کمپیوٹرکودوبارہ انسٹال کیا؟

قیصرانی

لائبریرین
اچھا تو پھر ایسے کریں جاوید بھائی کہ اپنے براؤزر کی سیٹنگز کو دیکھیں، کہیں اردو یا عربی زبان کے لئے آپ نے تاہوما فانٹ تو نہیں چنا ہوا؟
 

مغزل

محفلین
آداب نبیل صاحب، وارث صاحب، شمشاد صاحب اور عمار (راہبر) صاحب۔
میرا بلاگ ۔۔۔ بنام mughal.wordpress.pk تھا لگ بھگ 3 ماہ تو یہ صحیح کام کرتا رہا مگر اب صورتحال

muhalwordpresspkfe8.jpg


اس تصویر جیسی ہے ۔۔ اس کا کیا حل ہے اور یہ کیا مسئلہ ہے ۔۔ میری مدد فرمائیں
نیاز مند
م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
مجھے یاد نہیں جناب میں ایک بار پھر دیکھتا ہوں۔۔ کچھ دنوں تو سائٹ کھل کر ہی نہیں دی۔۔ آج اللہ اللہ کرکے اس کی شکل دیکھنے کو ملی ہے۔۔۔ میں تھیم تبدیل کرکے دیکھتا ہوں۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
میرے خیال میں آپ نے ورڈپریس کی انسٹالیشن اپگریڈ‌ کی ہے۔ غالباً یہاں‌ ورڈپریس ایم یو استعمال ہوتا ہے، جو ورڈپریس ڈاٹ پی کے کی اونر نے اپگریڈ‌ کیا ہوگا۔
آپ آپشنز میں جائیں۔
وہاں پرما لنک پر کلک کریں۔
پرمالنک کی موجودہ ساخت تبدیل کرکے اپ ڈیٹ‌ کریں۔
چیک کریں‌ اگر بلاگ ٹھیک ہو گیا ہو تو دوبارہ پہلے والا پرمالنک سٹرکچر منتخب کر لیں۔

اگر اس سے بات نہ بنے اور معاملہ اپگریڈ کے بعد ہی شروع ہوا ہو تو پھر مین ورڈپریس ایم کے ڈیش بورڈ‌سے یہ افعال انجام دینے ہونگے۔ جس کا انتظام ظاہر ہے سائٹ‌ اونر کے پاس ہوگا۔
 

مغزل

محفلین
میں نے تبدیل کر کے دیکھ لیا ہے کوئی فرق نہیں پڑا سوائے ۔۔ لے آؤٹ تبدیل ہونے کے ۔۔
 
ساجد بھائی! ورڈ پریس ڈاٹ پی کے کی سائٹ کچھ عرصہ ڈاؤن رہی ہے۔۔۔ مجھے تو ان کے مراسلہ سے اندازہ ہوا کہ ورڈ پریس ڈاٹ پی کے کی سروس دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔۔۔ شاید اسی کی وجہ سے کوئی گڑبڑ ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مغل صاحب، اس سائٹ پر کسی وجہ سے تمام بلاگ خراب ہو چکے ہیں۔ اس کے بارے میں آپ کو پاکستان کی آواز فورم پر سوال پوچھنا چاہیے کیونکہ وہی لوگ اس سائٹ کو چلا رہے ہیں۔
 

دوست

محفلین
بہتر ہے آپ اپنی ہوسٹنگ لے کر بلاگ شروع کریں یا اردو ٹیک پر بلاگ بنا لیں۔ اردو کوڈر فورم بھی انھیں صاحبان کی ہوسٹنگ پر تھا جو انھیں دنوں ڈاؤن ہوا اور اس کے بعد ہمیں یہ عجیب و غریب زبان بھی نصیب نہیں ہوئی۔ ان لوگوں کی ہوسٹنگ خاصی ناقابل اعتبار ہے۔
 
Top