کرکٹ ورلڈ کپ 2007

شمشاد

لائبریرین
25واں اوور 2 سکور
26واں اوور 7 سکور

آخری گیند پر جے وردھنے ایل بی ڈبلیو

کل 115 سکور 4 کھلاڑی آؤٹ
 

شمشاد

لائبریرین
مزید بارش کی وجہ سے 2 اوور گھٹا دیئے گئے ہیں اور ٹارگٹ 282 کی بجائے 269 کر دیا گیا ہے۔

ابھی 28 اوور میں 178 سکور ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
188 پر پانچ آؤٹ 30 اوور

اب تو یقیناً میچ سری لنکا کے ہاتھ سے نکل گیا۔

باقی 6 اوور ہیں اور سکور 81
13 سے زیادہ کی اوسط چاہیے
 

شمشاد

لائبریرین
اور 33ویں اوور کے بعد خراب روشنی کے باعث میچ ختم اور آسٹریلیا کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کا ہلا گلا ختم ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بےایمانی ہوئی ہے۔ 50 اوور کا میچ تھا پھر 38 اوور کا کر دیا اور پھر 36 اوور کہہ کے 33 اوور کے بعد میچ ختم کر دیا گیا۔ انہی 3 اوورز میں ہی تو میری ٹیم نے باقی کا سکور کرنا تھا۔ :cry: :cry: :cry:

کیا تھا اگر 50 اوور کا ہی رکھتے۔ بارش ہو گئی تھی تو باقی کا کل کھیل لیتے۔ :( :( :(
 

ماوراء

محفلین
واقعی۔۔یہ سراسر بےایمانی تھی۔ کھلے عام بے ایمانی ہوئی۔ میں وہاں ہوتی تو میری بندوق کام آ جاتی۔ :twisted:
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
واقعی۔۔یہ سراسر بےایمانی تھی۔ کھلے عام بے ایمانی ہوئی۔ میں وہاں ہوتی تو میری بندوق کام آ جاتی۔ :twisted:

خدا کے لیے آہستہ بولو اور اپنی بندوق کو چھپا کر رکھو، پہلے ہی باب وولمر کا کیس ابھی تک حل نہیں ہوا، وہ بیچارہ ابھی تک سرد خانے میں پڑا ہوا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
میں کسی سے ڈرتی نہیں۔ :twisted:

بےچارہ باب وولمر۔۔ پاکستانی ٹیم کو شرم سے ڈوب کر مر جانا چاہیے۔ :twisted:
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا۔

ضرور کوئی اور بات ہے جو ابھی تک منظر عام پر نہیں آنے دی جا رہی۔
 

عمر سیف

محفلین
پر میں ایسا ہی سمجھتا ہوں روند ڈالا بےایمانی ہوئی۔ اگر میچ میں ریزرو ڈے تھا تو میچ کو دوبارہ شروع کرنا چاہئے تھا یا پھر وہیں سے شروع کرنا چاہئے تھا۔ خیر اب تو بات ختم ہوگئی، اور نہ وقت واپس آ سکتا ہے پر غلط ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج بی بی سی اردو ڈاٹ کوم پر خبر میں ریفری نے اس بات کا اعتراف تو کیا ہے کہ کھیل روکنا چاہیے تھا لیکن جو پٹائی سری لنکا کے باؤلروں کی ہوئی اس میں تو کسی قسم کی بےایمانی نہیں تھی۔
 

عمر سیف

محفلین
سری لنکن باؤلرز کی پٹائی دن کی روشنی میں ہوئی۔ اور ریفری کو ماننا بھی چاہئے تھا۔ کم سے کم اس نے غلطی تسلیم تو کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ضبط بھائی کچھ بھی ہوا لیکن آخر کار فیصلہ آسٹریلیا کے حق میں ہو گیا۔ اب تو 4 سال بعد دیکھی جائے گی۔
 
Top