کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

عرفان سعید

محفلین
بچوں پر اس وائرس کے اثرات کی شرح کم ہونے کے پیچھے کیا ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں؟
اس کی کوئی ٹھوس وجہ تو معلوم نہیں، لیکن یہ معلوم ہے کہ عام فلو بچوں بوڑھوں کو یکساں متاثر کرتا ہے۔
کووِڈ 19 اور اس سے پہلے کورونا وائرس کے قبیل سے ہونے والی وباؤں سارس اور مرز میں بھی بچوں میں علامات شدید نہیں تھیں۔

اس آرٹیکل میں کچھ تفصیل ہے۔
Why don't children seem to get very ill from the coronavirus?
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
موضوع سے پھر ہٹنا پڑ رہا ہے۔
اس محفل کا ماحول مجموعی طور پر بہت اچھا ہے۔ بعض دفعہ کچھ لوگوں کی جانب سے نامناسب رویے دیکھنے کو ملتے ہیں۔
یہ بات اہم نہیں کہ ماضی میں اگر ایسا ہوا تو کون لوگ تھے؟ یہ بلاوجہ کا تجسس ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ مجھے اپنی گفتگو کو موضوع تک محدود رکھنا ہے اور کسی کی نیت اور محرکات طے کرنے کی کوشش نہیں کرنی۔ کسی قیمت پر کسی کی ذات پر کوئی رکیک تبصرہ نہیں کرنا۔
اگر خدانخواستہ ایسا کوئی رویہ نظر آئے تو اسے رپورٹ کریں اور خود بھی شائستگی سے توجہ دلائیں۔
سر! جذباتی نہ ہوں۔ یہ لڑی آپ پر کچھ بھاری پڑ رہی ہے۔ :)
 

سید ذیشان

محفلین
یعنی کہ بوڑھوں کی اکثریت کو ہم پہلے ہی رخصت کر چکے ہیں؟
یہ بھی تو ممکن ہے کہ جس فیکٹر کی وجہ سے بوڑھے کم زندہ بچے ہیں، اس کی وجہ سے جوان بھی خطرے میں ہوں۔
بوڑھوں کا امیون سسٹم کمزور ہوتا ہے جوانوں کی نسبت۔ لیکن ان جوانوں کو بھی خطرہ ہے جن کا امیون سسٹم کسی وجہ سے کمپرومائزڈ ہو ۔ جن کو دل اور پھیپھڑوں کے امراض ہوں۔

میرے کہنے کا مطلب صرف یہ تھا کہ باقی ممالک کے ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں اموات کی نسبت کم ہو گی، بالفرض انفیکٹڈ کی تعداد چین یا اٹلی جتنی ہوئی۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم احتیاط چھوڑ دیں کیوں کہ پاکستان کی آبادی اٹلی سے بہت زیادہ ہے اور اسی تناسب سے انفیکٹڈ لوگوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس میں ہیلتھ کیئر کی زبوں حالی کو بھی شامل کر دیں تو حالات کنٹرول سے باہر نکل سکتے ہیں۔ جوان آبادی سلور لائننگ اسی صورت میں ہے جب اچھی طرح سے لاک ڈاون کر کے اس وائرس کو کنٹرول کیا جائے۔
 

عدنان عمر

محفلین
IMG-20200328-121819-878.jpg

لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ
(الزمر: ۵۳)
اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بچوں پر اس وائرس کے اثرات کی شرح کم ہونے کے پیچھے کیا ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں؟
میرے خیال میں بچوں میں چونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی نشوو نما بھی ساتھ ساتھ ہوتی رہتی ہے اس لیے خلیات کے کیٹا بولک اور اینا بولک پراسیسز بڑوں کی نسبت تیزی سے ہوتے رہتے ہیں ۔غالبا وائرس اس کی وجہ سے خلیات کو کم متاثر کر پاتا ہے ۔ اپنے فاخر رضا بھائی کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں ۔
 
Top