واصف کبھی بُلا کے کبھی پاس جا کے دیکھ لیا - واصف علی واصفؒ

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 6, 2018

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    کبھی بُلا کے کبھی پاس جا کے دیکھ لیا
    فسونِ سوزِ دروں آزما کے دیکھ لیا

    بٹھا کے دل میں تمہیں بارہا نماز پڑھی
    تمہارے گھر ہی کو کعبہ بنا کے دیکھ لیا

    متاعِ زیست بنے تیرے نقشِ پا کی قسم
    وہ اشک تو نے جنہیں مسکرا کے دیکھ لیا

    ترے سوا تری اس کائنات میں کیا ہے
    جلا کے دیکھ لیا دل بجھا کے دیکھ لیا

    کلیمِ ہوش کو کب ، تابِ حُسنِ نظّارہ
    یہ طُورِ دل ہے کہ خود کو جلا کے دیکھ لیا

    بنے وہ شبنم و گل ، عندلیب و سرو و سمن
    نگاہِ شوق نے آنسو بہا کے دیکھ لیا

    نظر ہے شیشہ و ساغر نظر ہے مے واصفؔ
    نظر کا جام نظر کو پلا کے دیکھ لیا​
    واصف علی واصفؒ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ ، ماشاءاللہ۔
    آپ کا شکریہ زبردست شراکت پر۔:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    محبت بھیا :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. سردار محمد نعیم

    سردار محمد نعیم محفلین

    مراسلے:
    1,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    وااہ بہت خوب عمدہ انتخاب۔
     
  5. کاشف اختر

    کاشف اختر لائبریرین

    مراسلے:
    717
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Goofy
    بہترین لاجواب! عمدہ انتخاب
     
  6. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    محبت بھیا :)
    شکریہ بھیا :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر