کوما

فاتح

لائبریرین
میرے خیال میں پیغام تھوڑا ہٹ کر ہے ۔۔۔۔ اشارتاً رابطہ کٹ جانے کا ذکر ہے ۔۔۔۔۔ یعنی گناہوں میں اسے بھول جانے کا ۔۔۔ اور قرآن پاک میں وہ خود فرماتا ہے کہ ۔۔۔۔ ،، ایک آیت کریمہ کا کچھ حصہ حاضر خدمت ہے،،

اللہ نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑگیا ہے ۔ (البقرۃ۔ ۔ ۔ ۷)
یا حسین!
بھائی جی، بخش دوو، رحم کرو گھٹ توں گھٹ لوکاں دی شاعری نوں تے مشرف بہ اسلام نہ کرو۔۔۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
عزیزامین بھائی اور اسی لیئے آپ کو پورے اخلاص سے سمجھانا چاہتا ہوں کیوں کہ میں آپ کو عزیز سمجھتا ہوں :) :)

وضاحت کے لیے اسی آیت کریمہ کے ترجمہ کی روشنی میں اب نظم کو دیکھیے ،،

مَیں ازل سے اجل کے تعاقُب میں ہُوں

یعنی اپنی ہستی کی حقیقت (وجود خاکی مراد ہے)

جلتی بُجھتی ہُوئی دُودھیا روشنی

ایمان کی قوت میں تغیر کا اشارہ ہے

آگے چلتی ہُوئی اِک جگہ رُک گئی
آنکھ دُھندلا گئی

سگنل کی کمزوری شروع ہو گئی
(یعنی وہ ربط جو اچھے کاموں اور پانچ ستونوں سے پروان چڑھتا ہے، ان ستونوں کی خستگی سے دھندلا رہا ہے )

سانس کا شور سینے میں مدّھم ہُوا

( سائنس اسے ڈپریشن کا نام دیتی ہے اور اس کا واحد حل ذاتِ ربانی ہے!! )

رابطہ خود سے بھی ' تجھ سے بھی کٹ گیا
مسئَلہ کیا ہُوا ؟
کیا مَیں تیری خُدائی کی حدّ میں نہیں ؟
اُف خُدایا ! یہ مَیں کس جگہ آ گیا؟
اِس جگہ تیرے سِگنل نہیں آ رہے

فکر لاحق ہوئی کہ اب دعا کیوں نہیں قبول ہوتی ،
اور وہی گھسے پٹے شکوے کیا میں تیری مخلوق نہیں!! وغیرہ وغیرہ !!

اس کی بہترین مثل شکوہ ہے ( علامہ اقبال کی نظم )

البتہ جواب شکوہ یہاں بیان نہیں کیا شاعر نے!!
( شائد ہمارے لیئے یہ سوال باقی چھوڑ دیا )

جزاک اللہ !!
کم از کم یہ تو لکھ دیتے ساتھ کہ یہ اسلامی تشریح خالصتاً آپ کے اپنے دماغ کی پیداوار ہے اور شاعر کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔
ہر شخص اپنی اپچ کے مطابق شعر کی تفہیم کرتا ہے اور ضروری نہیں ہوتا کہ شاعر کی مراد بھی اس تخلیق سے وہی ہو گی
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
یا حسین!
بھائی جی، بخش دوو، رحم کرو گھٹ توں گھٹ لوکاں دی شاعری نوں تے مشرف بہ اسلام نہ کرو۔۔۔ :laughing:
فاتح بھائی اب اور کیا کرتا یہاں :cautious: ۔۔۔۔۔ خدائی کے ذکر اور سگنلز کے مسئلہ پر وہ حضرت مچل گئے تو کیسے کر کے سمجھا بجھا رہا تھا ۔۔۔ خیر نظریہ اپنا اپنا ۔۔۔ میری رائے یہ ہے کہ شعر ایک اشارہ ہوتا ہے (بعض اوقات) اور اس کی تشریح ہم اپنے اپنے ذاتی زاویوں سے کرتے ہیں ۔۔۔ جس کی پہنچ جہاں تک ۔۔ :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
کم از کم یہ تو لکھ دیتے ساتھ کہ یہ اسلامی تشریح خالصتاً آپ کے اپنے دماغ کی پیداوار ہے اور شاعر کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔
ہر شخص اپنی اپچ کے مطابق شعر کی تفہیم کرتا ہے اور ضروری نہیں ہوتا کہ شاعر کی مراد بھی اس تخلیق سے وہی ہو گی
میں نے لکھا نہیں فاتح بھائی ۔۔ مگر بات آپ کی درست ہے !
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی اب اور کیا کرتا یہاں :cautious: ۔۔۔۔۔ خدائی کے ذکر اور سگنلز کے مسئلہ پر وہ حضرت مچل گئے تو کیسے کر کے سمجھا بجھا رہا تھا ۔۔۔ خیر نظریہ اپنا اپنا ۔۔۔ میری رائے یہ ہے کہ شعر ایک اشارہ ہوتا ہے (بعض اوقات) اور اس کی تشریح ہم اپنے اپنے ذاتی زاویوں سے کرتے ہیں ۔۔۔ جس کی پہنچ جہاں تک ۔۔ :) :)
واہ کیا انداز ہے سمجھانے کا کہ شاعر کی بابت آپ نے قرآن کی آیت دے ماری کہ اللہ نے اس کے دل اور اس کے کانوں پر مہر لگا دی ہے اور اس کی آنکھوں پر پردہ پڑگیا ہے ۔
آپ کو کیسے علم ہوا کہ واقعی ایسا ہے؟ کیا اللہ نے مہر لگانے سے پہلے آپ سے پوچھا تھا یا مہر لگا کے آپ کو بتایا تھا؟ آپ کسی انسان کے متعلق کیسے کہہ سکتے ہیں ایسی بات؟
خیر، لوگوں کے ایمان کے متعلق فتوےدینا تو شاید مسلمان ہونے کی پہلی شرط ہے
 
فاتح

لائبریرین
:) ۔۔۔۔۔ صاحب کہیں میں نے شاعر صاحب کے ذاتی یقین پر سوال اٹھایا ؟؟ :) :)
ذیل کے جواب سے تو یہی محسوس ہو رہا ہے۔۔۔ :)
میرے خیال میں پیغام تھوڑا ہٹ کر ہے ۔۔۔۔ اشارتاً رابطہ کٹ جانے کا ذکر ہے ۔۔۔۔۔ یعنی گناہوں میں اسے بھول جانے کا ۔۔۔ اور قرآن پاک میں وہ خود فرماتا ہے کہ ۔۔۔۔ ،، ایک آیت کریمہ کا کچھ حصہ حاضر خدمت ہے،،

اللہ نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑگیا ہے ۔ (البقرۃ۔ ۔ ۔ ۷)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ذیل کے جواب سے تو یہی محسوس ہو رہا ہے۔۔۔ :)
فاتح بھائی ہو سکتا ہے لکھنے میں کمی رہ گئی ہو ، اگر کسی کو بھی یہ لگا کہ میں نے کسی کے عقیدہ کو ٹھیس پہنچائی تو صد معاذرت ۔۔ ایسا کچھ بھی مقصود نہیں تھا۔ میں صرف اپنی ذاتی رائے لکھنا چاہ رہا تھا۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو (آمین!)
:) :)
 
کاشفی

محفلین
میں شاید اب کومے میں جانے والا ہوں اتنے سارے تبصروں کو پڑھنے کے بعد۔۔
اللہ رحم کرے۔۔سسگنل نہیں مل رہا ہے۔۔یہاں سے فون کرو تو یوفون کا سگنل ہی نہیں ملتا ہے۔۔ایک لڑکی یوفون والی اردو میں کہتی ہے کہ یور بیلنس از ناٹ اینف فار دز کال۔۔واٹ از دز۔۔
 
بھائی پیارے یہ غالباً کوما نہیں بلکہ نیند کا شدید حملہ ہے ۔۔۔ ہاہا :p ۔۔۔ سو جایئے صاحب اس سے پہلے کہ لڑکی کچھ اور کڑوی کڑوی سنا دے ۔۔ :confused: ۔۔۔۔۔۔ :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں شاید اب کومے میں جانے والا ہوں اتنے سارے تبصروں کو پڑھنے کے بعد۔۔
اللہ رحم کرے۔۔سسگنل نہیں مل رہا ہے۔۔یہاں سے فون کرو تو یوفون کا سگنل ہی نہیں ملتا ہے۔۔ایک لڑکی یوفون والی اردو میں کہتی ہے کہ یور بیلنس از ناٹ اینف فار دز کال۔۔واٹ از دز۔۔
کاشفی بھائی لڑکی بدل لو۔۔ میرا مطلب ہے نیٹ ورک بدل لو۔۔۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جی ہاں! اس نظم کو بھی نیل آرم سٹرانگ اور دیگر کفار کی طرح اسلام قبول کروا دیا گیا ہے :laughing:
تبلیغ کا کام انجم سلیمی نے کیا تھا اور بیعت فصیح بھائی نے کروائی :warzish:

وٹ ٹو سے یعنی ... آفریں ہے ہمارے محفلیں پر ... :)

شاید رمضان (اوہ میرا مطلب تھا رمدھان) چڑھ گیا ہے :laughing:
عالم سکرات میں کسی کو بچا لینا بہت بڑی نیکی ہے حضور۔۔۔ :p
 
Top