1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

لیاقت علی عاصم کوئی دھوپ دوپہر کی، کوئی شام کی اُداسی ------------- لیا قت علی عاصم

مغزل نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 2, 2009

  1. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    لیاقت علی عاصم کی ایک غزل

    پھرے دشت دشت شاید در و بام کی اُداسی
    مرے بعد کیا کرے گی مرے نام کی اُداسی

    مرے ہم سفر تھے کیا کیا، میں کسی کو اب کہوں کیا
    کوئی دھوپ دوپہر کی، کوئی شام کی اُداسی

    کہیں اور کا ستارہ مری آنکھ پر اُتارا
    مجھے آسماں نے دی ہے بڑے کام کی اُداسی

    مجھے یاد آرہی ہے وہ سفر کی خوش گواری
    مرا دل دکھا رہی ہے یہ قیام کی اُداسی

    وہ غزال رنگ آنکھیں جو پلٹ گئیں تو دیکھا
    ہوئی اک نظر میں اوجھل کئی گام کی اُداسی

    یہ شفق شراب منظر مری آنکھ کا تخیل
    مری بیکسی کی کاوش سرِ شام کی اُداسی

    وہی میکدہ ہے عاصم وہی انتظارِ ساقی
    وہی گوشہ ء تمنا وہی جام کی اُداسی

    لیاقت علی عاصم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد نعمان

    محمد نعمان محفلین

    مراسلے:
    1,100
    واہ واہ واہ واہ۔۔۔۔۔۔
    بہت بہت اچھے۔۔۔۔۔۔۔
    خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ نعمان بھائی ، سدا سلامت رہیں۔
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,306
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    لا جواب غزل ہے، بہت خوب۔ واہ واہ واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ وارث بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    حیرت ہے کہ اس خوبصورت غزل پر ہمارا تبصرہ نہیں ہے۔ :)
     
  7. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,327
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوبصورت
    میرے بعد کیا کرے گی میرے نام کی اداسی
    واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر