کلاشی، کلاچی اور کراچی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوراقِ گم کردہ سے

مغزل

محفلین
شکریہ ملائکہ تو آپ بھی ہماری طرح اس شہرِظلمت رسید میں سکونت فرما ہیں
ماشا اللہ ۔۔ خوش رہیں سلامت رہیں۔۔
 

بلال

محفلین
کلاشی، کلاچی اور کراچی
اوراقِ گم کردہ سے

چند نادر و نایاب تصاویر مرکزی لائبریری برطانیہ کی ایک طاق سے


کراچی کی سڑکوں پر پہلی( ٹم ٹم ) کار 1914 میں ۔۔
(جب علمائے ہند نے اس پر سفر کو حرام اور سفر کرنے پر نکاح فسخ ہونے کا فتویٰ دیا تھا)
peg-an10.jpg

][/QUOTE


م م مغل بھائی یہ علمائے ہند والی بات میں پہلے بھی سن چکا ہوں۔۔۔ لیکن کئی بار اس بات کا کوئی حوالہ دینا پڑتا ہے تو مجھے آج تک اس کا کوئی مستند حوالہ نہیں ملا۔۔۔ اگر آپ کے پاس کوئی حوالہ ہو تو مجھے ضرور بتائیے گا۔۔ کیونکہ مجھے اس کے حوالے کی ضرورت ہے۔۔۔
شکریہ
والسلام​
 

مغزل

محفلین
زبردست تصویریں ہیں۔ ان میں سے سوائے دو تین تصویروں کے، ساری پہلی مرتبہ دیکھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔بہت شکریا جناب!

بہت شکریہ شعیب بھیا
مجھے افسوس ہی رہا ہے کہ میں آپ (شادمان) کے قریب ہی رہتا ہوں اور آپ سے ملاقات نہ ہوسکی ہے۔
بہر کیف ۔۔ میں آپ سے التماس گزار ہوں کہ آپ ان تصاویر کو فلیش بیس سلائیڈ شو میں محفوظ کردیں (بشرطِ فرصت)
بہت شکریہ۔
 

غازی عثمان

محفلین
کیماڑی ( نیٹی جیٹی ) پل 1906 کی تصویر (موجودہ مائی کلاچی بائی پاس)
untitled4-(small)-782822.jpg


محترم برادر یہ تصویر موجودہ مائی کلاچی برج کی نہیں بلکہ نیٹیو جیٹی کے نئے پل کے برابر میں ابھی بھی موجود پرانے پل کی ہے،

تصویری بہترین ہیں ۔۔۔ شکریہ
 

جیا راؤ

محفلین
زبردست جناب۔۔
شئیر کرنے کا بہت شکریہ۔۔ :)
کوشش کروں گی کہ میں بھی کچھ شئیر کر سکوں یہاں مگر کچھ دن بعد کہ ابھی ملتان میں ہوں۔۔۔۔۔ :rolleyes::)
 

طالوت

محفلین
حضرت مغل کی اجازت بھی درکار ہے کہیں وہ منہ نہ پھلا کر بیٹھ جائیں کہ "ہماری پوسٹ پر ہماری اجازت کے بغیر انتظار گاہ بنائی جا رہی ہے۔۔۔"
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
پہلی کار کا رجسٹریشن نمبر 310 ہے۔ یہ کچھ عجیب لگ رہا ہے کہ پہلی کار ہی تین سو نو کے بعد جا کر رجسٹر ہوئی ہے
 

مغزل

محفلین
یہ گاڑی آج بھی مزارِ قائد کے احاطے میں عجائب خانہ میں محفوظ ہے ،
آپ کو وہاں اس کی اندراج کی صحت معلوم ہوسکتی ہے ۔۔ میرا گزر ہوا
تو میں وہ معلومات پیش کردوں گا ۔۔ (ویسے مشکل ہے کہ وہاں جاتے ہوئے
شرم آتی ہے ۔۔ بھلا کس منھ سے قائد کے پاس جاؤں )
خیر ۔۔
بہت شکریہ۔
 
Top