا ہمدرد کیسے ہو سکتا ہے؟مشرف چلا بھی جاے تو فوج تویہی رہے گی ناکی پوری فوج کوہی بدلا جاے گا یہ پاکستان کی فوج ھے اوریہی رہے گی پھر ان پے حملے کیا پاکستان کو بچانے کے لیے ھیں؟

اگر فوج کو ان دہشتگردوں سے نمٹنے کا حق نہیں تھا تو فوج کو پھر پاکستان میں آنے والی آفات سیلاب زلزلہ وغیرہ سے بھی دور رکھا جانا چاہے جب کے میں اور آپ اس وقت بھی گھر بیٹھے tv کے سامنے افسوس کر کے اپنا فرض ادا کر رہے ہوتے ھیں اور فوج پاکستانیوں کو بچانے کے لیے اپنی جان دے رہی ھوتی ھے۔۔۔۔۔۔۔لال مسجد کی وجہ غازی کی ہٹ دھرمی تھی وہ اپنے آپ کوہتھیاروں سمیت حوالے کر دیتے اور پھر بھے آپریشن کیا جاتا بےگناہ طالبعلموں کو مارا جاتا تو آج میں اور مجھ جیسے اور ہزاروں غازی کے ساتھ کھڑے ہوتے
 

سید ابرار

محفلین
سب سے پھلے تو میں زینب صاحبہ اور فاروق صاحب سے یہ کھنا چاہتا ہوں کہ لال مسجد سانحہ کے تعلق سے محفل میں ” آپسی بحث “ بہت ہوچکی ہے ، آپ حضرات کے اٹھائے گئے سوالات نئے نھیں ہیں ، اس لئے میرے خیال میں صرف ” بحث برائے بحث “ سے کوئی فائدہ نھیں ہے ، بلکہ یہ وقت کو ضائع کرنے کے مترادف ہے ، دوسری بات یہ ہے کہ اس تھریڈ میں جتنی تحقیقا تی رپورٹس اور انٹریوز پیش کئے گئے ہیں ، اگر ان میں کوئی غلط بیانی اگر کسی کو نظر آرہی ہے تو وہ اس کو نشان زد کرکے علمی انداز میں اس غلطی کی نشاندہی کرسکتا ہے ، اس سے لال مسجد سانحہ کا صحیح تجزیہ کرنے میں مدد بھی ملے گی ، اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے صحیح لائحہ عمل بھی اختیار کیا جاسکے گا ،
 

زینب

محفلین
جی ابرار صاحب آپ نے ٹھیک کہا لال مسجد پے بہت بات ہو چکی آپ جو انڈیا میں بیٹھ کے پاکستان کے معملات پے بہت کہانیاں شامل کر رہے ہں

آپ لال مسجد سے بھی سالوں پہلے انڈیا میں بابری مسجد کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟

دونوں ملکوں کے یوم آذادی پر پاکستان ے 134 سول قیدی رہا کرنے تھے اور کیے بھی جب کے انڈیا نے113 کا معا ہدہ کر کے وقت آنےپہ دھوکا کیا اور صرف 70قیدی رہا کیے جو سب کے سب انڈین آرمی کے تشد دسے ذہنیمعذ ور ھو چکے ھیں آپ وہ 70 المناک کہانیاں بھی لکھیں۔


آپ انڈین آرمی کے ہاتھوں کشمیر میں ھونے والے ظلم کی داستانیں بھے قلمبند کریں
کشمیری عوتوں کی عزت کی دھجیاں کیسے کہاں بکھریں اور چھپا دی گئی وہ کہانیاں بھی ذیر قلم لائیں

آپ آج انڈین پارلیمنٹ میں ھونے والی تاریخ کی بد ترین ہاتاپئی عرف عام میں مچھلی منڈی کے بارے میں بھی تبصرہ کریں

ان سب سے پہلے انڈیا میں سمجھمتا ایکسپریس میں100پاکستانیوں کو ذندہ جلا دیا گیا وہ 100کانیاں لکھیں کیا ذندہ جل جانے والے وہ پاکستانی کسی ہمدردی کسی رحم کے مستحق نہیں
وہ 100 کہانیاں ابھی تک آپ کی نظر میں کیوں نہ آئیں۔۔۔۔


ان سب سےبھی پہلے انڈین گجرات وحیدرآباد میں مسلمانوں کے قتل عام پے بھی روشنی ڈالیں۔۔۔۔۔۔شکریہ
 
بہت خوب زینب۔۔۔۔۔! صحیح سوالات اٹھائے ہیں آپ نے۔۔۔۔!
ابرار صاحب! بہتر ہوگا کہ پہلے آپ اپنے ملک کی فکر کرلیں۔۔! اس کے بعد دوسرے کے ہاں جھانکیں۔ آپ کو بارہا کہا جاچکا ہے کہ پاکستانی معاملات سے زیادہ اپنے ملک کے معاملات پر کچھ لکھیں۔ نبیل بھائی نے بار بار اس بات کا اعادہ کیا۔۔۔۔ لیکن آپ ہیں کہ۔۔۔۔۔!
 

سید ابرار

محفلین
ابرار حسن صاحب اپ کے اندر کا اصلی " برار ہاسن ھندو " اب تو واضح طور پر سامنے آرہا ہے اور آپ کے مذموم ارادے بھی۔ آپ پاکستانیوں‌ میں انتشار پھیلانے میں مشغول ہیں۔ اور اس ڈسکشن فورم کو اپنے اشتہارات کا ذریعہ بنارہے ہیں۔ آپ کو اس کام کی تنخواہ کتنی ملتی ہے؟

جھاں‌ تک انتشار ” پھیلانے “ کی بات ہے تو خیر سے یزید وقت صدر پرویز مشرف اس ” ڈیوٹی “ کو بخوبی انجام دے رہے ہیں‌
موصوف کے ہوتے ہوئے کسی اور کی اس کام کے لئے کوئی ” ضرورت “ نھیں ہے ،

ویسے محترم ! یہ بتائیں یہ آپ نے ” ھندو “ کس کو کھا ؟‌ بات کرنے سے پھلے بات کرنے کا ” سلیقہ “ اور ” تمیز “ ضرور سیکھ لیں ، یہ ایسا ہی ہے جیسے میں آپ کو ” یھودی ” کھوں ، اس قسم کے واھیات ذاتی حملے کرکے اپنے آپ کو ابو جھل اور ابو لھب کی صف میں کھڑا کرنے سے کھیں بھتر ہے کہ خاموش رہا جاے ،

اور تنخواہ کی بات کافی دلچسپ ہے ،ویسے آپس کی بات ہے اگر آ پ اپنے موجودہ ”کام “ پر ملنے والی تنخواہ پر مطمین نھیں ہیں ، تو بصد خوشی ”درخواست “ دے سکتے ہیں ، آپ کی ” درخواست “ پر ” ترجیحی بنیادوں “ پر غور کیا جائے گا ;)
 

زینب

محفلین
مشرف کو چھوڑیں اس ے نمٹنے کے لیے 16کڑور پاکستانی موجود ھیں آپ منموہن کی فکر کریں سنا ھے امر یکہ سے جوہری معاہدہ موصوف کے گلے پڑ گیا ھے اور ان کی حکومت ڈانواں ڈول ھے:grin:

میرے اوپری سوالات گول مت کیجیے گا


شکریہ را ہبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جی سید ابرار صاحب اپ ہندوستان کی فکر کریں پاکستان کی فکر کرنے کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادی موجو ہے نہ اپ کیوں پریشان ہوتے ہیں ہاں اگر پاکستانی فکر کرینگے تو لالی ووڈ کے بارے میں فکر مند ہوں گے ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ہاں، پاکستان کی فکر کے لیے جیش کے دہشت گرد جو موجود ہیں۔ پھر دوبارہ کسی مدرسے کے طلبا و طالبات کو یرغمال بنا کر فوج کے آگے گولیوں کا شکار بننے کے لیے ڈال دیں گے اور اس کے بعد دہائی دیتے پھریں گے کہ دیکھو کتنا ظلم ہو گیا۔
 

سید ابرار

محفلین
آپ لال مسجد سے بھی سالوں پہلے انڈیا میں بابری مسجد کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟
دونوں ملکوں کے یوم آذادی پر پاکستان ے 134 سول قیدی رہا کرنے تھے اور کیے بھی جب کے انڈیا نے113 کا معا ہدہ کر کے وقت آنےپہ دھوکا کیا اور صرف 70قیدی رہا کیے جو سب کے سب انڈین آرمی کے تشد دسے ذہنی معذ ور ھو چکے ھیں آپ وہ 70 المناک کہانیاں بھی لکھیں۔

آپ انڈین آرمی کے ہاتھوں کشمیر میں ھونے والے ظلم کی داستانیں بھے قلمبند کریں
کشمیری عوتوں کی عزت کی دھجیاں کیسے کہاں بکھریں اور چھپا دی گئی وہ کہانیاں بھی ذیر قلم لائیں

آپ آج انڈین پارلیمنٹ میں ھونے والی تاریخ کی بد ترین ہاتاپئی عرف عام میں مچھلی منڈی کے بارے میں بھی تبصرہ کریں

ان سب سے پہلے انڈیا میں سمجھمتا ایکسپریس میں100پاکستانیوں کو ذندہ جلا دیا گیا وہ 100کانیاں لکھیں کیا ذندہ جل جانے والے وہ پاکستانی کسی ہمدردی کسی رحم کے مستحق نہیں
وہ 100 کہانیاں ابھی تک آپ کی نظر میں کیوں نہ آئیں۔۔۔۔


ان سب سےبھی پہلے انڈین گجرات وحیدرآباد میں مسلمانوں کے قتل عام پے بھی روشنی ڈالیں۔۔۔۔۔ہ

ظلم ، ظلم ہوتا ہے ، قطع نظر اس کے کہ ھندوستان میں ہو یا پاکستان میں یا کسی اور ملک میں ، اور ” ظا لم “ قابل مذمت ہوتے ہیں‌، اور ” ظلم “ کی تشھیر کرنا اور ظالم کو اس کے ” ظلم “ سے روکنا یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ،

البتہ چند باتوں کی نشاندہی کرنا چاہونگا

بابری مسجد اور لال مسجد میں زمین آسمان کا فرق ہے ،، انڈین فوج نے پاک فوج کی طرح نہ تو بابری مسجد پر چڑھائی کی تھی اور نہ ہزاروں بے گناھوں کو مو ت کے گھاٹ اتارا تھا ، بابری مسجد کو ایک گروہ نے حملہ کیا تھا ، فوج نے نھیں ،

آزادی کے بعد ان پچاس سالوں کی تاریخ میں کبھی حیدراباد میں مسلمانوں کا قتل عام نھیں ہوا

اور جھاں تک رہی بات گجرات فسادات کی تو آپ کی اطلاع کے لئے بتاتا چلوں کہ اس کے ” رد عمل “ میں ، ھندوستانی مسلمانوں نے مرکز میں قائم بی جے پی کی حکومت کو پارلیمنٹ انتخابات میں بد ترین شکست سے دوچار کیا تھا ، متعدد تنظموں کی کوششوں کی وجہ سے ہزاروں مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں ، حتی کہ کئی کیسس میں سپریم کورٹ کی ھدایت پر ڈی آئی جی کی سطح کے پولیس افسران کو جیل بھجایا جاچکا ہے ، اور تا دم تحریر وہ جیل میں‌ موجود ہیں ،

اور جھاں تک رہی بات انڈین آرمی اور کشمیر کی ، تو میں یہ واضح کردوں کہ ” فرد “ ، اور ” گروہ “ کی دھشت گردی اور ”ریاست “ کی دھشت گردی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے ، یھی بات سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونے والے دھما کے کے بارے میں‌ کی جاسکتی ہے ،

واضح رہے کہ لال مسجد سانحہ سانحہ میں ایک ” حکمراں “ نے اپنی ” حکومت “ اور ” اقتدار “ کا ناجائز فائدہ اٹھاکر ” قتل عام “ کا حکم دیا تھا ، اس قسم کی ” ریاستی دھشت گردی “ کو روکنا ، ہر انصاف پسند انسان کی ذمہ داری ہے

میں ہندوستان میں افراد اور گروہوں کی جانب سے دہشت گردی کی مدافعت نھیں کررہا ہوں ، بلکہ ہم منظم انداز میں قانون کے دائرہ میں رہ کر اس کے خلاف عدالتوں اور رائے عامہ کو ھموار کرنے کے ذریعہ جدوجھد کررہے ہیں ،

آپ کی رائے سے میں اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں اپنی انفرادی سطح سے اٹھ کر ، اجتماعی سطح پر آنا چاہئے ، اور ” ظلم ” جھاں کھیں ہو ، وطنیت کے تعصب سے بالا تر ہوکر اس کی ” مذمت “ کرنی چاہئے ، اور ایسے ” عملی اقدامات “ کرنے چاہئے جس کے نتیجہ میں ” ظالموں “ کو ” ظلم “ کرنے کا موقعہ نہ مل سکے ،

میں ایک بار پھر یہ بات دہرارہا ہوں‌ ھندوستان میں جمھوریت کی بالا دستی کے نتیجہ میں‌ کم از کم کسی حکمران کی اس قسم کے آمرانہ فیصلے کرنے کی ہمت نھیں ہوتی ، منموھن سنگھ نے تما م اپوزیشن پارٹیوں کو اعتماد میں لئے بغیر امریکہ سے ایک نیوکلیائی معاھدہ کیا ، جسے کے نتیجہ میں پارلمینٹ میں کئی دنوں سے ھنگامہ ہورہا ہے ، اور اگر بائیں بازو کی
پارٹیاں اڑجائیں تو ” حکومت “ گرجائے گی اور اگلے 6 مھینے کے بعد دوبارہ الیکشن ہونگے ، اس کے مقابلے میں پاکستانی حکومت کا جائزہ لے لیں ، یھاں کسی کی ہمت ہے جو پرویزمشرف سے ، یہ پوچھ سکے کہ اس نے امریکہ کو ،
پاکستانیوں کو بیچ کر رقم کیوں کمائی ، وغیرہ وغیرہ
 

فاتح

لائبریرین
ویسے محترم ! یہ بتائیں یہ آپ نے ” ھندو “ کس کو کھا ؟‌ بات کرنے سے پھلے بات کرنے کا ” سلیقہ “ اور ” تمیز “ ضرور سیکھ لیں ، یہ ایسا ہی ہے جیسے میں آپ کو ” یھودی ” کھوں ، اس قسم کے واھیات ذاتی حملے کرکے اپنے آپ کو ابو جھل اور ابو لھب کی صف میں کھڑا کرنے سے کھیں بھتر ہے کہ خاموش رہا جاے۔

سید صاحب! "سلیقہ" اور "تمیز" کا دامن چھوڑنے کا آغاز تو آپ نے ہی کیا ہے اس محفل پر۔ جس کی گھٹیا مثالیں ابھی موجود ہیں۔
اس لیے آپ کے دہن مبارک سے "سلیقہ" اور "تمیز" کا ذکر کچھ عجیب سا لگ رہا ہے۔

ویسے حضرت! آپ کو فاروق صاحب کی پوسٹ تو نظر آ گئی لیکن شاید زینب صاحبہ کی پوسٹ پر آپ کی نظر نہیں گئی تبھی ان کے سوالات کے جواب دینے کی زحمت گوارا نہ کی۔
 

سید ابرار

محفلین
جی ہاں، پاکستان کی فکر کے لیے جیش کے دہشت گرد جو موجود ہیں۔ پھر دوبارہ کسی مدرسے کے طلبا و طالبات کو یرغمال بنا کر فوج کے آگے گولیوں کا شکار بننے کے لیے ڈال دیں گے اور اس کے بعد دہائی دیتے پھریں گے کہ دیکھو کتنا ظلم ہو گیا۔

محترم نبیل صاحب ! یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ بقول آپ کے ، جیش کے دہشت گردوں کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں ، جھاں تک میں‌ جانتا ہوں‌ ان کی ”دہشت گردی “ کا شکار انڈیا ہے ، نہ کہ پاکستان ، لھذا دہائی انڈیا والوں کو دینی چاہئے نہ کہ پاکستان والوں کو ، لال مسجد سانحہ میں جیش کے ” ملوث “ ہونے کی ، حکومت کوئی ” ثبوت “ پیش نھیں کرسکی ،
 

سید ابرار

محفلین
مشرف کو چھوڑیں اس ے نمٹنے کے لیے 16کڑور پاکستانی موجود ھیں آپ منموہن کی فکر کریں سنا ھے امر یکہ سے جوہری معاہدہ موصوف کے گلے پڑ گیا ھے اور ان کی حکومت ڈانواں ڈول ھے:grin:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دیکھتے ہیں سولہ کروڑ پاکستانی زیادہ بھاری پڑتے ہیں ، یا :confused::confused::confused:
 
لہو کی پکار

naveedtitle.jpg


naveed1.gif
 
جھاں تک میں‌ جانتا ہوں‌ ان کی ”دہشت گردی “ کا شکار انڈیا ہے ، نہ کہ پاکستان ، لھذا دہائی انڈیا والوں کو دینی چاہئے نہ کہ پاکستان والوں ک

بالکل یہی عرض ہماری بھی آپ سے ہے کہ اگر فرض کرلیا جائے کہ پاکستانی فوج نے لال مسجد کے حوالہ سے ظلم کیا تو اس کے ظلم کا شکار پاکستان والے ہی ہیں نہ کہ ہندوستان والے۔۔۔ سو ہندوستان والوں کی دہائیاں اس معاملے میں کیسی؟
اس زلف پہ پھبتی شبِ دیجور کی سوجھی :)
اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت اچھی تحقیق ہو رہی ہے اس دھاگے پر۔ جس کو بھی ملاؤں کے جھوٹ‌ اور مکر و ریا کا ثبوت درکار ہو اس کے لیے یہاں مواد اکٹھا ہو رہا ہے۔
 
بہت اچھی تحقیق ہو رہی ہے اس دھاگے پر۔ جس کو بھی ملاؤں کے جھوٹ‌ اور مکر و ریا کا ثبوت درکار ہو اس کے لیے یہاں مواد اکٹھا ہو رہا ہے۔

نہیں نبیل بھائی۔۔۔ یہاں کا مواد یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ یہ لوگ ابھی ہزار صدی پیچھے کے زمانے میں رہ رہے ہیں۔۔۔
 
Top