کمپیوٹرکودوبارہ انسٹال کیا؟

بدتمیز

محفلین
سلام
آپ شروع میں ویڈیو کی بات کر رہے تھے بعد میں ساؤنڈ کا کہہ رہے ہیں۔ دیکھیں کونسا انسٹال کرنا ہے۔ تصویر کے مطابق ساؤنڈ کے ڈرائیور کا مسئلہ تھا۔

وہاں‌جہاں Audio: AC 97 ADI* (18962KB) لکھا ہے وہ والا آپ ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔ اس کا نمبر لسٹ‌میں 4 ہے۔

وسلام
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت بہت شکریہ باتمیز بھائی، کوشش کرتاہوں کہ ابھی انسٹال کرلوں نہیں توانشاء اللہ صبح انسٹال کروں گا۔



والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بھائی باتمیز، میں نے یہ فائل ڈاؤن لوڈتوکرلی اوراس کوان زیپ کیاہے لیکن انسٹالیشن توہوئی نہیں۔

اس پر جب کلک کیاتویہ تصویربنی اسکومیں نے پہلے آپشن ان زیب پرکللک کیااوراس نے کامیاب کابتایالیکن۔۔۔۔۔۔ :roll:
وہ انسٹال تونہیں ہوایہ ڈارئیور۔

http://picasaweb.google.com/javediqbal26/Dowload/photo#5049983702481902626


والسلام
جاویداقبال
 

بدتمیز

محفلین
سیٹ اپ چلنا تو چاہئے۔ لیکن اگر نہیں چلا تو اس کو کسی ڈائریکٹری میں محفوظ کر لیں جیسے ڈیسکٹاپ پر فولڈر بنا کر اس فائل کو اس فولڈر میں ان زپ کر کے وہاں سے سیٹ اپ رن کر لیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

باتمیزبھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہی ڈھاک کے تین پات نہیں ہوا۔۔۔۔ :?





والسلام
جاویداقبال
 

بدتمیز

محفلین
میں‌ نے اس کو ڈیسک ٹاپ پر فولڈر میں ان زپ کیا ہے۔ اس میں سیٹ اپ فائل پڑی ہے۔ آپکو ملی یا نہیں؟ اس کو رن کریں۔ اس کے بعد کمپیوٹر ری سٹارٹ کا میسج آئے گا کمپیوٹر ری سٹارٹ‌کر دیں۔ مسئلہ حل ہو جانا چاہئے ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

باتمیزبھائی، آپ بھی کہتے ہوں گے کہ کس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سے واسطہ پڑگیاہے بھائي، میرے پاس توفولڈرمیں کوئی بھی فائل ان زیپ نہیں ہوتی ہے میں نے وین زیپ بھی انسٹال کے کوشش کی ہے لیکن کچھ نہیں ہواہے۔ اورلگتاہے یہ دوگھنٹے انسٹال کرنے کی محنت ضائع گئی ہے۔


والسلام
جاویداقبال
 

بدتمیز

محفلین
سلام
نہیں ایسی کوئی بات نہیں۔ مجھے ضد ہو جاتی ہے کہ اگر کچھ نہیں ہو رہا تو اس کو ہر حال میں مکمل کر کے چھوڑنا ہے۔

میرے خیال سے آپ browse کے بٹن سے ڈیسک ٹاپ فولڈر کو سیلیکٹ نہیں کروا رہے؟یہی بات ہے نہ؟ صرف اسی وجہ سے آپ کو ڈیسکٹاپ والے فولڈر میں فائلز نظر نہیں آئیں گیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

باتمیز بھائی، بہت شکریہ، لیکن اس براؤزسے سیلیکٹ کی مجھے سمجھ نہیں آئی ہے۔



والسلام
جاویداقبال
 

بدتمیز

محفلین
سلام
http://picasaweb.google.com/javediqbal26/Dowload/photo?pli=1#5049983702481902626

اس تصویر میں دیکھیں فولڈر ٹو ان زپ لکھا ہے اور ایک بٹن براؤز کا بھی ہے اس پر کلک کریں ایک ڈائیلاگ باکس اوپن ہو گا آپ اس میں سے براؤز کرتے ہوئے ڈیسکٹاپ سیلیکٹ کر لیں فولڈرز لسٹ سامنے ہو گی۔ اس میں سے اپنا فولڈر منتخب کر لیں اور اس کے بعد اوکے کر دیں۔ اب ان زپ کریں گے تو تمام فائلز وہیں محفوظ ہونگی۔ اس کے بعد آپ آسانی سے سیٹ اپ رن کر سکیں گیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

باتمیز بھائی، آپکابہت بہت شکریہ آپکی خصوصی رہنمائی کی وجہ سے میں نے ساؤنڈکاڈارئیورتوانسٹال کرلیاہے اوراب محفل پرتوکوئی ایرر نہیں آرہاہے لیکن میرا بلاگ ابھی تک نہیں کھل رہاہے پتہ نہیں کیاپرابلم ہے۔
یہاں دیکھیں۔
http://picasaweb.google.com/javediqbal26/Blog/photo#5050559855164791874


والسلام
جاویداقبال
 

بدتمیز

محفلین
سلام
جاوید مجھے یہ رسمی باتیں اور شکریہ + تعریف پسند نہیں۔
میں نے کیا کیا؟ تھوڑی سی ہیلپ اور کیا؟ خیر آپ کے بلاگ کی وجہ ڈھونڈنے سے میں قاصر ہوں۔ کیا آپ نے فائر فاکس انسٹال کر کے اس میں بلاگ دیکھنے کی کوشش کی؟
آپکا انٹرنیٹ کنکشن کونسا ہے؟ ڈائل اپ یا کچھ اور؟
میرے پاس آپکا ویب پیج بالکل صیح کھل رہا ہے۔ ایکس پی پر ابھی تھوڑی دیر میں چیک کرتا ہوں۔
ویسے جس ہوسٹ پر آپ ہوسٹ کروا رہے ہیں اس کو میک کافی والوں نے ریڈ لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔
وسلام
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

باتمیز بھائی، یہ تورسم دنیاہے اوروہ کیاکہتے ہیں کہ دین سے دنیارکھنی مشکل ہوتی ہے اسلیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:

باقی میرے پاس ڈائل اپ کنکشن ہے اورانٹرنیٹ ایکسپوررہے میرے پاس فائرفاکس نہیں۔


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شاکربھائی، پہلے تو یہاں پر یہ بلاگ بلاک نہیں تھااوپن ہوتاتھالیکن اب نہیں ہورہاہے پتہ نہیں کیامشکل ہے۔۔۔۔۔۔ :?




والسلام
جاویداقبال
 

دوست

محفلین
میرے پاس تو یہ کھلتا ہی رہا ہے کھلا نہیں۔
بس پراگریس ہوتی رہی ہے اور بس۔۔اس وقت کھل رہا تھا اور پندرہ بیس منٹ کے بعد بھی ایسا ہی رہا ہار کر میں نے بند کردیا پھر۔ :roll:
 
Top