ڈیجیٹل اردو لائبریری میں مذہبی کتب؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
سلام
یہ یقینی طور پر ایک اچھی کوشش ہوگی مگر میری ناقص راےّ میں دینی موضوعات کو اگر یونی کوڈ میں نہ ہی ڈھالا جاےّ تو بہتر ہے کیونکہ اس سے کویّ بھی بڑی آسانی سے ردوبدل کر سکے گا اور اگر اس بات پر کچھ شک ہو تو ٹی وی پر اکثر لوگ عالم دین حضرات کو ایسے ایسے واقعات سناتے اور سوال پوچھتے نظر آتے ہیں کہ لوگوں کی عقل پر افسوس ہوتا ہے اوپر سے پی ڈی ایف کے بھی کنورٹر موجود ہیں
آپ کہ سکتے ہیں کہ آپکی نیت نیک ہے اور بہت کچھ لیکن جب پتہ کہ کہ اس سے چھیڑ چھاڑ ممکن ہے تو کچھ احتیاط ضروری ہے۔
اگر آپ لوگ بھی ممبر شپ فیس رکھ دیں گے تو اسکو وصول کیسے کریں گے اور کتنے لوگ اس میں دلچسپی لیں گے؟ یونی کوڈ میں ڈھالنے کا شایّد مقصد ہی فوت ہو جاےّ خیر آپکی مرضی
scanning کی بات ہو رہی ہے؟ انگلش ڈیٹا کو سکین کر کے edit کرنے کے لیّے ایک سافٹ ویّر میری نظر سے گرمیوں کے شروع میں گزرا تو تھا کوشش کروں گا مل جاےّ ابھی صرف اتنا یاد ہے کہ twain سے کچھ بنتا تھا میں نے نیٹ پر سرچ کی ہے گوگل پر پہلا رزلٹ twain کی آفیشل ویب سایّٹ پر لے جاتا ہے۔ اس سافٹ ویّر کے لیّے سکینر کے driver کا twain کو سپورٹ کرنا ضروری ہے۔ download.com پر twain سرچ کرنے سے کافی سافٹ ویّر سامنے آےّ وہاں جا کر بھی قسمت آزمایّے اور دعا کیجیّے کے اردو کے لّیے یہ کام کرے۔
 
صحت

بدتمیز نے کہا:

یہ مسئلہ تو انٹرنیٹ پر موجود تمام دینی مواد کا ہے کہ آپ کیسے اس کی صحت پر یقین کر لیں گے۔

میرے خیال میں احادیث وغیرہ کی کتب جب الیکٹرانک حالت میں ڈھالی جائیں تو اصل کتب سے حوالہ برقرار رہے (مثلاً فلاں صفحہ، فلاں نمبر) تاکہ کوئی اس کو چیک کرنا چاہے تو کرسکے۔
 
دوست

محفلین
بدتمیز بھائی آپ نے ایک مسئلے کی طرف نشاندہی کی۔ یہ صحیح بات ہے کہ یہود کی کئی سائٹس اسلا می ناموں سے اسلام کو بدنام کر رہی ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم یہ کام بند کر دیں۔ آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر بائبل پر مشتمل تعلیمات کی ہزاروں نہیں لاکھوں سائٹس ہیں ۔ ہمارے لیے یہ شرم کی بات ہے نا کہ ہماری دینی ویب سائٹس کی تعداد انگلیوں پر گنی جاسکتی ہے اور مزید اسے حکومت کی کوئی سپورٹ حاصل نہیں جبکہ یورپی حکومتیں لاکھ لادین سہی اپنے علماءکی اس معاملے میں ہر ممکن مالی تکنیکی مدد کرتے ہیں۔
مزید یہ کوئی جواز نہیں کہ اس طرح ردو بدل ممکن ہے۔ آپ ہم سب سمجھ دار ہیں حوالہ کےبغیر بات کس طرح کر سکتے ہیں۔
اس لیے اللہ نے چاہا تو ایسی کوئی بات نہیں ہو گی
 
زیک

مسافر
دوست نے کہا:
یہ صحیح بات ہے کہ یہود کی کئی سائٹس اسلا می ناموں سے اسلام کو بدنام کر رہی ہیں

انٹرنیٹ پر ہر قسم کی سائٹس ہیں۔ مسلمانوں کی، سابقہ مسلمانوں کی، عیسائیوں کی، یہودیوں کی، دہریوں کی، ھندووں کی، وغیرہ وغیرہ۔ مگر کچھ مسلمانوں کو یہودیوں سے obsession ہے اس لئے ان کا ذکر بد کچھ زیادہ ہی ملتا ہے۔
 
اجنبی

محفلین
جناب مسلمانوں کا ردعمل جواب آں غزل کے طور پر ہوتا ہے ۔ تعصب میں پہل یہودیوں کی ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ اردو لائبریری کی باتیں ہوتے ہوئے گفتگو کچھ بھٹک سی گئی تھی لہٰذا اس تھریڈ کو الگ کر رہا ہوں۔ برائے مہربانی یہاں موضوع کا خیال رکھا جائے۔
 
اجنبی

محفلین
یہ کچی جداعت کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟ کیوں جی ، میرے رویے کو کیاہوا ہے ، ذرا تفصیل سے بیان کیجیے ؟
 
زیک

مسافر
بدتمیز آپ کی بات کچھ جچی نہیں۔ جس نے غلط نیت سے ردوبدل کرنا ہے وہ خود ہی ٹائپ بھی کر سکتا ہے۔
 
دوست

محفلین
آداب عرض ہے۔
اصل میں کل جلدی میں کسی کو تو قصور وار ٹھہرانا تھا۔
یہود کی جگہ اگر صیہونی لکھا جائے تو مناسب ہوگا۔ باقی کچھ ادنٰی درجے کے مسلمان اور کچھ سلمان رشدی جیسے مرتدین بھی یقینًا موجود ہیں۔
 
زیک

مسافر
دوست پھر کہوں گا کہ سوچ سمجھ کر بات کریں۔ کتنے صیہونیوں کو آپ جانتے ہیں اور ان سے ان معاملات پر بات کی ہے؟ تمام صیہونیوں کو رگڑ دینا ایسا ہی ہے جیسے تمام مسلم امہ کی بات کرنے والوں کو۔
 
دینی مواد

بدتمیز نے کہا:
سلام
یہ یقینی طور پر ایک اچھی کوشش ہوگی مگر میری ناقص راےّ میں دینی موضوعات کو اگر یونی کوڈ میں نہ ہی ڈھالا جاےّ تو بہتر ہے کیونکہ اس سے کویّ بھی بڑی آسانی سے ردوبدل کر سکے گا اور اگر اس بات پر کچھ شک ہو تو ٹی وی پر اکثر لوگ عالم دین حضرات کو ایسے ایسے واقعات سناتے اور سوال پوچھتے نظر آتے ہیں کہ لوگوں کی عقل پر افسوس ہوتا ہے اوپر سے پی ڈی ایف کے بھی کنورٹر موجود ہیں
آپ کہ سکتے ہیں کہ آپکی نیت نیک ہے اور بہت کچھ لیکن جب پتہ کہ کہ اس سے چھیڑ چھاڑ ممکن ہے تو کچھ احتیاط ضروری ہے۔
۔

جناب کسی تصویری مواد میں تبدیلی بھی اتنی ہی مشکل ہے جتنی تحریری مواد میں، کیا چاہیے ایک جیف فائل میں تبدیلی کرنے کو پینٹ برش کا پروگرام اور کاپی پیسٹ کا شعور۔

پھر آج چھپے (پرنٹڈ) مواد پر کون اعتبار کرے، اس وقت پاکستان میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں مختلف مذاہب اور فرقوں کا اختلافی مواد موجود ہے۔ جسکی صحت کےلیے صرف چھپا ہوا ہونا یا کتاب ہونا ہی کافی نہ نہیں کہ “ اخبار کہندا ہے ملک“ بلکہ، کس نے لکھی ہے اور کیا لکھا ہے۔ یہ فیصلہ بہر حال ایک بالغ النظر قاری ہی کرتا ہے کہ جو وہ پڑھ رہا ہے وہ کس حد تک قابلِ اطمینان ہے۔ میں نے اپنے پاکستان میں ملازمت کے دوران دیئے گئے لیکچر نوٹس کو چھپوانے کی بات کی تو معلوم ہوا کے ہزار کاپی کا خرچہ ٧٠ ہزار روپے ہے، بھائی جو ستر ہزار خرچے جو مرضی چھپوالے۔

صرف اتنی سی بات پر اتنے اچھے علمی کام سے منہ موڑنا نہیں چاہیے اور اسکی فی الوقت شدید ضرورت نہیں مگر کل کا طالبعلم جو بہت تیزی سے کتاب سے دور اور کمپوٹر کے نزدیک ہورہا ہے وہی پڑے گا جو اسکو کمپوٹر میں دستیاب ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
محض اس باعث خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ پی ڈی ایف فائل کو کاپی پرٹیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ ورڈ داکیومنّٹ کو ھی پاس ورڈ سے پروٹیکٹ کر سکتے ہیں۔ پھر بھی کوئی اگر سکرین کیپچور کر کے تصویر کو او سی آر کر کے ٹیکسٹ میں تبدیل کر سکتا ہے (جب اردو او سی آر دستیاب ہوتو۔۔)۔
 
بدتمیز

محفلین
سلام
تھینکس قدیر
میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ بات یہود و ہنود کی طرف نکل جاےّ گی۔ نہ ہی انکو اتنا برا سمجھنا چاہیّے کیوں کہ سب لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے۔ کچھ کی غلطی پر تمام کو سزا صیح رد عمل نہیں۔
نہیں میرا نہیں خیال کوّی پوری کتاب ٹایّپ کرنے کی غلطی کرے گا اور نہ ہی کسی کے پاس اتنا وقت ہے کہ ریفرنس بکس کو دیکھتا پھرے۔ جس کے پاس پیسے ہیں وہ خود کچھ پبلش کروا لے گا۔ میں صرف جنرل پبلک کی بات کر رہا تھا خیر میرا نہیں خیال کے کسی کو روکا جا سکتا ہے اور شاّید یہ صیح وقت ہے کہ اس تھریڈ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جاےّ کیونکہ میرا مقصد اختلاف پھیلانا ہرگز نہیں تھا مگر دو دوستوں کے درمیان ہونے والی گفتگو پھیلے اس سے پہلے ہی موضوع ختم کر دیتے ہیں۔
افتخار راجہ؛ آپ کے بات کرنے کا انداز پسند آیا :)
آپکے پراجیکٹ کے لیے نیک تمناوّں کے ساتھ خدا حافظ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ارے بھائی خداحافظ کہہ کر کہاں جا رہے ہو، بس اتنی سی بات کرنے آئے تھے اس محفل میں۔ یہاں آتے رہا کرو، رونق لگی رہتی ہے تم لوگوں کے آنے سے۔
 
دوست

محفلین
ایک غلطی کی نشاندہی۔ تمام صیہونی ایک جیسے نہیں ہوتے۔
اصل میں لفظ صیہونی سے مراد وہ یہودی ہیں جو اسرائیل کے قیام کے حامی تھے اور ھیں اور اس سلسلے میں ہر چیز کو جائز سمجھتے ہیں اور خود کو اللہ کی پسندیدہ امت گردانتے ہیں۔
یہ اختلاف کا اظہار نہیں ایک علمی غلطی درست کرنے کی کوشش ہے۔باقی کوئی حقیقت آپ ہم سے چھپی نہیں پانچ انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔ میں بھی جیواور جینے دو کا قائل ہوں۔
 
میرا خیال ہے آپ صیہونی کی تعریف میں کچھ اضافہ کر گئے ہیں۔ میرے نزدیک ان کی تعریف یہ ہے:

صیہونی سے مراد وہ یہودی ہیں جو اسرائیل کے قیام کے حامی تھے اور ھیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top