کرنل قذافی ہلاک

عسکری

معطل
اب بھی کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ نیٹو اور اس میں شریک حکومتیں مسلمانوں کے حق میں ہیں۔

ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ شمشاد بھائی سعدھی سی بات آپ سمجھتے کیوں نہیں یہی قذافی صدام مبارک ملا عمر اسامہ جیسے ہی تو وجہ ہیں نیٹو امریکہ کی اس یلغار کے ۔ کبھی نیٹو امریکہ نے ارجنٹائن انڈیا روس پر بھی حملے کیے حالانکہ یہ ملک بھی کئی بار ٹکراؤ مین تھے یا دوسرے کیمپ میں تھے ۔ مسئلہ مسلمان حکمرانوں کی محبت کرسی اور جابرانہ طرز عمل عوام کو دبانا تعلیم فکر آزادی پر پابندیاں لگانا اور کاہل ہونا ہے ۔اگر قذافی 43 سال میں روس چین انڈیا کی آدھی جا چوتھائی پراگریس دکھاتا تو یہ دن نا دیکھتا ۔مسئلہ یہ ہے کہ ایسے لوگ خود قوموں پر عذاب ہیں جو بعد میں عذاب عظیم بن جاتے ہیں۔ایک طرف امریکہ نوازی اور دوسری اندھی دشمنی میں ملکوں کو برباد کر رہی ہے ۔
 
ساجد

محفلین
عمران ، آپ اپنے نقطہ نظر سے درست کہہ رہے ہو اور شمشاد بھائی کی بات میں بھی وزن ہے۔ لیکن میرا مقصد کسی فرد یا ملک پر بے جا تنقید کرنا نہیں بلکہ ان حقائق کو آپ لوگوں کے سامنے رکھنا ہے جن کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ لیبیا میں جو کچھ ہو رہا ہے قذافی کی موت کے بعد اس میں شدت آئے گی اور نئی حکومت کا سب سے کمزور پہلو اس کے بیشتر اراکین کے ماضی میں القاعدہ سے رابطے ہیں۔ کل کو مغربی طاقتیں اس حکومت کو اسی نقطہ پر بلیک میل بھی کریں گی اور جب موقع آئے گا اسے دنیا کے سامنے دہشت گرد ثابت کر کے ایک نیا مہرہ آگے لائیں گی۔ یہ ایک ایسا گھن ہے جو رفتہ رفتہ لیبیا کی خوشحالی کو کھا جائے گا۔ بالکل طالبان والی کہانی یہاں دہرائی جا رہی ہے ۔ کاش مسلم دنیا کے حکمران اقتدار کے لالچ میں اندھے ہونے کی بجائے عقل سے کام لیں اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرنا سیکھ لیں۔
 
میری بھی قذافی سے کوئی دشمنی نہیں ساجد بھائ پر بات وہی ہے کہ جس آدمی نے 43 سال تک کسی طاقت کو سر اٹھانے ہی نا دیا جس نے کوئی ایسا شخص ہی نا کھڑا ہونے دیا جو اس کا بدل ہو سکتا تھا کوئی ایسی پارٹی نا کوئی ایسا محکمہ جسے یہ جواب دہ ہوتا ۔تو پھر یہی ہونا تھا نا اور کیا ہوتا ؟ سب سے بڑا مسئلہ تو یہی ہے کہ دوسری تیسری طاقت کا نا ہونا ۔ جو بھی کھڑا ہو کچھ بولے اسے مروا دینا یا جیل میں ڈال کر بھول جانا کہاں ہوتا ہے ؟ سب سے زیادہ یہ کام مسلم دنیا میں ہو رہا ہے
 
پپو

محفلین
کبھی وقت تھا کہ اس کی ہوا بھی کوئی نہیں دیکھتا تھا اللہ تعالیٰ جب طاقت اور سلطنت دیتا ہے تو امتحان بھی بڑا سخت لیتا ہے
 
لیبیا کے بندر ناٹو کے اشاروں پر اچھل کود کررہے ہیں۔ یہ مٹھی بھر بندر ملک کو تباہ کرگئے۔
کس بنییاد پر ناٹو ملک میں مداخلت کرتا ہے؟ پچھلے کئی دھائیوں سے فلسطینی روز ذبح ہوتے ہیں۔ کشمیری قبرستان بھرے جارہے ہیں اور عورتوں کی عصمت تار تار ہوتی ہے۔ مگر ناٹو کو نظر نہیں اتا نہ ہی اقوام متحدہ کو۔ لیبیا کی دولت چوسنے کے لیے یہ متحد ہیں۔
یہ لیبائی چوہے جلد ہی بلی کا شکار ہونے والے ہیں۔
قذافی جیسا بھی تھا پاکستان کا دوست تھا۔
 
انشا الله --- بحرین ، شام اور سعودی ڈکٹیٹروں کا بھی جلد ایسا ہی حشر ہونے والا ہے .

شام میں جلد ایسا ہوگا۔ شیعہ فرقے کی حکومت جسے خود اہل جعفریہ بھی شیعہ نہیں مانتے شام پر ظالمانہ طور پر قابض ہے۔
بحرین میں ابھی ایسا ہونا ممکن نہیں۔ کیونکہ یہاں امریکہ کا اڈہ ہے۔ اگر ایران اور امریکہ حکومت مل کر طے کرلیں تو شاید ممکن ہو۔ مگر خطہ میں امریکی اڈہ کی موجودگی خود ایران کے حق میں ہے کہ اس کو ناجائز پروپیگنڈے کا موقعہ ملتاہے۔

سعودی عرب کے بارے میں یہ خواہش دل ہی میں دم توڑ جائے گئ۔ سعودی حکمران ہردل عزیز ہیں اور عوام میں مقبول ہیں۔ یہاں کوئی “مزاحمت“ نہیں بلکہ عوام قبولیت ہے
سعودی عرب کےدشمن بات بے بات میں اپنے پھپولے پھوڑتے رہتے ہیں۔ سعودی عرب کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں
 
دوست

محفلین
شام میں علویوں اور سنیوں کے مابین خانہ جنگی کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں۔ ہر دو اطراف دھڑا دھڑ اسلحہ خرید کر جمع کر رہی ہیں۔
 
طالوت

محفلین
آمریت کے درندے کے بعد اب جمہوریت کا بندر ناچے گا ۔ قذافی مخالفوں میں ایک معقول قوت القاعدہ + افراد کی بھی ہے جو باضابطہ طور پر اس معرکے میں شریک رہے ، اب دو چیزیں ممکن ہو سکتی ہیں خانہ جنگی یا پھر مہذب مغرب کی القاعدہ کے فتنے کی سرکوبی کے لئے چند عشروں تک پڑاؤ ۔ ۔ نیٹو کی فضائی کاروائیوں کے بغیر سرت تو دور بن غازی اور طرابلس لینا بھی مشکل تھا ۔ بہرحال ایک متعصب اور آمر کا خاتمہ کوئی ایسی بری خبر بھی نہیں ۔ خبر تو یہ بھی ہے کہ "الذولفقار" کے سرپرستوں میں مرحوم بھی شامل تھے ۔
بہرحال لیبیائی عوام کا اطالویوں کے بعد سب سے بڑا امتحان ۔

مختصرا "وار فار آئل" ۔
 
محمد مسلم

محفلین
ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ شمشاد بھائی سعدھی سی بات آپ سمجھتے کیوں نہیں یہی قذافی صدام مبارک ملا عمر اسامہ جیسے ہی تو وجہ ہیں نیٹو امریکہ کی اس یلغار کے ۔ ۔

اور یہ یلغار آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔ لیکن ان لوگوں کے پیرو کار ان کامیابیوں کو ناکام بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ بہر حال آپ خود ہی خوشی منا رہے ہیں، لیکن امید ہے اس خوشی کے بعد آپ کو بہت سی بری خبریں سننا پڑیں گی۔ کسی ملک کو آگ اور خون کا دریا بنانے سے آپ کے آقاؤں کو کوئی مفادات حاصل نہیں ہوں گے بلکہ ’’دہشت گردی‘‘ میں اضافہ ہوگا۔
 
عسکری

معطل
تڑپانے کے لئے آپ نے غلط آدمی کا انتخاب کیا ہے حضور :)

کیا بات کرتے ہیں آپ بھی میں نے 4 پیناڈول اکسٹرا کھائی ہیں 3 گولی وٹامن سی والی پانی میں کھول کر پی ہیں کل شام سے کچھ نہیں کھایا 3 بار ڈاکٹرنے مجھے چیک کیا اور کہا تمہیں پوسٹ فیور ہے یہ تڑپاتا رہے گا تب تک جب تک پوسٹ ہضم یا ڈیلیٹ نہیں ہو جاتی :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

اور آپ کو ذرا احساس نہیں آپ نے کہا کہ غلط آدمی کو چنا ہے :(

شعر عرض ہے
مر گیا قذافی اصل میں اپنے ہی ہاتھ سے
ڈیکٹیٹر مردہ ہوتا ہے ہر انقلاب کے بعد
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
عسکری

معطل
اور یہ یلغار آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔ لیکن ان لوگوں کے پیرو کار ان کامیابیوں کو ناکام بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ بہر حال آپ خود ہی خوشی منا رہے ہیں، لیکن امید ہے اس خوشی کے بعد آپ کو بہت سی بری خبریں سننا پڑیں گی۔ کسی ملک کو آگ اور خون کا دریا بنانے سے آپ کے آقاؤں کو کوئی مفادات حاصل نہیں ہوں گے بلکہ ’’دہشت گردی‘‘ میں اضافہ ہوگا۔

آپ میں کوئی فنی خرابی ہے یا آپ کا رسیور صرف اپنی سوچ کی لہروں کے علاوہ کوئی اور سگنل نہیں پکڑتا ؟ آقا ہو گا تمھارا وہ مردود قاتل ڈیکٹیٹر میں قذافی- امریکہ- نیٹو -طالبان -القائدہ-اسامہ- ملاعمر- سب پر ایک ساتھ لعنت بھیجتا ہوں آئی کچھ سمجھ میں؟
 
وجی

لائبریرین
ویسے وہ جیسا بھی شخص تھا یہ تو کہنا پڑے گا کہ وہ کوئی بھگوڑا نہیں تھا جو کہا وہ کیا لڑتے لڑتے مرگیا ۔
ان لوگوں کی طرح نہیں تھا جنکو ہم لوگوں نے گارڈ آف آئنر دے کر بھگایا
 
عثمان

محفلین
ویسے وہ جیسا بھی شخص تھا یہ تو کہنا پڑے گا کہ وہ کوئی بھگوڑا نہیں تھا جو کہا وہ کیا لڑتے لڑتے مرگیا ۔

سڑک کنارے گٹر کے پائپ میں چوہے کی طرح چھپا بیٹھا تھا۔ مارتے ہوئے باہر نکالا گیا۔ مرنے سے قبل منت سماجت کر رہا تھا۔ ;)
 
عثمان

محفلین
قاتلوں کے ہمدرد کچھ شام کے اسد کے لئے بھی کچھ آنسو بچا لیں۔ پچھلے چند ماہ میں شامی چوہے کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین ہزار شامیوں کا خون رنگ لانے کو ہے۔
 
عسکری

معطل
اس دھاگے پر ملائیت کے گماشتوں کی لوٹنیاں دیدنی ہیں !

چلتا ہے عثمان بھائی ان کو ہزاروں لیبی نظر نہیں آتے جو مارے گئے 42 سال میں ان گنت لوگ لوکر بی میں بچوں عورتوں کا قتل بھی نہیں نظر آتا ۔یہ سب خود اسلام کا مذاق بنا رہے ہیں ایک طرف تو اسلام کہتا ہے سب انسان برابر ہیں اور ایک کا قتل ساری انسانیت کا قتل تو دوسری طرف یہ مسلمان ہزاروں کے قاتل کو بھی ماورائے قانون اور ہیرو سمجھتے ہیں ۔ اصل میں اسلام کے اپنے قانون کی رو سے قذافی 5000 بار سر قلم کیے جانے کا مستحق ٹھرےگا اگر ایک ایک قتل کا ٹرائل ہو تو ۔ صرف انٹر نیٹ پر خفیہ جیلیں اور اجتماعی قبریں اور وہ ویدیوز دیکھ لیں جس میں قزافی کی فوج نے شہریوں اور فوجیوں کا قتل عام کیا ۔ یہ شخص امریکہ سے ڈر کر ایٹمی پروگرام کے معاملے میں گھٹنے ٹیک گیا پر عوام نے جب مظاہرے کیے گولیاں ٹینک حتی کے میگ-23 جہازوں سے شہروں پر بمباریاں کرائی :(
 
طالوت

محفلین
اتنی سختی اچھی نہیں عثمان ۔ اسد بھی اپنے انجام کو جلد پہنچے گا ، تیل کا وہ مالک نہیں اس لئے قتل شاید نہ ہو۔
 
عسکری

معطل
اتنی سختی اچھی نہیں عثمان ۔ اسد بھی اپنے انجام کو جلد پہنچے گا ، تیل کا وہ مالک نہیں اس لئے قتل شاید نہ ہو۔

اس نے اندھیر مچا رکھی ہے تو یہ اونٹ کسی کروٹ تو بیٹھے گا نا اب۔ جلد یا بدیر اس کا کام ہوا سمجھو یہ اب دبنے والی بات نہیں رہی اس کو سوچنا چاہیے کہ علی صالح اور قزافی جیسے حالات سے پہلے پتلی گلی ناپو۔ یہ ان کے باپ کا ملک نہیں ہے کہ 45 سال تک جابرانہ حکومتیں کریں گے اب عوام وہ نہیں کہ اسی کی دھائی میں حمہ شہر کا قتل عام کرا اس کے قاتل باپ نے چپ کرا دیا تھا ،اب ان کا خون بہے گا اور جیسا کل ہوا ویسا ہو گا یہ کھلا پیغام ہے
 
Top