کب اداسی پیام ہوتی ہے؟

ایم اے راجا

محفلین
کب اداسی پیام ہوتی ہے؟
جب محبت تمام ہوتی ہے

کس کے چہرے پہ صبح جاگے ہے؟
جس کی آنکھوں میں شام ہوتی ہے

عشق بنتا ہے کس گھڑی صیاد؟
جب وفا زیرِ دام ہوتی ہے

ٹیس بنتی ہے آگہی کیسے؟
خود سے جب ہم کلام ہوتی ہے

کیا کمی ہے طلب کی راہوں میں؟
گفتگو نا تمام ہوتی ہے

دل کو بھاتی ہے کب صبا بولو؟
جب کسی کا پیام ہوتی ہے

یہ محبت ہے کیا بتاؤ گے؟
خاص شے ہے جو عام ہوتی ہے۔

فاخرہ بتول
 

جیا راؤ

محفلین
عشق بنتا ہے کس گھڑی صیاد؟
جب وفا زیرِ دام ہوتی ہے

کیا کمی ہے طلب کی راہوں میں؟
گفتگو نا تمام ہوتی ہے

یہ محبت ہے کیا بتاؤ گے؟
خاص شے ہے جو عام ہوتی ہے۔

بہت پیارا !
شئیر کرنے کا بہت شکریہ:)
 

ایم اے راجا

محفلین
راجا لگتا ہے آپ دل پر لے گئے میری بات - :) آپ نے تو شاید پہلی بار اتنی زیادہ تعداد میں کلام پوسٹ کیا ہے اور شاید میری ہی بات پر غصہ کھا کر :)
ارے نہیں سخنور جی کیسی بات کرتے ہیں غصہ تو ہمیں کبھ آتا ہی نہیں، اور دل پر اتنی باتیں ہیں کہ اب آپکی بات دل پر رکھنے کی جگہ ہی نہیں:)
اصل میں بہت دنوں سے سوچ رہا تھا مگر وقت نہیں ملا، ان دنوں کچھ فارغ ہو سو اس کام میں لگ گیا۔ شکریہ۔
 
Top