کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عندلیب

محفلین
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء کا افتتاح ہفتہ 19 فروری کو مقرر ہے۔

000_del373051_88e35_385021t.jpg


یہ اپنی طرز کا دسواں ورلڈ کپ ہے ، جس کی شروعات 1975ء میں ہوئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے 2 اور اسٹریلیا نے سب سے زیادہ 4 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا جبکہ ہندوستان ، پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک بار عالمی خطاب حاصل کیا۔ 50 اوورس فی ٹیم کی مسابقت والے ورلڈ کپ 2011 ء میں 14 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنھوں نے آئی سی سی کی مقررہ تاریخ (19 جنوری) میں اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ حسب ذیل تمام اسکواڈس پیش ہیں جنھیں آئی سی سی نے دو گرو پوں A اور B تقسیم کیا ہے۔

گروپ A

as-t.gif

آسٹریلیا:
رکی پونٹنگ( کپتان) ، مائیکل کلارک (نائب کپتان) ، ڈگ بولنجر ، براڈ ہاڈین(وکٹ کیپر) ، جان ہیسٹنگس ، ناتھن ہاریز ، ڈیویڈ ہسی ، مائیک ہسی ، میچل جانسن ، بریٹ لی ، ٹم پین( وکٹ کیپر) ، اسٹیواسمتھ ، شان ٹیٹ ، شین واٹسن ، کیمرون وائیٹ۔

pk-t.gif

پاکستان:
شاہد آفریدی ، مصباح الحق ، محمد حفیظ ، کامران اکمل (وکٹ کیپر) ، یونس خان ، اسد شفیق ، عمر اکمل ، عبدالرزاق ، عبدالرحمٰن ، سعید اجمل ، شعیب اختر ، عمر گل ، وہاب ریاض ، سہیل تنویر ، احمد شہزاد۔

sri_lanka-t.gif

سری لنکا:
کمار سنگاکارا(کیپٹن/ کیپر) ، مہیلا جئے وردھنا( وائس کیپٹن) ، تلک رتنے دلشان ، دلہارا فرنانڈو ، رنگنا ہیراتھ ، چمرا کا پوگدیرا ، نوان کلا سیکرا ، لاستھ ملنگا ، انجیلو میتھیوز ، اجنتھا مینڈیس ، متیا مرلی دھرن ، تھیسا راپریرا ، تھیلان سمرا ویرا ، چمرا سلوا، اپل تھرانگا۔

new_zealand-t.gif

نیوزی لینڈ:
ڈانیل ویٹوری(کیپٹن) ، ہامیش بینٹ ، جیمز فریکلن ، مارٹن گپٹل جیمی ہاؤ برینڈن مک کلم ، ناتھن مک کلم کائل ملز ، جیکب اورم ، جسی رائیڈر ، ٹم ساؤدی ، اسکاٹ اسٹائرس ، راس ٹیلر ، کین ولیمسن ، لیوک ووڈکاک۔

zi-t.gif

زمبابوے:
ایلٹن چیگمبورا(کیپٹن) ، ریگیس چاکبوا ، چارلس کوونٹری ، گرائم کریمر ، گریگ اروائن ، شان اروائن ، گریگ لیمب ، شنگیرائے مساکڈزا ، گرس ایم پوفو ، رے پرائس ، ایڈر ینسفورڈ ، ٹیٹنڈا نائبو(وکٹ کیپر) ، برینڈن ٹیلر، پراسپراُتسیا ، شان ولیمس۔

kenya_flag-t.gif

کینیا:
جمی کمانڈ ے(کیپٹن) تنمے مشرا ، جیمز نیگاچے ، شم نیگوچے ، الیکس اوباندا، کالنس اوبویا ، ڈیوڈ اوبویا(وکٹ کیپر) نہبمیا اوڈھیا مبو، تھامس اوڈ ویو ، پیٹر آنگانڈو ، علیجاہ اوٹیانو ، ماریس اوما ، راکپ پٹیل ، اسٹیو ٹیکولو ، سیرین واٹرس۔

ca-t.gif

کینڈا:
آشیش بگائی( کیپٹن کیپر) ، رضوان چیما( وائس کیپٹن) ، ایچ بیدوان ، بالاجی راؤ ، جان ڈیو یسن ، پی دیسائی ، ٹی گورڈن ، آرگنا سیکرا ، جمی ہنسارا ، خرم چوہان ، نتیش کمار ، ایچ او سندے ، ایچ پٹیل ، زوبین سرکاری ، کارل واتھم اور حمزہ طارق(اسٹانڈ بائی پلیئر) ۔

گروپ B

in-t.gif

ہندوستان:
ایم ایس دھونی(کپتان ، وکٹ کیپر) ، سچن تنڈولکر ، ویریندر سہواگ ، گوتم گمبھیر ، یوراج سنگھ ، سریش رائنا ، یوسف پٹھان ، ہربھجن سنگھ ، ظہیر خان ، ویراٹ کوہلی ، پروین کمار ، آراشوین ، آشیش نہرا ، روہت شرما اور مناف پٹیل

bangladesh-t.gif

بنگلہ دیش:
شکیب الحسن(کیپٹن) ، تمیم اقبال(وائس کیپٹن) ، عبدالرزاق ، امرالقیس ، جنید صدیقی ، محمود اللہ ، محمد اشرفل ، مشفق الرحیم( وکٹ کیپر) ، نعیم السلام ، نظم الحسین ، رقیب الحسن ، روبل حسین ، شفیع الاسلام ، شہر یار نفیس ، سہرا وادی شواو

en_lang.gif

انگلینڈ:
اینڈر یواسٹراؤس(کیپٹن) ، جیمز اینڈرسن ، ایان بیل ، ٹم بریسنن ، اسٹوارٹ براڈ ، پال کالنگ ووڈ ، اوئن مورگن ، کیون پیٹرسن ، میاٹ پرائر(وکٹ کیپر) ، اجمل شہزاد ، گرائم سوان ، جیمز ٹریڈ ول ، جوناتھن ٹراٹ ، لیوک رائیٹ ، مائیکل یارڈی۔

sf-t.gif

جنوبی افریقہ :
گرائم اسمتھ(کیپٹن) ، ہاشم آملہ یوہان بوتھا ، اے بی ڈی ولیرس(وکٹ لیپر) ، جے پی ڈومینی ، فاف ڈیوپلیسس ، عمران طاہر ، کولن انگرام ، ژاک کالیس مورنے مورکل ، وین پارنل ، روبن پیٹرسن ، ڈیل اسٹین ، لونوابو سوٹو بے ، مورنے وان ویک(وکٹ کیپر)۔

wiflag.jpg

ویسٹ انڈیز:
ڈارن سامی(کیپٹن) ، اڈرین براتھ ، کارلٹن باف(وکٹ کیپر) ، سلیمان بین ، ڈوین براوو ،ڈارن براوو ، شیونرائن ، چندر پال ، کرس گیل، نکیتا ملّر ، کیرن پولارڈ ، روی رامپال ، کیمارروچ ، اینڈرے رسل ، رام نریش ، سروان ، ڈیوان اسمتھ ۔

irelandi.jpg

آئرلینڈ:
ولیم پورٹرفیلڈ(کیپٹن) ، انڈرے بوتھا ، الیکس کیوزک ، جارج ڈاکریل ، ٹرینٹ جانسٹن ، نائجل جونس ، ایڈجوائس جان مونی کیون اوبرین ، نائل اوبرین(وکٹ کیپر) ، بوائڈ رنکین ، پال اسٹرلنگ ، البرٹ وان ڈرمروو ، اینڈریووائیٹ ، گیری ولسن۔

netherlands-t.gif

نیدرلینڈس:
پیٹر بورین(کیپٹن) عدیل راجہ ، ویزلی باریسی (وکٹ کیپر) ، مدثربخاری ، اتسے بیومن ، ٹام کوپر ، ٹام ڈی گروتھ ، الیکسی کرویزی ، براڈلی کروگر ، برنارڈلوٹس ، پیٹر سیلار ، ایرک شوارزنسکی ، ریان ٹن دو شاتے ، بیرینڈ ویستیک ، باس زیوڈرینٹ۔

اسٹمپی کرکٹ ورلڈ کپ 2011 ء کے لئے افیشیل مسکوٹ ہے۔ اس کی رونمائی 2 اپریل 2010 ء کو کولمبو میں کی گئی تھی۔
Mascot.jpg


اس ورلڈ کپ کے لئے آفیشیل گیت "دے گھما کے" ہے جسے شنکر ۔ احسان _ لوائے کی تگڈم نے ترتیب دیا اور ہندی ، بنگلہ اور سنہالی زبانوں میں گایا گیا۔ اسے شنکر مہا دیون اور دیویا کمار نے آواز دی ہے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ورلڈ کپ 2011ء کے افتتاحی مقابلے کا مقام ہے جہاں 35،000 کی نشستی گنجائش ہے۔ اس ورلڈ کپ میں ہندوستان سب سے زیادہ 8 مختلف مقامات پر مقابلے منعقد کرے گا جبکہ سری لنکا 3 اور بنگلہ دیش 2 مختلف گرونڈس پر میچز کا اہتمام کرے گا۔ پاکستان کو بھی 14 میچز الاٹ کئے گئے تھے ، جو سیکورٹی اندیشوں کے بعد دیگر تین مشترک میزبانوں میں بانٹ دئیے گئے۔

ورلڈ کپ 2011ء جیتنے والی ٹیم کو 3 ملین امریکی ڈالر حاصل ہوں گے کیونکہ آئی سی سی نے اس با وقار ٹورنمنٹ کے لئے جملہ الاٹمنٹ کو دگنا کرتے ہوئے 10 ملین امریکی ڈالر طے کر دیا ہے۔

(ترتیب بشکریہ : عرفان جابری)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ عندلیب، شریک محفل کرنے کا۔

اراکین سے پوچھتا ہوں کہ اس دفعہ “فیورٹ“ کون سی ٹیم ہو گی؟
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
سری لنکا فیورٹ ٹیم لگ رہی ہے پچھلے میچز میں ان کی کارکردگی بہتر رہی ہے
 

ابوشامل

محفلین
واہ ۔۔۔ میری بڑی خواہش ہے کہ ہندوستان اپنی سرزمین پر جیتے لیکن دو ٹیمیں جو اس مرتبہ بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں وہ ہیں سری لنکا اور آسٹریلیا۔ جنوبی افریقہ اور انگلستان کے امکانات مجھے تو کم دکھائی دے رہے ہیں لیکن یہ کرکٹ کا کھیل ہے جس میں کسی بھی وقت کچھ بھی ممکن ہے۔
ویسے میری (بلکہ ہماری) کوشش ہوگی کہ کرک نامہ کو عالمی کپ کے موقع پر اردو میں خبروں اور تبصروں کا مرکز بنا دیں۔ امید ہے کہ کرکٹ کے شائقین رخ کریں گے۔
 

عندلیب

محفلین
ورلڈ کپ کے لئے آئی سی سی کی ویب سائیٹ
انٹر نیشل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) اور یاہو انڈیا نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2011ء کے لئے سرکاری وی سائیٹ متعارف کریں گے جو کہ
www iccevents. yahoo.com
ہوگا جس پر کرکٹ شائقین عالمی کپ کے دوران ہونے والے تمام اہم واقعات اور مقابلوں کی تفصیلات معلوم کر سکیں گے۔ نیز ویب سائیٹ پر مقابلوں کے اپ ڈیٹس ، تجزیے اور خصوصی ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔
بشکریہ: روزنامہ سیاست
 

mfdarvesh

محفلین
میرا ووٹ تو انگلینڈ کے ساتھ ہے، غریب کرکٹ کے بانی ہیں مگر ورلڈ کپ سے محروم ہیں
 

ابوشامل

محفلین
جنوبی افریقہ نے بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت کے عالمی کپ میں اپنی فتح کے امکانات کو بہت زیادہ روشن کر دیا ہے۔ آسٹریلیا نے انگلستان کو جس طرح ہرایا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک کیوں ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
آسٹریلیہ کو ہندوستان نے 38 رن سے شکست دے دی ہے۔
آج آسٹریلیہ اور جنوبی افریقہ کا میچ ہے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
لیں جی پاکستان نے وارم اپ میچ جیت لیا ہے اب شمشاد بھائی کی تشخیص اللہ کرے ٹھیک نہ ہو ورنہ اپھارہ دور ہوتے ہوتے کوارٹر فائنل آجائے گا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top