کوئٹہ میں شہید پولیس افسر فیاض سنبل کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی

کاشفی

محفلین
کوئٹہ میں شہید پولیس افسر فیاض سنبل کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی
fayyaz-funeral-Quetta-Terrorism_8-9-2013_112979_l.jpg

لاہور…کوئٹہ میں خود کش دھماکے میں شہید ہونیو الے ڈی آئی جی فیاض سنبل کی میت لاہور پہنچا دی گئی ، جس کے بعد ایلیٹ ٹریننگ اسکول بیدیاں روڈ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔نمازہ جنازہ میں آئی جی پنجاب ، صوبائی وزرا اور پولیس افسران کی بڑی تعدادنے شرکت کی، شہید ڈی آئی جی فیاض احمدسنبل کا جسد خاکی اور ان کے اہلخانہ کے افراد آئی جی بلوچستان کے خصوصی جہاز پر لاہور کے پرانے ائیر پورٹ پہنچے،جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے ایلیٹ ٹریننگ اسکول میں واقع ان کی سرکاری رہائشگاہ لے جایا گیا۔ نماز جنازہ کے بعد آئی جی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کیخلاف جنگ جاری رہے گی ۔
 

کاشفی

محفلین
کوئٹہ دھماکے کے زخمی پولیس اہلکاربہتر علاج کیلئے کراچی منتقل
Pakistan-Quetta-Blast-WoundedShiftKarachi_8-9-2013_112999_l.jpg

کراچی… گذشتہ روز کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہتر علاج معالجے کی سہولت دینے کے لئے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی کی ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ روز بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس افسر کی نماز جنازہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہو نے والے پولیس افسران کو بہتر علاج معا لجے کے لئے خصوصی طیارے کے ذریعے رات گئے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ان افسران کو سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیاہے، اسپتال ذرائع کے مطابق 19 اہلکاروں کو داخل کرلیا گیا ہے۔ جن میں چند کی حالت بہتر اور کچھ کی حالت تشویشناک ہے،کوئٹہ سے آنے والے زخمی پولیس افسران کو ایمرجنسی وارڈ ز میں چیک اپ کے بعد مختلف وارڈز میں منتقل کردیا گیا۔
 

کاشفی

محفلین
کوئٹہ دھماکا:شہید ڈی آئی جی آپریشنز فیاض سنبل 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا
dig-fayyaz_8-9-2013_112968_l.jpg

کوئٹہ … کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز فیاض سنبل 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی اور دو کمسن بچوں کے باپ تھے فیاض سنبل کا شمار انتہائی قابل افسران میں ہوتا تھا۔فیاض سنبل نے سی ایس ایس کے بعد بطور اے ایس پی کوئٹہ سے سروس کا آغاز کیا اورشہادت بھی اس شہر میں پائی ۔کراچی اور سکھرمیں ایس پی ، ملتان میں ایس ایس پی ملتان اور چنیوٹ میں ڈی پی او کے فرائض انجام دیتے رہے۔ شہید فیاض سنبل آئی جی پنجاب کے پی ایس او بھی رہے۔فیاض سنبھل کا تعلق پولیس سروس کے 26 ویں بیج سے تھا ۔ انکے والد محترم کا انتقال کچھ ماہ قبل ہوا تھا۔
 

سید ذیشان

محفلین
پچھلے چند دنوں میں تو دہشت گردی کی حد کردی ہو گئی ہے۔ کتنے خاندانوں کے لئے ان ظالموں نے عید کو محرم بنا ڈالا۔ :(
 

عاطف بٹ

محفلین
محکمے کے اندر اور باہر فیاض ایک اچھے اور سلجھے ہوئے پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔
اللہ سب شہیدوں کے درجات بلند کرے اور ظالموں کو نیست و نابود کرے، آمین!
 
Top