تعارف کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟

ماروا راگوں کے دس خاندانوں میں سے ایک ہے.........ان دس خاندانوں کو "ٹھاٹ" کہتے ہیں......ماروا،پوریا،بھیباس اور سوہنی راگ وغیرہ ماروا ٹھاٹ کے راگ ہیں........ سو ماروا ٹھاٹ بھی ہے اور اس کا ایک ذیلی راگ بھی.........
واہ، شکریہ جناب :)

لگتا ہے میں نے آپ کو ویلکم نہیں کیا:)
خوش آمدید
عنبر، زمرد، لعل، موتی، زرغون سب نے ویلکم کیا پر نیلم نے نہیں، شکریہ:cute:
 
KwULv.png
 
نیلم

محفلین
واہ، شکریہ جناب :)

عنبر، زمرد، لعل، موتی، زرغون سب نے ویلکم کیا پر نیلم نے نہیں، شکریہ:cute:
جی اب تو نیلم نے بھی کر دیا :)
عنبر ،زمرد ،لعل موتی ،زرغون ،ان میں سے تو کوئی بھی اُردو محفل میں نہیں ہے آپ کو کیسے ویلکم کر دیا انہوں نے :D
 
زین

لائبریرین
جی میری سریاب روڈ پہ تھی (رہائش):embarrassed1:
جی مستونگ میرا کافی آنا جانا رہا وہاں ہمارے دوست بھی تھے بلکہ ہیں اور اس کے علاوہ عزیز بھی تھے وہاں۔
ذوالقرنین بھائی آپ سے گفتگو ہو سکتی ہے اس سلسلے میں؟
معافی چاہتا ہوں جملہ غلط لکھ گیا تھا ۔
سریاب روڈ پر رہائش کہاں تھی۔ میں بھی سریاب کا رہائشی ہوں
کوئٹہ چھوڑنے کی وجہ ؟
 
معافی چاہتا ہوں جملہ غلط لکھ گیا تھا ۔
سریاب روڈ پر رہائش کہاں تھی۔ میں بھی سریاب کا رہائشی ہوں
کوئٹہ چھوڑنے کی وجہ ؟
:X3: کوئی بات نہیں۔
کِلی سردار بہادر خان بنگلزئی۔
بس اندر سے اک آواز آئی امجد دیکھو تو تمہارے ہر دلعزیز شہر کا موسم کیسا ہوا جاتا ہے، ویرانی اور خشکی بڑھتی جاتی ہے، افغانستان سے آئی اک یلغار نے ہر طرف 2 ، 2 فٹ چوڑی بھدی گارے کی دیواریں کھڑی کر دیں جیسی کہ قندھار، ازبکستان اور تاجکستان وغیرہ کے میدانوں میں دِکھتی تھیں۔ میرا اپنا کوئٹہ مجھے اجنبی سا دِکھنے لگا، بس دِل یوں اچاٹ ہوا کہ 18 سال کی رفاقت کے باوجود یوں لگنے لگا بس قید میں ہوں اور آزادی چاہیئے۔ اور اس طرح سنہء 2000 میں کوئٹہ چھوٹا اور ایسا کہ پھر واپسی نہ ہوئی۔
کچھ ایسا ہی ماجرہ میری جائے پیدائش کراچی میں تقریباََ 11 سال گزارنے کے بعد اب ایک پَل مزید وہاں گزارنا دوبھر لگا۔ کیا زندگی ،کہ 3310 موبائل بھی چھپا کر رکھنا پڑ رہا تھا۔ جیب میں پیسے رکھو تو پیسے جانے کا افسوس اور پھر بھی جان کی کوئی امان نہ، اور پیسے نہ رکھو تو پھر بھی پٹائی کہ جیب میں کچھ رکھا کیوں نہیں، یہ سب اپنی جگہ پر دل اٹھنے لگا جانے کیوں۔ بس پچھلے ایک سال سے اسلام آباد میں ہوں اللہ کرے یہاں اس دلِ خانہ خراب کو سکوں ملے۔
 
درست فرمایا۔
نہ جانے کب شہر کا سکون لوٹ آئےگا
 
الحمدللہ بخیر و خوبی میرے بیٹے کی شادی انجام پائی :)
ماشاء اللہ، بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔
میں چونکہ محفل میں کچھ نیا نیا سا ہوں، اس لیئے ٹھیک سے محفلین اور محفلین کی آپس کی تعلق داریاں ابھی سمجھ نہیں پایا۔ یہاں ایک ہی فیملی سے بھی کئی لوگ وابستہ ہیں، جو کہ ایک انتہائی اچھی بات ہے۔
 
مہ جبین

محفلین
بہت شکریہ بھائی

محفل میں ریگولر آتے رہیں گے تو انشاءاللہ سب سمجھ میں آجائے گا

شروع شروع میں کچھ بھی سمجھ میں نہیں آتا
 
بہت شکریہ بھائی

محفل میں ریگولر آتے رہیں گے تو انشاءاللہ سب سمجھ میں آجائے گا

شروع شروع میں کچھ بھی سمجھ میں نہیں آتا
ابھی سے کافی کچھ سمجھ آنا شروع ہو گیا ہے جی سوائے محفلین کی آپس کی رشتہ داریوں کے۔ کوئی اس سلسلے میں یہاں رہنمائی کر دے تو بھلا ہو گا۔
 
Top