کاپی پیسٹ کر کے بھیج رہا ہوں ۔۔۔ ٹائپ نہیں ہو رہا ہے کچھ بھی ۔۔۔۔

ش

شہزاد احمد

مہمان
عرض یہ ہے کہ کسی بھی مراسلے کا جواب نہیں دے پا رہا ہوں اور نہ ہی کوئی نیا موضوع شروع کر سکتا ہوں ۔۔۔ لکھنا چاہتا ہوں لیکن ٹآئپ نہیں ہو رہا ہے کچھ بھی ۔۔۔ یعنی کچھ لکھا ہوا نظر نہیں آتا ہے ۔۔۔۔۔ اور ایسا تب سے ہو رہا ہے جب سے فائر فاکس 12 کے لیے اپ ڈیٹ انسٹال کیا ہے ۔۔۔۔ کسی اور کے پاس بھی یہ مسئلہ آ رہا ہے یا یہ ستم ہم پر ہی ٹوٹا ہے محض ۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
آپریٹنگ سسٹم کونسا ہے؟

جاواسکرپٹ انسٹال ہے؟

ترجیحات میں دیکھیں کہ رچ ایڈیٹر استعمال کر رہے ہیں یا نہیں؟ اسے بدل کر چیک کریں۔
 

مغزل

محفلین
ہم آج فائرفاکس اپگریڈ کرنے کے بعد خود اسی مسئلے سے دو چار ہیں۔ نبیل بھائی، اردو ایڈیٹر میں کچھ ترمیم کی ضرورت ہے۔ :)
اور ایک عدد پیارے سے مراسلے کی کریش لینڈنگ سے دوچار ہوئے ۔۔:)
(سعود بھائی جملہ تو مکمل کرتے ناں)
 

الف عین

لائبریرین
اردو محفل پر تو نہیں، لیکن مجھے ورژن 11 میں بہت مسائل ہو رہے تھے، ٹیبس محفوظ نہیں ہو رہے تھے، تب سے میں نے ڈاؤن گریڈ کر کے ورژن 10 پر واپس کر دیا ہے اور خود کار اپ ڈیٹ بھی غیر فعال کر دی ہے۔ شاید اسی وجہ سے آج کل جلد جلد فل ورژن آ رہے ہیں، ورنہ پہلے تو اعشاریہ میں ہی اس کا ورژن سسٹم چلتا تھا عرصے تک۔
 

فہیم

لائبریرین
فائر فاکس کا ورژن 7 جو آیا۔
اس نے پچھلے شکوے کافی حد تک بھلا دیئے تھے۔
لیکن اس کے بعد سے پھر اس میں کچھ نہ کچھ پنگے
چلنے شروع ہوگئے۔
اور ہم نے تو 10 سے واپس 7 پر چھلانگ لگادی تھی۔
11 اور 12 پر بھلا کیا آتے :)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
چلیے صاحب! اب جب تلک فائرفاکس کا ایشو رہے گا ہم یوں ہی کاپی پیسٹ کر کے شرکت کرتے رہیں گے ۔۔۔۔۔ امید ہے کوئی نہ کوئی حل سامنے آ ہی جائے گا
 
چلیے صاحب! اب جب تلک فائرفاکس کا ایشو رہے گا ہم یوں ہی کاپی پیسٹ کر کے شرکت کرتے رہیں گے ۔۔۔ ۔۔ امید ہے کوئی نہ کوئی حل سامنے آ ہی جائے گا
فائر فاکس کو پچھلے ورژن پر داؤن گریڈ کر لیں یا کوئی دوسرا براؤزر استعمال کر لیں اور کاپی پیسٹ کی زحمت سے بچیں۔ :)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
فائر فاکس کو پچھلے ورژن پر داؤن گریڈ کر لیں یا کوئی دوسرا براؤزر استعمال کر لیں اور کاپی پیسٹ کی زحمت سے بچیں۔ :)
ویسے کسی وقت اردو ایڈیٹر کام کرنے لگ جاتا ہے ۔۔۔۔ توقع ہے یہ مسئلہ عارضی ثابت ہو گا ۔۔۔۔ ویسے جو لوگ اردو محفل میں نئے آئیں گے اور انہوں نے فائرفاکس اپ ڈیٹ کیا ہو گا ان کا کیا بنے گا؟ اس کا کوئی حل جلد یا بدیر نکل آئے تو اردو محفل کے لیے بھی بہتر ہو گا ۔۔۔۔۔ گو کہ میرے خیال میں یہ آسان کام نہیں لیکن امید تو بہرحال رکھی جا سکتی ہے ۔۔۔۔۔ انشاءاللہ جو ہو گا بہتر ہو گا ۔۔۔۔
 
ویسے کسی وقت اردو ایڈیٹر کام کرنے لگ جاتا ہے ۔۔۔ ۔ توقع ہے یہ مسئلہ عارضی ثابت ہو گا ۔۔۔ ۔ ویسے جو لوگ اردو محفل میں نئے آئیں گے اور انہوں نے فائرفاکس اپ ڈیٹ کیا ہو گا ان کا کیا بنے گا؟ اس کا کوئی حل جلد یا بدیر نکل آئے تو اردو محفل کے لیے بھی بہتر ہو گا ۔۔۔ ۔۔ گو کہ میرے خیال میں یہ آسان کام نہیں لیکن امید تو بہرحال رکھی جا سکتی ہے ۔۔۔ ۔۔ انشاءاللہ جو ہو گا بہتر ہو گا ۔۔۔ ۔

اس مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک عدد اعلان شامل کر دیا ہے۔ امید ہے کہ اس سے احباب کو افاقہ ہوگا۔ :)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اس مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک عدد اعلان شامل کر دیا ہے۔ امید ہے کہ اس سے احباب کو افاقہ ہوگا۔ :)
ایک عارضی حل تو ہم نے تلاش کر لیا ۔۔۔ داد دیجیے گا ۔۔۔ جس کی مدد سے ہم اردو لکھنے کے قابل ہو گئے ۔۔۔ پائیدار حل تو نہیں لیکن "دیسی طریقہء علاج" ہے ۔۔۔ وہ یہ کہ ہم نے لینگویج کو انگریزی سے اردو کیا ہے لینگویج بار میں جا کر ۔۔۔ اس طرح اردو ایڈیٹر "چالو" ہو گیا ہے ۔۔۔
 
ایک عارضی حل تو ہم نے تلاش کر لیا ۔۔۔ داد دیجیے گا ۔۔۔ جس کی مدد سے ہم اردو لکھنے کے قابل ہو گئے ۔۔۔ پائیدار حل تو نہیں لیکن "دیسی طریقہء علاج" ہے ۔۔۔ وہ یہ کہ ہم نے لینگویج کو انگریزی سے اردو کیا ہے لینگویج بار میں جا کر ۔۔۔ اس طرح اردو ایڈیٹر "چالو" ہو گیا ہے ۔۔۔
یہ حل ہمارے علم میں ہے لیکن ہم کود سوائے انگریزی کے اور کوئی کی بورڈ سسٹم میں نہیں رکھتے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج میرے لیپ ٹاپ پر بھی فائر فاکس خود کار طریقے سے ورژن 12 پر اپگریڈ ہو گیا، اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ بس ورژن 11 دوبارہ انسٹال کرتے ہی بنی۔
 
Top