کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابوشامل

محفلین
آج ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں عالمی کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جبکہ کل پاکستان انگلستان کے خلاف اہم وارم اپ میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد ہی اندازہ ہو پائے گا کہ پاکستان کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کےامکانات کتنے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت انگلینڈ اور پاکستان کا وارم اپ میچ جاری ہے۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 22 اوور میں 101 اسکور بنائے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اصل میں کل کے میچ کو کسی نے اتنی اہمیت ہی نہیں دی اس لیے یہ مسئلہ ہوا ہے خیر آگے دیکھتےہیں کیا ہوتا ہے
آج تو بنگلہ دیش اور انڈیا کا میچ ہے کون جیتے گا آپ کے خیال میں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے تو ایسا لگتا ہے بنگلہ دیش ٹف ٹائم دے گا وجہ انڈیا کے پاس بولنگ سائیڈ کچھ خاص نہیں ہے اگر بنگلہ دیش ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو بنگلہ دیش کے لیے بہتر ہو گا
 

شمشاد

لائبریرین
بنگلہ دیش کو “ہوم گراؤنڈ“ کی برتری حاصل ہے تو ہندوستان آج سے چار سال پہلے والا بدلہ لینے کو کمربستہ ہے۔

ہندوستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ابھی تک 17 اوور میں 115 اسکور بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔ بہت اچھی اوسط ہے۔ اس حساب سے 350 تک اسکور کر لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہندوستانی ٹیم اپنا پرانا بدلہ بہت اچھے طریقے سے چکا رہی ہے۔

46 اوور کے اختتام پر 340 اسکور اور دو ہی آؤٹ ہیں۔

وریندر شیواگ 169 اور کوہلی 87 پر کھیل رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شیواگ 175 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ۔ کیا زبردست اننگ کھیلی ہے اس نے۔
یونس پٹھان کھیلنے کے لیے آیا ہے۔

میرا اندازہ 350 اسکور بنانے کا تھا، یہ تو اس سے بھی کہیں بڑھ کر بنا رہے ہیں۔

365 کے اسکور پر تین آؤٹ، 49 اوور۔
 

شمشاد

لائبریرین
پٹھان نے تو آنے کا تکلف ہی کیا کہ دس گیندوں پر 8 اسکور بنائے اور آخری گیند پر آؤٹ ہو گیا۔

کوہلی 100 اسکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہا۔

50 اوور 370 اسکور۔

بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے خوف سے آدھی رہ جائے گی۔ پھربھی کرکٹ بائی چانس، کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بنگلہ دیش کی شروعات تو اچھی تھی کہ ساتویں اوور میں پہلی وکٹ گر گئی۔
7 اوور، 56 اسکور، ایک آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بنگلہ دیش 23 اوور 129اسکور، ایک ہی آؤٹ ہے۔

اوسط مندرجہ ذیل ہے :

Bangladesh RR 5.60
Last 5 ovs 23/0 RR 4.60
Required RR 8.96
India RR 7.40
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top