عمار ابن ضیا
محفلین
یار مغل بھائی، آپ کا پروگرام کیا ہوا؟ میں تو بارہ بجے تک آپ کے پیغام کا انتظار ہی کرتا رہا۔
ترقی پزیر پسماندہ اقوامِ عالم کے نمائندہ افراد کی جانب سے سالِ نو کی مبارکباد
ان لوگوںکے لیے جنہیں حکومت ، دولت میراث میںاور سیاست نسل در نسل برائے استحصالِعامہ ملتی ہے۔
ہیپی نیو ٹیئرز
مجھے معلوم ہے
نیویارک، لندن ، ماسکو، پیرس کی اور میونخ یا اٹلی کی گلیوں میں
بہت ہنگامہ آرائی ہوئی ہوگی
شراب و ناب چھلکانے کو
انسانوں کے کتنے ہی گروہوں نے زمانے کی طنابیں کھینچ لی ہونگی
وہاں پر لوگ اپنے سارے جذبے ، دھڑ کنیںدل کی
اٹھائے اپنے ہاتھوں میں سڑک پر رقص کرنے آگئے ہوں گے
کراچی کی مضافاتی نواحی پست گلیوں میں
جہاں پر کوئٹہ سے آتی برفیلی زمستانی ہوا نے زندگی مفلوج کردی ہے
میں اپنی تیسری دنیا کے لوگوںکی روایت اور کلچر کے لیے
یورپ کے بخشے تحفے میں آئے ہوئے لُنڈا کے کپڑوں میں ٹھٹھرتا ، کپکپاتا
آج تنہا گھومتا ہوں
سالِ نو کو ڈھونڈتا ہوں
لوگ محوِ خواب ہیں یا
زندگی کی تلخیوں کو کوستے ہیں
اور کچھ
کتوںکی آوازوں میں
سالِ نو کی آہٹ جاگتی ہے۔
سیّد انور جاوی ہاشمی
( اس سے قطع نظر کہ آپ کی کیا رائے ہے ۔۔ میرے مزاج کے عین مطابق یہ نظم سالِ نو پر کہی گئی سب سے مفرد نظم ہے ) ---------- والسلام
کراچی کی مضافاتی نواحی پست گلیوں میںکہیں کوڑے کے اوپر کوئی فاقہ مست بڑھیا
سال کہنہ کی گزرگاہوں سے جاتے
بیتے لمحے دیکھتی ہوگی
کئی دیوانے اُن رسموں کے آئینوں کو چکنا چور کرنے
جو انھیں مدت سے گھیرے ہوں
نئے ماڈل کی گاڑی
شیمپئن اور واڈکا میں مست ہوکر
اپنی محبوبہ کو اگلی سیٹ پر لے کر
جہانِ نو سے بھی آگے گئے ہوں گے
میرے عزیز مغل صاحب میں نے نظم میں کچھ سطروں کو موجود نہ پایا یہ نظم مجھے ادھوری لگی سو
رہ جانے والی چند سطور یہاں درج کررہا ہوں اسے ملاکر نظم کا ربط قائم کردیجیے ،شکریہ
فاتح الدین بشیر،الف عین،سخنور،نعمان، وارث،فرحت کیانی،طالوت اور الف نون وغیرہ ناظرین کا میں تہہ دل سے ممنون ہوں
کہ جن کی حوصلہ افزائی نے مجھے مزید نظموں پر اکسایا ،نیز جن احباب نے میری صحت و سلامتی کی دعائیں کیں پروردگار ان کی مشکلات
آسان کرے اور الف عین صاحب "سمت" کے لیے نظم منتخب کرنے پر خصوصی شکریے کے ساتھ گزارش ہے کہ رہ جانے والی سطور کو بھی
نظم میں شامل فرماکر مزید شکرگزار فرمائیں۔علوی نستعلیق کی کامیاب پیش کش پر امجد حسین علوی اور دیگر رفقائے کار لائق تہنیت ہیں مجھے
آج یہاں اپنے خیالات کی ترسیل بخود کرتے ہوئے مزید خوشی ہورہی ہے۔
والسلام مع الاکرام
سید انور جاوید ہاشمی
اردو لغت بورڈ کراچی کا ایک معاون