کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

جاسمن

لائبریرین
ہمارے شہر میں سوئی گیس کے آنے کے مخصوص اوقات تھے۔ دن میں تین بار آتی جاتی تھی۔ ایک بار مزے کی بات ہوئی۔ میری ساس آئی ہوئی تھیں۔ اتوار تھا۔ سب آرام سے تھے۔ کوئی جلدی نہیں تھی۔ آٹھ بجے ناشتہ بنانے گئی تو گیس کم آ رہی تھی۔ پھر اور کم ہو گئی۔ میں نے گیس والوں کے نمبر پہ فون کیا۔ "بھائی گیس کم آ رہی ہے۔ اس پہ تو روٹی نہیں بن سکتی۔"
"باجی! نو بجے تو چلی ہی جاتی ہے۔"
"تو آپ لوگ پہلے سے تو کم نہ کریں ناں! آج اتوار ہے۔ بچے آج کے دن تو ذرا آرام سے اٹھتے ہیں۔ اتوار کو آپ کو دس بجے لینی چاہیے۔ چلیں بچے تو پھر بھی نان چنے کھا لیں گے۔ اپنی ساس کو میں کیا دوں گی؟ وہ تو روٹی کے سوا کچھ نہیں کھا سکتیں۔ بھائی جلدی سے گیس تیز کریں تاکہ میں روٹی پکا سکوں۔"
شکر کہ کچھ دیر میں گیس تیز ہو گئی تھی۔
اب خوش خبری ہے کہ دن بھر گیس نہیں جایا کرے گی۔
 
م حمزہ

محفلین
میرے گھر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر گاوں میں کل ایک جوان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ وہ جماعت کے ساتھ چالیس روزہ اجتماع میں گیا ہوا تھا۔ اس کے دس ساتھیوں کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ یہی شخص میرے ایک رشتہ دار کےساتھ اس کے گھر گزشتہ پانچ چھ دن رہا۔ کل صبح کو جب اسے اس بات کا علم ہوا تو وہ بھی اپنے اہل خانہ سمیت ٹیسٹ کروانے گیا۔ وہاں میرے اس رشتہ دار کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آ یا تاہم اسکے گھروالوں کا ٹیسٹ منفی نکلا۔

اس واقعہ کی وجہ سے ہمارے علاقے کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا اور سٹرکٹ کرفیو لگا دیا گیا۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میرے گھر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر گاوں میں کل ایک جوان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ وہ جماعت کے ساتھ چالیس روزہ اجتماع میں گیا ہوا تھا۔ اس کے دس ساتھیوں کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
افسوس کہ تبلیغی جماعت کی وجہ سے ہزاروں لوگوں میں یہ بیماری پھیل رہی ہے۔
 
La Alma

لائبریرین
ہمارے شہر میں سوئی گیس کے آنے کے مخصوص اوقات تھے۔ دن میں تین بار آتی جاتی تھی۔ ایک بار مزے کی بات ہوئی۔ میری ساس آئی ہوئی تھیں۔ اتوار تھا۔ سب آرام سے تھے۔ کوئی جلدی نہیں تھی۔ آٹھ بجے ناشتہ بنانے گئی تو گیس کم آ رہی تھی۔ پھر اور کم ہو گئی۔ میں نے گیس والوں کے نمبر پہ فون کیا۔ "بھائی گیس کم آ رہی ہے۔ اس پہ تو روٹی نہیں بن سکتی۔"
"باجی! نو بجے تو چلی ہی جاتی ہے۔"
"تو آپ لوگ پہلے سے تو کم نہ کریں ناں! آج اتوار ہے۔ بچے آج کے دن تو ذرا آرام سے اٹھتے ہیں۔ اتوار کو آپ کو دس بجے لینی چاہیے۔ چلیں بچے تو پھر بھی نان چنے کھا لیں گے۔ اپنی ساس کو میں کیا دوں گی؟ وہ تو روٹی کے سوا کچھ نہیں کھا سکتیں۔ بھائی جلدی سے گیس تیز کریں تاکہ میں روٹی پکا سکوں۔"
شکر کہ کچھ دیر میں گیس تیز ہو گئی تھی۔
اب خوش خبری ہے کہ دن بھر گیس نہیں جایا کرے گی۔
ہو سکتا ہے وہ ڈر گئے ہوں کہ کہیں اب دوبارہ بند کی تو آپ انہیں اپنی پوری سوانح حیات نہ سنا دیں۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
افسوس کہ تبلیغی جماعت کی وجہ سے ہزاروں لوگوں میں یہ بیماری پھیل رہی ہے۔
یہ معاملہ صرف تبلیغی جماعت تک محدود نہیں ہے۔ ہر ملک کی بعض مذہبی کمیونٹیز نے اجتماعات کی پابندی کے احکامات دانستہ طور پر ہوا میں اُڑائے اور اب اس کے سنگین نتائج بھگت رہے ہیں۔
 
عباس اعوان

محفلین
یہ معاملہ صرف تبلیغی جماعت تک محدود نہیں ہے۔ ہر ملک کی بعض مذہبی کمیونٹیز نے اجتماعات کی پابندی کے احکامات دانستہ طور پر ہوا میں اُڑائے اور اب اس کے سنگین نتائج بھگت رہے ہیں۔
جنوبی کوریا میں وبا پھیلانے کا سہرا چرچ والوں کے سر جاتا ہے۔
 
بہت سے لوگ کرونا کو مذاق سمجھتے رہے بلکہ لوگوں کو میل جول اور آزادانہ گھومنے کے لیے ابھارتے رہے جس کے نتائج ان لوگوں نے بھی بھگتے جو احتیاط کر رہے تھے۔
 
Top