کرک نامہ - اردو بلاگستان میں ایک شاندار بلاگ کا اضافہ

چلیں پھر ہم اس وقت کم از کم فلمستان کو تو شامل کیئے ہی دیتے ہیں سیارہ میں۔ باقی رہا قصہ کرک نامہ کا تو ہم اکیلے سیارہ کے قوانین کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ ان شاء اللہ سب کچھ درست رہا تو اگلے نصف گھنٹے میں فلمستان کے چند مراسلے سیارہ پر نمودار ہو جانے چاہئیں۔
 
بہت بہت مبارک ہو۔

ویسے فہد بھائی ہم نے نوٹس کیا ہے کہ فلمستان کے فیڈ میں محض پانچ اندراجات آتے ہیں اور کرک نامہ میں دس۔ ان سائٹوں کی نوعیت اور ایکٹوٹی کو نگاہ میں رکھتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں کہ فلمستان میں کم از کم دس اور کرک نامہ میں تقریباً پندرہ یا بیس اندراجات آنے چاہئیں۔ نیز یہ کہ فلمستان میں مفصل فیڈ اور کرک نامہ میں مختصر فیڈ کا فیصلہ شاید مناسب ہے۔ :)
 
ہم سوچ رہے ہیں کہ فہد بھائی کے تمام شکریہ جات شمار کر لیں اور انھیں لفافے میں ڈال کر بذریعہ انٹرنیشنل پوسٹ آنجناب کو ارسال کر دیں۔ :)
 

حیدرآبادی

محفلین
ابوشامل بھائی متوجہ ہوں ۔۔۔۔۔۔
کرک نامہ سائیٹ بینڈ وڈتھ کراس کر گئی ہے (مبارکباد دی جائے کہ افسوس ظاہر کیا جائے؟)
یہ مسیج آ رہا ہے :
Bandwidth Limit Exceeded
The server is temporarily unable to service your request due to the site owner reaching his/her bandwidth limit. Please try again later.
 

ابوشامل

محفلین
حیدرآبادی صاحب، گزشتہ ماہ یعنی مارچ میں کرک نامہ تین مرتبہ بینڈ وڈتھ کی حدوں کو پہنچا اور پھر اس میں اضافہ کروایا گیا۔ یہ اس کی مقبولیت کا اظہار ہے۔ آپ کی رپورٹ پاک بھارت سیمی فائنل کے اگلے روز کی ہے۔ ایک گھنٹے کے اندر اندر بلاگ بحال کر دیا گیا تھا۔ اصل میں ہمیں بروقت اطلاع نہیں ملی تھی کہ بینڈ وڈتھ کی حد پوری ہونے والی ہے۔
 
ورلڈ کپ کے قضیئے کے تمام ہونے کے چند روز بعد، کرک نامہ کی شہرت، ریڈرشپ وغیرہ کا تجزیہ ایک رپورٹ کی شکل میں دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔ اگر یہ رپورٹ چند گراف اور اعداد و شمار پر مشتمل ہو تو بہتر ہوگا۔ نیز مخصوص بریکنگ پوائنٹس پر تبصرہ بھی۔ مثلاً سیارہ میں شمولیت بعد کیا فرق پڑا، دوسرے کون کون سے ایگریگیٹرز ہیں جہاں سے خاطر خواہ ٹریفک موصول ہوئی۔ یومیہ اوسط ریڈرشپ کتنی رہی، پوست اور تبصروں کا کیا گراف رہا وغیرہ وغیرہ۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
ضرور سعود بھائی، کیوں نہیں؟ بس ذرا ورلڈ کپ اور اس کے حوالے سے تمام خبروں سے فارغ ہو لینے دیں۔ پھر انشاء اللہ
 

عسکری

معطل
اردو سیارہ بلاگز پڑھے آج اور مجھے تو وہاں بلگرز کی آپسی جنگ کے سوا کچھ نہیں ملا افسوس سے کہنا پڑ رہا ہےِ:(
 
Top