سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر9 ( 11 جولائی 2021)

علی وقار

محفلین
19ویں بیسویں سوال پر میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ پوچھوں لیکن فنون لطیفہ اور حکومتی عہدے کی وجہ سے ہماری سمت غلط ہو گئی تھی :(
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مجھے ان کے سیاست سے تعلق نے الجھا دیا۔ بہرصورت، اس نام نے میرے ذہن پر دستک ضرور دی تھی، ایمانداری کی بات ہے مگر مجھے سیاست سے ان کے تعلق نہ ہونے اور دوسری بات یہ کہ ان کی عمر کی وجہ سے مغالطہ لگا۔ ما شاء اللہ انہوں نے طویل عمر پائی۔
 
علی وقار

محفلین
میں نہ سویا تو شاید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہرصورت، مبارک ہو عبدالروؤف بھائی۔ میں تو سونے چلا۔ اور ہاں، میری باری جلدی لائی جائے، میں نے بھی اسی طرح پینل والوں کو ایک بار مفت میں گھما پھرا کر شکست دے کر انتقام لینا ہے اور زیک اور روؤف بھائی اس پینل میں ضرور شامل ہوں۔ :)
 
آخری تدوین:
دو تین چیزیں آج طے کر لی جائیں

1. فنون لطیفہ کا دائرہ کار ... جب تک وضاحت ہوئی، تب تک 16 17 سوال ہوچکے تھے اور سمت بدلنے کا مارجن کافی حد تک کم رہ گیا تھا.
2. سیاست حکومت سے مراد یہ ہے کہ شخصیت عملی سیاست سے متعلق ہے
3. کلائینٹ اسٹیٹ کے نام پر گمراہ نہیں کیا جائے گا :)
 
اس کے علاوہ ایک تجویز اور ہے.
میرا خیال ہے کہ دو سے تین افراد پر مشتمل الگ الگ پینلز بنا دیے جائیں اور ہر دن ایک الگ پینل مقابلے پر آئے. پینل میں زیادہ افراد ہوتے ہیں تو صلاح مشورے میں وقت بھی بہت زیادہ لگ جاتا ہے.
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں نہ سویا تو شاید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہرصورت، مبارک ہو عبدالروؤف بھائی۔ میں تو سونے چلا۔ :)
اب تو آرام کرنا بنتا ہے وقار بھائی۔ بہت گھنٹے یعنی کہ آج تو زیک بھائی کے 6 گھنٹوں والا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دو تین چیزیں آج طے کر لی جائیں

1. فنون لطیفہ کا دائرہ کار ... جب تک وضاحت ہوئی، تب تک 16 17 سوال ہوچکے تھے اور سمت بدلنے کا مارجن کافی حد تک کم رہ گیا تھا.
2. سیاست حکومت سے مراد یہ ہے کہ شخصیت عملی سیاست سے متعلق ہے
3. کلائینٹ اسٹیٹ کے نام پر گمراہ نہیں کیا جائے گا :)
یقیناً آپ کو فنونِ لطیفہ نے الجھایا ہو گا لیکن میں نے اس سوال کے جواب میں عرض کیا تھا کہ مرکزی وجہِ شہرت نہیں
سیاست کے معاملے میں سوال کچھ اس طرح سے کیا گیا تھا
9۔ سیاست و حکومت سے تعلق تھا؟

سیاست اور حکومت دو باتوں کا ذکر تھا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کے علاوہ ایک تجویز اور ہے.
میرا خیال ہے کہ دو سے تین افراد پر مشتمل الگ الگ پینلز بنا دیے جائیں اور ہر دن ایک الگ پینل مقابلے پر آئے. پینل میں زیادہ افراد ہوتے ہیں تو صلاح مشورے میں وقت بھی بہت زیادہ لگ جاتا ہے.

جی بھائی ایسا ہی کچھ سوچا ہے۔ پینلز بھی بنیں اور اسلحہ بھی فراہم ہو۔ :rollingonthefloor:
کل کی کسوٹی مکمل ہونے کے بعد زندگی رہی تو نئے طور سے کسوٹی کھیلی جائے گی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جی بھائی ایسا ہی کچھ سوچا ہے۔ پینلز بھی بنیں اور اسلحہ بھی فراہم ہو۔ :rollingonthefloor:
کل کی کسوٹی مکمل ہونے کے بعد زندگی رہی تو نئے طور سے کسوٹی کھیلی جائے گی۔
دو ٹیمیں بنائی جائیں تاکہ ایک ٹیم کہیں میری طرح گڑبڑ کرے تو دوسری ٹیم بھی اگلی مرتبہ اس ٹیم سے تگڑی ٹکر دے
یہ تو نہ ہو گا کہ سوال پوچھ کے سائیڈ پہ ہو گیا :)
 
Top