کالج فن فئیر کا احوال

MughalS

محفلین
میں اس وقت ملیشیا میں ہوں ، میرے بیوی بچے ساہیوال میں رہتے ہیں جبکہ میرے سسرالی گلستان کالونی فیصل آباد میں رہتے ہیں اور ہماری زمینیں تاندلیانوالا فیصل آباد میں ہیں اور میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سمن آباد فیصل آباد میں شعبہ الیکٹریکل میں 1986ء میں پڑھتا رہا ہوں۔پپو بھائی کچھ کچھ تعلق سمجھ آیا کہ نہیں؟؟؟
:O تاندلیانوالہ میں کہاں ؟؟ میں بھی تاندلیانوالہ کا رہائشی ہوں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میں اس کو کہتا ہوں کہ وہ لکھ دے۔ عائشہ آ کے لکھ دوووووووووووو:rolleyes:
کیا لکھوں نیم ؟

اچھا ہاں وہ لکھتی ہوں۔۔ وہاں ناں کالج میں کچھ جانور بھی لائے جاتے ہیں جن کو دیکھنے کے لیے ٹکٹ لینا پڑتا ہے۔ پچھلی دفعہ تو شیر بھی آیا تھا میں تو نہیں دیکھا ۔ لیکن اس دفعہ ہمت کرکے سوچا چلو شیر ہی دیکھ لیتے کبھی لائیو نہیں دیکھا۔ ہم لوگ ٹکٹ لے کر دیکھنے گئے کچھ جانور تو دیکھے ہوئے تھے جیسے بندر ، اور کچھ پرندے تھے۔ باگڑ بلا نہیں دیکھا تھا وہ دیکھا ، اور لومڑ دیکھا اور ایک جانور کا نام اس بھائی کو بھی نہیں پتا تھا وہ عجیب سا جانور تھا۔
جب اس سے پوچھا کہ شیر کہاں ہے تو جواب ملا کہ وہ مر گیا ہے اتنا غصہ آیا ناں کہ شیر کو دیکھنے ہی آئے تھے اور وہی نہیں ملا۔ ارے ہاں! وہ جو انہوں نے جل پری کا کہا تھا ناں (مجھے پہلے ہی پتا تھا جل پری نہیں ہوتی) کہ ان کے پاس ہے ۔۔اس کی حقیقت بھی بہت مزے کی تھی ۔ ایک باکس کے دو حصوں میں تقسیم کیا تھا شیشے کی مدد سے ۔۔ جس کے اوپر پانی تھا اور نیچے ایک بچی لیٹی ہوئی تھی جب اس کو دیکھنے گئے تو ایک چھوٹے سے لڑکے نے پانی کو ہاتھ سے ہلایا تو وہ بچی نیچے سےہاتھ ہلانے لگی ۔ اور پتا ہے اس جل پری نے لباس بھی مچھلیوں والا نہیں پہنا تھا ۔۔ایک دم اسٹوپڈ ! میرے کو اتنا غصہ آیا ناں ۔۔ ہم نے پوچھا یہ جل پری اوپر نہیں آتی تو لڑکا بول نہیں باجی، نیچے ہی رہتی ہے۔ کوئی چھوٹا سا بچہ بھی بتا سکتا تھا کہ جل پری نہیں ہے۔ خیر شیر دیکھنا پھر نصیب نہیں ہوا ۔اتنے بہادر بن کر گئے تھے :(
 
فہیم

اوہ،
یہاں تو لکھا بھی گیا :)
زبردست :)
 
زلفی شاہ

لائبریرین
:O تاندلیانوالہ میں کہاں ؟؟ میں بھی تاندلیانوالہ کا رہائشی ہوں۔
میں نے کہا کہ تاندلیانوالہ میں ہماری زمینیں ہیں۔ اگلے ماہ ملیشیا سے واپسی کا ارادہ ہے اور کھیتی باڑی کرنے کا پلان ہے اپنی زمینوں پر۔ ہماری زمینیں کھائی بنگلہ روڈ کے قریب موضع دکادھی مہر شہانہ چک سیداں میں ہیں ۔ بائی دی وے آپ کہاں رہتے ہیں تاندلیانوالا میں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس کو میں بڑا کر کے فریم کروا لیتا ہوں۔

ابھی پیسے بھیج دیتیں تو میرا ایک کام تو ہو ہی جاتا۔
 
۔ سب سے پہلے ہم نے ڈریگن یعنی بوٹ والے جھولے میں بیٹھنا تھا، میں کبھی بھی نہیں بیٹھی تھی، ٹکٹس لیے اور سب وہاں بیٹھ گئے ، پہلے وہ ہولے ہولے چلا تو بہت مزہ آیا، لیکن جیسے ہی آہستہ آہستہ وہ تیز ہوا، تو بس میرے دل کی دھڑکن بند ہونے لگی :laugh:
پہلے تو خوب چیخیں ماریں، لیکن جب بہت تیز ہوا تو میرا دماغ ہی کام کرنا چھوڑ گیا، اور طبیعت ایسی اپ سیٹ ہوئی کہ بس میں اپنے بازو اگلی سیٹ پر رکھ کر اپنے سر ان پر رکھ لیا، اور ساری فرینڈز کو سانپ سونگھ گیا، سب مجھے کہیں ناعمہ اُٹھو ، کیا ہوا، یار اسے کہو کہ روک دے ، ڈبل پیسے لے لے ہم سے، ناعمہ پلیزز ہوش کرو، تھی میں اپنے ہوش میں ہی لیکن پھر بھی ایسی حالت تھی کہ بولنے کا جی نہیں کر رہا تھا، پھر بوٹ آہستہ ہو ئی، اور تھوڑی دیر بعد رک گئی ، اور ہم نیچے اُترے، تھوڑا سانس لیا، میم نے پانی پلوایا، اور ہم نے 8پلیٹس گول گپوں کی کھائی
ہہہہ لطف آگیا ناعمہ ، میرے ساتھ کشتی میں ایسی ڈری سہمی سوار ہوں تو لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ تیز مسالوں سے توبہ کر لیں تا کہ دل مضبوط ہو ۔
 
کیا لکھوں نیم ؟
اچھا ہاں وہ لکھتی ہوں۔۔ وہاں ناں کالج میں کچھ جانور بھی لائے جاتے ہیں جن کو دیکھنے کے لیے ٹکٹ لینا پڑتا ہے۔ پچھلی دفعہ تو شیر بھی آیا تھا میں تو نہیں دیکھا ۔ لیکن اس دفعہ ہمت کرکے سوچا چلو شیر ہی دیکھ لیتے کبھی لائیو نہیں دیکھا۔
ارے؟ واقعی؟ یہ تو ظلم ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
میرا دل کرنگ کہ میں عائشہ بہنا کے احوال پر کچھ کمنٹ کروں :)

یہ کہیں نیم دیوانی لکھتے ہوئے تو نہیں رہ گئیں:noxxx:

باگڑ بلا نہیں دیکھا تھا وہ دیکھا
مجھے حیرت ہے کہ تم نے باگڑ بلا نہیں دیکھا۔
یہ نمی جو میاؤں میاؤں کرتی پھرتی ہے۔
اور آج کل اس پر جو مذکری اثرات پائے جارہے ہیں تو کیا یہ کسی باگڑ بلے سے کم معلوم ہوتی ہے:nailbiting:

جب اس سے پوچھا کہ شیر کہاں ہے تو جواب ملا کہ وہ مر گیا ہے
لگتا ہے تمہارے آنے کی خبر سن کر دہشت سے ہی نکل لیا وہ:eek:

اتنا غصہ آیا ناں کہ شیر کو دیکھنے ہی آئے تھے اور وہی نہیں ملا۔
فوراً پرس سے آئینہ نکال کر شیر کی خالہ کو دیکھ لیتیں:ROFLMAO:

ارے ہاں! وہ جو انہوں نے جل پری کا کہا تھا ناں (مجھے پہلے ہی پتا تھا جل پری نہیں ہوتی) کہ ان کے پاس ہے ۔۔اس کی حقیقت بھی بہت مزے کی تھی ۔ ایک باکس کے دو حصوں میں تقسیم کیا تھا شیشے کی مدد سے ۔۔ جس کے اوپر پانی تھا اور نیچے ایک بچی لیٹی ہوئی تھی جب اس کو دیکھنے گئے تو ایک چھوٹے سے لڑکے نے پانی کو ہاتھ سے ہلایا تو وہ بچی نیچے سےہاتھ ہلانے لگی ۔ اور پتا ہے اس جل پری نے لباس بھی مچھلیوں والا نہیں پہنا تھا ۔۔ایک دم اسٹوپڈ ! میرے کو اتنا غصہ آیا ناں ۔۔ ہم نے پوچھا یہ جل پری اوپر نہیں آتی تو لڑکا بول نہیں باجی، نیچے ہی رہتی ہے۔ کوئی چھوٹا سا بچہ بھی بتا سکتا تھا کہ جل پری نہیں ہے
یعنی کہ جل پری نہیں جان جلانے والی پری بلکہ اسٹوپڈ تھی وہ
ایویں ہی بچی کو غصہ دلادیا :)

خیر شیر دیکھنا پھر نصیب نہیں ہوا ۔اتنے بہادر بن کر گئے تھے :(
کتنے بہادر :)
کیا اب بیوٹی پارلز میں بہادر بنانے کا میک اپ بھی ہونے لگا ہے:p
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میرا دل کرنگ کہ میں عائشہ بہنا کے احوال پر کچھ کمنٹ کروں :)
:)

یہ کہیں نیم دیوانی لکھتے ہوئے تو نہیں رہ گئیں:noxxx:
نہیں بھیا میں اس کو نیم بولتی ہوں ن پر زبر کے ساتھ جیسے سیم :)

مجھے حیرت ہے کہ تم نے باگڑ بلا نہیں دیکھا۔
یہ نمی جو میاؤں میاؤں کرتی پھرتی ہے۔
اور آج کل اس پر جو مذکری اثرات پائے جارہے ہیں تو کیا یہ کسی باگڑ بلے سے کم معلوم ہوتی ہے:nailbiting:
ہی ہی ہی

لگتا ہے تمہارے آنے کی خبر سن کر دہشت سے ہی نکل لیا وہ:eek:
لگتا تو مجھے بھی یہی ہے۔:laugh:
فوراً پرس سے آئینہ نکال کر شیر کی خالہ کو دیکھ لیتیں:ROFLMAO:
آئینہ ہی نہیں تھا ناں :)
یعنی کہ جل پری نہیں جان جلانے والی پری بلکہ اسٹوپڈ تھی وہ
ایویں ہی بچی کو غصہ دلادیا :)
تو اور کیا بھیا !:frustrated:

کتنے بہادر :)
کیا اب بیوٹی پارلز میں بہادر بنانے کا میک اپ بھی ہونے لگا ہے:p
اتنےےےےےےےےےےےےےےےے زیادہ
 
فہیم

لائبریرین
تم اس کو نیم بولتی ہو اور وہ تم کو کیا بولتی ہے۔
باس تو نہیں بولتی کہیں :)

اور اچھا ہے کہ آئینہ نہیں تھا ورنہ شاید اپنا غصے بھرا چہرہ دیکھ کر خود ہی ڈر جاتیں
کہ یہ کون آگئی:eek:

اس جل پر کو بھی تم نے منہ چڑا دینا تھا ایسے:phbbbbt:

اور ہاں بہادر تو تسی نو واقعی
انےےےےےےےےے زیادہ ہو:-P
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وہ مجھے عائشہ ہی بولتی ہے بھیا

ہی ہی ہی

ہاں ناں دل تو میرا کیا بعد میں اس بچی پر ترس بھی آیا ۔

نو ڈاؤٹ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ اپیا کے کہنے پر لکھا گیا ۔۔۔ ۔

تھینکس ناعمہ ، بہت اچھا لگا ، دلچسپ لکھا ہے ، آج فرصت ملی ہے پڑھنے کی اس لیے آج تبصرہ کر رہی ہوں ، پڑھتے پڑھتے میں یہی تصور کیا کہ میں بھی ساتھ تھی ، آپ نے منظر کشی اچھی کی ہے ۔۔۔ اور ۔ ۔ ۔ تصاویر بھی خوب ہیں :happy:
اچھا پتہ ہے میرا خیال تھا کہ شاید آپ دیر سے لکھیں ، اس دن جب آپ سے کہا تھا لیکن بہت خوشی ہوئی آپ نے اتنا جلد لکھ لیا ، میرے پاس بھی اتنے یادگار مواقع اور جگہوں کی یاد موجود ہے اس میں بس اضافہ ہوئے جا رہا ہے ابھی بھی ، آئی وش کہ میرا نام ناعمہ ہوتا اور میں آپ سے کہتی سب جگہوں پہ جانے کا احوال لکھنے کے لیے تو ایک ضخیم کتاب بن جاتی :happy:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جھولے سے اتر کر:

جھولے سے اتر کر اللہ کا شکر ادا کیا، :laugh: اس کے بعد ہم نے مطلب میں ، میری دوست اور میم نے متفقہ فیصلہ کیا کہ اب تھوڑی دیر کو ورائٹی شو دیکھا جائے، اب لگ گئے لائن میں ، 150 کے تین ٹکٹ لئے، اور اندر اینٹری ماری،
ورائٹی شو کے بار ے میں اتنا ہی کہ وہ ایک ہال میں منعقد ہوا ، ہال کا رقبہ بتانے سے میں قاصر ہوں کیونکہ مجھے پتا ہی نہیں چلتا کہ یہ کوئی کمرہ کتنی جگہ پر ہوتا ہے :p، ہاں البتہ اس ہال میں آسانی سے 2000 لڑکیاں سما سکتی ہیں، اس وقت ہال میں تقریبا 400 لڑکیاں تھیں، اور انتظامیہ کے پاس کوئی خاص پرفارمنس نہیں تھی، ہم جب وہاں اینٹر ہوئے تو کیٹ واک چل رہی تھی، اور اس کے بعد سینگنگ کمپیٹیشن کا آغاز ہو گیا، میری میم نے ایک دم سے میرا بازو پکڑا اور یہ چل وہ چل ، مجھے سٹیج پر لے گئی ، اپنا تو رنگ اُڑ گیا، اتنی ساری لڑکیاں اور میں گانا گاؤں گی، لیکن میم نے کہا کہ تم گاؤ گی ناعمہ، اب میم کی بات تو نہیں ٹال سکتی تھی، سو لائن میں لگ گئی، دوسرے نمبر پر مجھے گانا تھا،
اور
پس ہم نے گانا گایا، :laugh:
گانا یہ تھا

میرے بعد تقریبا 10 لڑکیاں تھیں جہنوں نے گانا گایا، اور سلیکشن میں ہم نے جیتا اور انعام کے 100 روپے لے کر سٹیج سے اترے میم سے ڈھیرووووووووں ساری داد وصول کی اور ہمیں لگا کہ ہم نے کالج کی اتنی ساری لڑکیوں کے سامنے کھڑے ہو کر تھوڑا اور اعتماد سیکھا ہے :party:

یہ لیں 150 کے ٹکٹس میں سے 100 روپے واپس مل گئے :happy: انعام جیتنے کی مبارکباد ۔ میں جب فمزا کے پاس جانا ہوا تو فیصل آباد میں آجاؤں گی گیت اور نعت سننے کے لیے
 
Top