سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 14 (18 جولائی)

زیک

مسافر
کچھ نقشوں سے یہ اندازہ ہوا ۔ ایران اور مصر چھوڑ دیں تو بہتر ہو ۔ ؟
ایسے علاقوں کی تعریف مکمل فکسڈ نہیں ہوتی۔ شام میں سوریا، لبنان، فلسطین، اسرائیل، اردن مکمل شامل ہوں گے۔ شمال مغربی عراق بھی۔ کچھ کچھ جنوب مشرقی ترکی (ٹورس کے پہاڑوں تک)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ نے بلاد الشام کو کچھ زیادہ ہی بڑھا دیا ہے
یہ نقشے بازی دیکھیئے ۔ دریائے نیل کا ڈیلٹا بھی شامل دکھایا ہے ۔ اور خلیج فارس کا ملحقہ علاقہ بھی

The Fertile Crescent is a crescent-shaped region in the Middle East, spanning modern-day Iraq, Syria, Lebanon, Palestine, Israel, Jordan, and Egypt, together with the southeastern region of Turkey and the western fringes of Iran. Some authors also include Cyprus.

digital-illustration-of-the-fertile-crescent-of-mesopotamia-and-egypt-and-location-of-first-towns-112706582-5aa82360ba61770037a81f82.jpg
 

زیک

مسافر
ہم پاکستانی لوگ عموما ملک شام کو شام کہتے ہیں ، (پتہ نہیں کیوں) جبکہ یہ ملک سوریا ہے انگریزی سیریا ۔ اور شام عرب ممالک میں یہ وسط ایشیائی خطہ کہالاتا ہے اور اسے بلادالشام کہا جاتا ہے ۔یعنی مغربی ایران ،عراق ، سوریا (ملک شام) ۔ اردن فلسطین اسرائیل ۔ کچھ جنوب مشرقی ترکی اور شمالی مصر وغیرہ تک ۔
یعنی جزیرہ نما عرب (پیننسلا) کو چھوڑ کے تمام تر وسیع و عریض شمالی علاقہ ۔
Fertile Crescent بلاد الشام سے مختلف ہے۔ اس میں عراق، ترکی، بلاد الشام اور مصر کے وہ علاقے آتے ہیں جہاں دریاؤں کی وجہ سے فصلیں خوب اگتی تھیں یا ہیں۔
 

علی وقار

محفلین
اس گروپ کا کوئی انگلش نام بھی ہے ؟
شام یا لیونت (انگریزی: The Levant) مشرق وسطٰی کے ایک بڑے علاقے کے لیے استعمال ہونے والی ایک غیر واضح تاریخی اصطلاح ہے۔ یہ علاقہ مغرب میں بحیرہ روم، مشرق میں صحرائے عرب کے شمالی حصوں اور بالائی بین النہرین اور شمال میں کوہ ثور کے درمیان واقع ہے۔ لیونت میں کوہ قفقاز، جزیرہ نما عرب یا اناطولیہ کا کوئی حصہ شامل نہیں سمجھا جاتا۔
 
Top