کراچی۔ ۔کراچی

تیشہ

محفلین
باجو پاکستان میں خوش آمدید امید ہے دل کھول کے گرمی اور لوڈ شیڈنگ ہوگی میری دلی ہمدردی آپ کے ساتھ ہے !

مع السلام

جی علی،،، :worried: مجھے وہم گمان میں بھی نا تھا کہ اتنی گرمی پڑے گی میرے آتے ساتھ ہی ۔۔وہ بھی موسم ِبہار میں :noxxx:
میں تو نکل کر گھومنے پھرنے آئی تھی اب باہر نکلتے ہوئے جان نکلتی ہے :battingeyelashes:
 

تیشہ

محفلین
انتظار ختم ہوا اور مملکتِ خداد کی مٹی پر بجو کے قدم رنجہ ہوتے ہی موسم شگوفے کھلانے لگا۔ہی ہی ہی ہی ۔۔

میں تو تب مانوں مغل بھیا :battingeyelashes: جب کراچی قدم رکھتے ہی موسم ٹھنڈا ہوجائے :party:
یہاں پھر بھی شام کچھ بہتر ہوتی ہے ۔۔ اب کراچی کا نہیں اندازہ ، یہ تو اب وہاں پہنچ کر ہی پتا چلے گا ۔۔۔
 
میں آج فہیم بھائی سے پوچھنے والا تھا کہ آپ لگوں کا پروگرام کب ہے۔ چلو اچھا کیا جو اقراء بٹیا نے اطلاع دے دی۔
 

فہیم

لائبریرین
میں آج فہیم بھائی سے پوچھنے والا تھا کہ آپ لگوں کا پروگرام کب ہے۔ چلو اچھا کیا جو اقراء بٹیا نے اطلاع دے دی۔

جی بھائی ہم تو ابھی کچھ دیر میں نکلنے والے ہیں باجو سے ملاقات کے لیے۔
سوچا کہ یہاں بھی نظر دوڑاتے چلیں۔

باجو کی فلائٹ اسلام آباد سے پرواز بھرنے والی ہوگی۔
یہاں کوئی پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے تک لینڈ کرے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو آخر کار وہ لمحہ آ پہنچا۔ بہت خوب۔

اردو محفل کے حوالے سے یہ ایک یادگار قسم کی ملاقات ہو گی۔
 
ابھی ابھی ہم کراچی میٹنگ میں بزریعہ فون مداخلت کرکے آئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سب کچھ بخیر ہے۔ فلائٹ وقت پر پہونچ گئی تھی سفر میں کئی پریشانی نہیں ہوئی اور فی الحال سبھی محفل جمائے بیٹھے ہیں۔ شرکاء میں دو کو چھوڑ کر سبھی "حضرات" ہی ہیں۔ یہ میٹنگ اگلے تین گھنٹوں تک چلنے کی امید ہے۔

شازیہ اپیا نے شمشاد بھائی، خوشی اپیا اور دیگر محفلین کو سلام کہا ہے۔ شگفتہ بٹیا سے ان کا رابطہ تا حال نہیں ہو سکا۔
 

فہیم

لائبریرین
آج کا دن تو ناقابل فراموش رہا۔
بہت مزہ آیا۔ باجو سے ملاقات کی بہت خوشی ہے سچ میں کہ ان کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
ایک یادگار اور خوشگوار دن رہا۔ اور یہ ملاقات تو بہت سے بھی زیادہ خوب رہی۔

پتہ ہی نہیں چلا اور دن ختم ہوگیا۔
مجھے تو اب تھوڑی سی اداسی آرہی ہے کہ باجو اتنی جلدی واپس چلی گئیں:)
 

فہیم

لائبریرین
تصاویر میں نے تو نہیں لیں ویسے کوئی 300 - 400 تصاویر تو لی گئی ہونگی اس ملاقات کی۔
اور مجھے تو وہ وقت یاد آرہا ہے کہ جب 4-4 کیمرے ایک وقت میں مجھ معصوم کی طرف اٹھے ہوئے تھے:grin:
 
Top