کوئی فخرِ زہد و تقویٰ ، نہ غرورِ پارسائی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ جی۔ ہر شعر لاجواب!
محبت ہے آپ کی عبید بھائی ! بہت نوازش! اللہ مخوش رکھے!
اس شعر سے پہلے تک میں صفر کو فاء کے فتحہ کے ساتھ پڑھتا تھا۔ بہت شکریہ
ہمارے ساتھ رہے تو ایسے ہی عیش کریں گے عبید بھائی۔ :D:D:D
وہ گنڈیری والا لطیفہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔:)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
انتہائی عمدہ غزل ہے، بہت داد قبول کیجیے ڈاکٹر صاحب محترم۔
بہت بہت شکریہ وارث صاحب! آپ کی داد سے خوشی سوا ہوتی ہے ۔ بہت ممنون ہوں پذیرائی کے لئے۔
اللہ کریم آپ کو خوش رکھے، ہر مصیبت و پریشانی سے امان دے اور صحت و تندرستی قائم رکھے ! آمین ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب ظہیرؔ بھائی ۔۔۔ ماشاءاللہ حسبِ معمول بہترین کلام ہے۔
مجھے دوسرے شعر میں اپنی کم علمی کی بنا پر کچھ تردد ہے۔
کسی کے نام کا دیا جلانا تو بطور محاورہ اکثر پڑھنے سننے میں آتا ہے، کسی کے نام کی مشعل جلانا، یہ کچھ نامانوس لگ رہا ہے۔ کیا یہ بھی مروج محاورہ ہے؟
دعاگو،
راحلؔ
بہت نوازش ! بہت شکریہ راحل بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے!

کسی کے نام کا دیا جلانا یا کسی کے نام کی شمع جلانا کوئی محاورہ نہیں ہے ۔ "کسی کے نام کی" یا "کسی کے نام پر" کوئی چیزکرنا (کوئی کام کرنا وغیرہ ) کوئی محاورہ نہیں بلکہ یہ اردو زبان کا ایک عام اسلوب ہے اور تحریر و تقریر میں عام مستعمل ہے ۔ نثر و نظم میں عام ملتا ہے ۔ اس اسلوب کو آپ کسی بھی مناسب موقع پر استعمال کرسکتے ہیں ۔ مثلاً میں اُن کے نام کی ایک نظم لکھوں گا ، وہ پاکستان کے نام پر ایک جلسہ منعقد کریں گے ۔ حکومت شہداء کے نام کی ایک یادگار بنائے گی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
وہ جو ضبط سے نہ نکلا ،کبھی نطق تک نہ پہنچا
اُسی حرفِ نارسا کی ہوئی عرش تک رسائی
کیا کہنے واہ واہ واہ
غزل کی داد الک سے ❤
بہت شکریہ فرحان بھائی ! نوازش!
آج کل آپ کم نظر آتے ہیں ۔ امید ہے سب بخیر و عافیت ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی امان میں رکھے، ہر مصیبت و پریشانی سے دور رکھے۔ آمین ۔ چکر لگاتے رہئے۔
 

احمد محمد

محفلین
واہ واہ۔۔۔ سبحان اللّٰہ۔

اللّٰہ تعالٰی آپ کو دنیا و آخرت میں عزت و منزلت کے اعلٰی مقامات سے نوازیں، آمین۔
 

احمد محمد

محفلین
بڑے بھائی!
مانا کہ آپ اپنا کلام شائع کروانے کے قائل نہیں اور یقیناً اسکی بہت ساری وجوہات ہوں گی مگر ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی فرمائیں۔ پلیز۔۔۔ پلیز۔۔۔!

تمام احباب اس درخواست کی اپنے حساب سے درجہ بندی فرما کر ظہیراحمدظہیر بھائی کو قائل فرمائیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ۔۔۔ سبحان اللّٰہ۔
اللّٰہ تعالٰی آپ کو دنیا و آخرت میں عزت و منزلت کے اعلٰی مقامات سے نوازیں، آمین۔

بڑے بھائی!
مانا کہ آپ اپنا کلام شائع کروانے کے قائل نہیں اور یقیناً اسکی بہت ساری وجوہات ہوں گی مگر ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی فرمائیں۔ پلیز۔۔۔ پلیز۔۔۔!
تمام احباب اس درخواست کی اپنے حساب سے درجہ بندی فرما کر ظہیراحمدظہیر بھائی کو قائل فرمائیں۔
بہت شکریہ احمد محمد بھائی! اس پذیرائی اور عزت افزائی کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔
بھائی ، میں بوجوہ اپنی شاعری کاغذ پر پرنٹ کرنے کے حق میں نہیں ہوں لیکن ای بک شائع کرنے کا ارادہ تو ہے ۔ بہت سارے دوستوں سے کئی دفعہ بس ابھی ، بس ابھی کے وعدےکرچکا ہوں ۔ لیکن تاخیر ہوتی چلی گئی۔ اچھی بات یہ ہے کہ اب ای بک کا مسودہ مکمل ہوچکا ہے ۔ آجکل پیش لفظ لکھنے کی کوشش کررہا ہوں ۔ آج کل نسبتاً کچھ فرصت بھی میسر ہے سو امید ہے کہ ای بک ان شاء اللہ جلد ہی تیار ہوجائے گی۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ ظہیر بھائی زبردست ۔ خوب رچی بسی غزل کہی ہے ۔ دھیمے تکلم میں خوب نشتر رکھے ہیں ۔ اللہ سلامت رکھے آپ کو ۔
آداب! نوازش ! ذرہ نوازی ہے عاطف بھائی ۔ آپ کا حسنِ نظر ہے ۔ قدر افزائی کے لئے ممنون ہوں ، ان محبتوں کا مقروض ہوں ۔ اللہ آپ کو فضلِ کثیر اور خیر جمیل عطا فرمائے ۔
 
Top