کرک نامہ - اردو بلاگستان میں ایک شاندار بلاگ کا اضافہ

ابوشامل

محفلین
cricnama.png

اردو زبان کا دیس برصغیر پاک و ہند ہے اور اس سرزمین سے تعلق رکھنے والوں کا مشترکہ جنون کرکٹ ہے۔ ٹویٹر میں ہندوستان سے ہر وقت کوئی نہ کوئی کرکٹ موضوع ٹرینڈنگ میں رہتا ہے جس سے کرکٹ کے متعلق یہاں کے باسیوں کے جذبات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ دنیا کے اس خطہ میں سب سے بڑی کرکٹ لیگ کھیلی جاتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میچز تو درکنار یہاں ٹیسٹ میچز میں بھی اسٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل طور پر بھرے ہوتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں حالات چاہے کیسے بھی ہوں، کرکٹ کے عاشقوں میں کسی زبان، قبیلے، ذات پات اور عمر کا فرق نہیں، پوری قوم کرکٹ کی دیوانی ہے۔ پاکستان میں میچ جیتنے پر پوری قوم اپنے باہمی اختلافات بھلا کر جشن مناتی ہے۔ پھر اردو بلاگستان کا دامن کیوں اس سب سے زیادہ اہم موضوع سے خالی رہے؟ اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے کرک نامہ میدان میں حاضر ہے۔
دنیائے کھیل میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اندرون و بیرون ملک شائقین کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے ایسے موضوعاتی بلاگ کا آغاز وقت کی بھی ضرورت ہے جو اردو سمجھنے والوں کو اپنی قومی زبان میں کرکٹ کے بارے میں وہ سب کچھ پیش کرے جو وہ جاننا چاہتے ہیں اور انگریزی سے نابلد ہونے کی وجہ سے نہیں جان پاتے۔ ہم کوشش کرین گے کہ تمام ممالک کے ہر خاص و عام کرکٹ مقابلوں کے بارے میں قارئین کو درست معلومات، حقائق اور تجزیہ فراہم کریں۔ اور جوں جوں کرکٹ کے متعلق عوام کا روایتی جوش و خروش بڑھتا جائے ویسے ویسے ہم اپنے ساتھی بلاگران، تجزیہ نگاروں اور قارئین کی مدد سے بلاگ کی آتش کو بھڑکاتے جائیں اور اسے شائقینِ کرکٹ کی اجتماع گاہ بنا دیں

بلاگ کی تعارفی تحریر یہاں دیکھیے اور کرکٹ کی جاری سرگرمیوں پر بھی نگاہ ڈالیے۔
اگر ایسے بلاگز کی ابتداء ہی میں حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ زیادہ متحرک ہوں گے۔ بلاشبہ اردو بلاگستان کو ایسے موضوعاتی بلاگز کی ضرورت ہے۔
 
براہ کرم اسے فی الفور اردو سیارہ اور ماورائی فیڈر میں شامل کردیجئے۔

سیارہ میں شمولیت کے کچھ اصول ہیں جن کے ساتھ سمجھوتہ مشکل سے ہی کیا جاتا ہے۔ رہا سوال ماورائی فیڈر کا تو اس کے لئے اگر پراپر چینل سے درخواست موصول ہو جائے تو ہم اولین وقت میں حکم بجا لاتے ہیں۔ اور ضروری نہیں کہ صاحب بلاگ ہی اس کی شمولیت کی درخواست بھیجیں۔ گو کہ ہم اس بلاگ کو اس وقت سے جانتے ہیں جب اس میں محض تعارفی پوسٹ شامل کی گئی تھی۔ لیکن اس وقت اس کی کسی بھی فیڈ ریڈر مین شمولیت قبل از وقت ہوتی اس لئے ہم نے شامل نہیں کیا تھا۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت شکریہ سعود بھائی۔ گو کہ اردو ویب اور سیارہ کے بڑے احسانات ہیں بلاگنگ کمیونٹی پر لیکن مجھے افسوس ہے کہ وہاں بھیجی گئی ای میلز کے جوابات نہیں آتے۔ شاید کوئی چیک نہیں کرتا۔ میں نے فلمستان کے سلسلے میں دو تین مرتبہ ای میلز بھیجیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا نہ کوئی کارروائی ہوئی۔ امیدہے کہ اس نامے کے بعد فلمستان اور کرک نامہ کی فیڈز کو شامل کیا جائے گا۔
 
فہد بھائی اتفاق سے وہ ای میل زیادہ تواتر سے چیک کرنا یاد نہیں رہتا۔ ان شاء اللہ ہم خود یا کوئی اور ایڈمن اگلی اپگریڈ میں موجودہ درخواستوں پر ضرور غور کریں گے۔ عموماً ایسا ہوتا ہے کہ بغیر دو ماہ کی مدت اور اس دوران مناسب تعداد میں پوسٹنگ کیئے احباب درخواستیں بھیج دیتے ہیں جو ویٹنگ کیو میں چلی جاتی ہیں۔ سیارہ میں شمولیت اور اس کی مینٹینینس قدرے ٹیڑھی کھیر ہے اس لئے بھی ذرا مسئلہ ہوتا ہے۔ خیر ہم اس کو سہل بنانے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت شکریہ سعود بھائی۔ فلمستان پر دو ماہ والی پابندی والی بات صادق نہیں آتی۔ وہ تو سال بھر کا ہونے والا ہے۔ جبکہ کرک نامہ پر مناسب تعداد والی پوسٹس کی بات درست نہیں بیٹھتی کیونکہ وہ محض 24 دنوں میں 54 تحاریر آ چکی ہیں۔ بہرحال، میں کوئی گلہ یا شکوہ کرنے نہیں آیا۔ آپ کا ایک مرتبہ پھر شکر گزار ہوں کہ آپ نے کرک نامہ اور فلمستان کو نامہ جگہ دی، یہ آپ کا احسان عظیم ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہد، اردو سیارہ کی نظامت میں کافی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اس وقت جو سسٹم ہے اس میں نئے اندراجات کا ٹریک رکھنا مشکل ہے جس کی وجہ سے کچھ نئے سبمشن شامل ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ کرک نامہ مجھے بہت اچھا لگا ہے۔ لیکن اگر کرکٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے کھیل بھی شامل کر لیے جاتے تو شاید اس کی دلچسپی میں اور ابھی اضافہ ہو جاتا۔
 

ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی فی الوقت تو ہم کرکٹ سے ہی نہیں نمٹ پا رہے :) اصل میں افرادی قوت کی کمی کا شکار ہیں۔ اور ہمارے سامنے ورلڈ کپ کی صورت میں بہت بڑا چیلنج بھی ہے۔ اگر اس چیلنج پر پورا اتر گئے تو پھر میرے پاس اس حوالے سے کچھ منصوبے ہیں جن پر اسی وقت کوئی بات مناسب ہوگی۔
آپ کو بلاگ پسند آیا، میرا سیروں خون بڑھ گیا :) آپ جیسے دوستوں کی حوصلہ افزائی ہمیشہ ہمت بڑھاتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہد، ایک آئیڈیا کرک نامہ پر کرک انفو سٹائل کی کرکٹ میچ کمنٹری شامل کرنے کا بھی ہو سکتا ہے۔ :)
 
بہت شکریہ سعود بھائی۔ فلمستان پر دو ماہ والی پابندی والی بات صادق نہیں آتی۔ وہ تو سال بھر کا ہونے والا ہے۔ جبکہ کرک نامہ پر مناسب تعداد والی پوسٹس کی بات درست نہیں بیٹھتی کیونکہ وہ محض 24 دنوں میں 54 تحاریر آ چکی ہیں۔ بہرحال، میں کوئی گلہ یا شکوہ کرنے نہیں آیا۔ آپ کا ایک مرتبہ پھر شکر گزار ہوں کہ آپ نے کرک نامہ اور فلمستان کو نامہ جگہ دی، یہ آپ کا احسان عظیم ہے۔

کچھ زیادہ نہیں ہو گیا فہد بھائی؟ :)
 
Top