کالج فن فئیر کا احوال

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا لکھوں نیم ؟

اچھا ہاں وہ لکھتی ہوں۔۔ وہاں ناں کالج میں کچھ جانور بھی لائے جاتے ہیں جن کو دیکھنے کے لیے ٹکٹ لینا پڑتا ہے۔ پچھلی دفعہ تو شیر بھی آیا تھا میں تو نہیں دیکھا ۔ لیکن اس دفعہ ہمت کرکے سوچا چلو شیر ہی دیکھ لیتے کبھی لائیو نہیں دیکھا۔ ہم لوگ ٹکٹ لے کر دیکھنے گئے کچھ جانور تو دیکھے ہوئے تھے جیسے بندر ، اور کچھ پرندے تھے۔ باگڑ بلا نہیں دیکھا تھا وہ دیکھا ، اور لومڑ دیکھا اور ایک جانور کا نام اس بھائی کو بھی نہیں پتا تھا وہ عجیب سا جانور تھا۔
جب اس سے پوچھا کہ شیر کہاں ہے تو جواب ملا کہ وہ مر گیا ہے اتنا غصہ آیا ناں کہ شیر کو دیکھنے ہی آئے تھے اور وہی نہیں ملا۔ ارے ہاں! وہ جو انہوں نے جل پری کا کہا تھا ناں (مجھے پہلے ہی پتا تھا جل پری نہیں ہوتی) کہ ان کے پاس ہے ۔۔اس کی حقیقت بھی بہت مزے کی تھی ۔ ایک باکس کے دو حصوں میں تقسیم کیا تھا شیشے کی مدد سے ۔۔ جس کے اوپر پانی تھا اور نیچے ایک بچی لیٹی ہوئی تھی جب اس کو دیکھنے گئے تو ایک چھوٹے سے لڑکے نے پانی کو ہاتھ سے ہلایا تو وہ بچی نیچے سےہاتھ ہلانے لگی ۔ اور پتا ہے اس جل پری نے لباس بھی مچھلیوں والا نہیں پہنا تھا ۔۔ایک دم اسٹوپڈ ! میرے کو اتنا غصہ آیا ناں ۔۔ ہم نے پوچھا یہ جل پری اوپر نہیں آتی تو لڑکا بول نہیں باجی، نیچے ہی رہتی ہے۔ کوئی چھوٹا سا بچہ بھی بتا سکتا تھا کہ جل پری نہیں ہے۔ خیر شیر دیکھنا پھر نصیب نہیں ہوا ۔اتنے بہادر بن کر گئے تھے :(

:happy: :happy:
بہت دلچسپ لکھا ہے عائشہ لیکن مزید بھی لکھیں یہ تو کم لکھا ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا دل کرنگ کہ میں عائشہ بہنا کے احوال پر کچھ کمنٹ کروں :)

یہ کہیں نیم دیوانی لکھتے ہوئے تو نہیں رہ گئیں:noxxx:

مجھے حیرت ہے کہ تم نے باگڑ بلا نہیں دیکھا۔
یہ نمی جو میاؤں میاؤں کرتی پھرتی ہے۔
اور آج کل اس پر جو مذکری اثرات پائے جارہے ہیں تو کیا یہ کسی باگڑ بلے سے کم معلوم ہوتی ہے:nailbiting:

لگتا ہے تمہارے آنے کی خبر سن کر دہشت سے ہی نکل لیا وہ:eek:

فوراً پرس سے آئینہ نکال کر شیر کی خالہ کو دیکھ لیتیں:ROFLMAO:

یعنی کہ جل پری نہیں جان جلانے والی پری بلکہ اسٹوپڈ تھی وہ
ایویں ہی بچی کو غصہ دلادیا :)

کتنے بہادر :)
کیا اب بیوٹی پارلز میں بہادر بنانے کا میک اپ بھی ہونے لگا ہے:p

:happy: :happy:
 

مقدس

لائبریرین
لیں جی پھر چھوٹے ہو گئے ، آپ پھر فن فیئر میں کیسے جائیں گی :happy:
چھوٹے بالوں والے نہیں جا سکتے کیا
کوئی بات نہیں اگر پرابلم ہوا تو فہیم بھیا سے ادھار مانگ لوں گی ان کے بال
آئی ایم شئیور انہوں نے سنبھال کے رکھے ہوں گئے
:)
 

فہیم

لائبریرین
چھوٹے بالوں والے نہیں جا سکتے کیا
کوئی بات نہیں اگر پرابلم ہوا تو فہیم بھیا سے ادھار مانگ لوں گی ان کے بال
آئی ایم شئیور انہوں نے سنبھال کے رکھے ہوں گئے
:)


کیا زمانہ آگیا ہے کہ اب لڑکیاں لڑکوں سے بال ادھار مانگنے لگی ہیں:rollingonthefloor:
 
ايك بار ايك طبى ميگزين ميں مضمون پڑھا تھا ۔ اب اس كو كہاں سے تلاش كيا جائے ؟ بہر حال جو نكتے حافظے ميں محفوظ رہ گئے وہ يہ كہ مرغن اور مسالا دار غذاؤں سے احتياط كرنى چاہیے۔
كم بلڈپريشر ميں مسالا يا نمك تيز كھانے كو جى چاہتا ہے ليكن يہ مضر ہے۔طب ميرا مضمون نہيں ہے اس ليے ہو سكتا ہے كوئى غلطى ہو ايسى صورت ميں اصلاح كر ديجیے گا ۔
کیا اس کی وضاحت کریں گی؟ مجھے اس بارے علم نہیں تھا
 

قیصرانی

لائبریرین
ايك بار ايك طبى ميگزين ميں مضمون پڑھا تھا ۔ اب اس كو كہاں سے تلاش كيا جائے ؟ بہر حال جو نكتے حافظے ميں محفوظ رہ گئے وہ يہ كہ مرغن اور مسالا دار غذاؤں سے احتياط كرنى چاہیے۔
كم بلڈپريشر ميں مسالا يا نمك تيز كھانے كو جى چاہتا ہے ليكن يہ مضر ہے۔طب ميرا مضمون نہيں ہے اس ليے ہو سكتا ہے كوئى غلطى ہو ايسى صورت ميں اصلاح كر ديجیے گا ۔
میرے سوال کا مقصد یہ تھا کہ عام طور پر مغربی معاشرے کے لوگ کم مصالحہ جات استعمال کرتے ہیں اور عام حالات میں وہ لوگ زیادہ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں (اس سے مراد کسی کے ساتھ ظلم ہوتے دیکھ کر اس کی حمایت کے لئے اٹھ کھڑے ہونا، اخلاقی بہادری وغیرہ جیسے امور)۔ تو میں پوچھنا چاہ رہا تھا کہ یہ آپ نے ویسے ہی لکھا یا واقعی سنجیدگی سے لکھا ہے۔ وضاحت کا شکریہ، کہ میرے ذہن میں یہی تھا :)
 

عثمان

محفلین
شیر یقیناً ڈر گیا ہوگا اپنی خالہ سے۔ :)
اور کیا معلوم باقی جانور بھی ٹکٹ لے کر مانو بلی دیکھنے آئے ہوں کہ مانو بلی جنگل کی بجائے محفل میں پائی جاتی ہے۔ :)
 
Top