کسی کے تلخ لہجے پر حلاوت ہو گئی ہم سے۔۔۔۔

فاروقی

معطل
اس وقت ہنسی روکنا محال ہے۔۔۔۔

کیا آپ شاعرہ ہیں...............:grin:؟


کمال کا سوال کیا آپ نے۔۔۔ بہت ہی پرُ لطف۔۔۔۔۔ :grin::grin:


شکرہے ہم آپ کی مغمومیت دور کر پائے ........آپ سے وعدہ کیا تھا سو ایفا کر دیا...........اللہ تیرا شکر ہے

ویسے ہمیں بتائیے گا ضرور کہ آپ کو اتنا پر لطف کیوں محسوس ہوا........؟
 

جیا راؤ

محفلین
اچھی چیز کو نہ سراہنا نہایت ہی بد ذوقی کی علامت ہے اور وہ خیر سے ہم اتنے بھی نہیں
دعائیں زندگی کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں ، مگر محض دعائیں کبھی نہیں ہوتیں
ہم تو کوشش کرتے ہیں کہ سب کو اچھا لگے مگر یہ کمبخت "طالوت یہاں بدنام ہے" ہمارے ارادوں کو متزلزل کرتی رہتی ہے:)

جاری رکھیے گا ، آپ سے ایسے ہی مزید گلدستوں کا انتظار رہے گا
وسلام



اردے جن کے پختہ ہوں، نظر جن کی خدا پر ہو
طلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے

:):)
 

جیا راؤ

محفلین
شکرہے ہم آپ کی مغمومیت دور کر پائے ........آپ سے وعدہ کیا تھا سو ایفا کر دیا...........اللہ تیرا شکر ہے

ویسے ہمیں بتائیے گا ضرور کہ آپ کو اتنا پر لطف کیوں محسوس ہوا........؟


آپ کی معصومیت ہماری مغمومیت دور کرنے کا سبب بنی۔۔۔ :grin:
 

الف عین

لائبریرین
لو یہاں تو نہ جانے کس ندی کا کتنا پانی بہہ گیا بقول انگریزی محاورے کے اور ہم کو خبر تک نہ ہوئی۔ پچھلے پانچ دن انتر نیٹ نہیں رہا گھر پر۔ کل رات کو دوبارہ درست ہواس لیکن کسی وجہ سے پونے دس بجے ہی پھر ختم ہو گیا، اور ہم پچھلے تین دن اور چار دن کے پیغامات تلکاشتے ہی رہ گئیے کہ پورے ایک نشست میں دیکھ نہیں پاتے تھے، پھر دن میں 500 ایر بھی کئی بار آئی۔
بہر حال۔ پہلی بار اپنی تنقیدی نطر ۔ جو یہاں پوسٹ کی ہوئی ہر شاعری کے لئے مخصوص ہے، برائے اصلاح ہو یا نہ ہو، سے جو جو کمیاں اور خامیاں نظر آئیں تو آگے ہی پتہ چل گیا کہ ہمارے نوید صادق بتا ہی چکے ہیں۔
مجھ کو تو مطلع کا قافیہ بھی واضح نہیں لگ رہیا ۔ حلاقت کس طرح ’ہوتی ہے‘ یا ’کی‘ جاتی ہے؟‘
اور کچھ مصرعوں میں روانی مزید لائی جا سکتی ہے۔اس کی بات بعد میں۔ نہیں نہیں۔۔۔ میں محمود مغل کی طرح پتہ۔۔۔۔ مطلب رسید نہیں کاٹ رہا ہوں جیا۔ بس ذرا غزل کاپی کر کے کہیں پیسٹ کر دوں پھر غور کرتا ہوں۔ اس صفحے پر تو شاعری نظر نہیں آ رہی نا،
 

نوید صادق

محفلین
اعجاز بھائی،

ہم تو بتا چکے۔ لیکن آپ کی رائے کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔ دراصل یہ بھی جاننے کی دھن ہوتی ہے کہ کہیں ہم کچھ غلط سلط تو نہیں لکھ گئے۔
 
Top