تاسف ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ،ملنے کے نَہیں نایاب ہیں ہم

نور سعدیہ شیخ نے 'تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 28, 2018

  1. حاجی حنیف

    حاجی حنیف محفلین

    مراسلے:
    73
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کچھ لوگ دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی دلوں میں زندہ رہتے ہیں
    اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے
    آمین
     
    • متفق متفق × 3
  2. حاجی حنیف

    حاجی حنیف محفلین

    مراسلے:
    73
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اللہ تعالی تمام فوت شدگان کی مغفرت فرمائے
    آمین
     
    • متفق متفق × 2
  3. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,872
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    حق مغفرت کرے۔ یقین نہیں آرہا مجھے تو اسی لڑی کے ذریعے اطلاع ملی۔ یہ سانحہ ہوا کب؟
    اللہ پاک معیدہ بٹیا، فہیم اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
    مجھے پورا یقین ہے اللہ پاک نایاب بھائی جیسے نرم گفتار، ملنسار اور پیار کرنے والے بندے کو اپنے حبیب شفیقِ امت حضرت محمدﷺ کے قرب میں رکھیں گے۔
    ان کے ساتھ آخری بات شاید اکتوبر میں ہوئی تھی اور اس کے بعد کوئی بات نہیں ہو سکی۔
    آخری پیغام ان کا "بہت دعائیں" ہی تھا ہمیشہ کی طرح
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • متفق متفق × 1
  4. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,507
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    یقین نہیں ہو رہا کہ نایاب بھائی خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے۔
     
    • متفق متفق × 1
  5. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    3,848
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    انتہائ افسوس..
    ....اللہ مرحوم کی مغرت کرے اور جوارِ خاص میں جگہ دے....الٰہی آمین...
     
    • متفق متفق × 1
  6. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    8,913
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    تازہ اطلاع کے مطابق نایاب بھائی کی میت کل صبح اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گی ادھر سے ان کے آبائی شہر ڈسکہ لائی جائے گی جہاں انکی تفدین ہو گی
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • غمناک غمناک × 1
  7. ناعمہ عزیز

    ناعمہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    23,203
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    نایاب بھائی نے ملنے کا وعدہ کیا تھا. کہا تھا اب کے جب پاکستان آئیں گے تو ہمارے گھر رکیں گے..مجھے کیا پتا تھا اب کے جب وہ پاکستان آئیں گے تو انکی روح جسم کا ساتھ چھوڑ چکی ہو گی..حق مغفرت کرے ابھی تک بے یقینی کے عالم میں ہوں. یقین کرنے کے لیے یہ پوسٹ پڑھنی پڑتی ہے ورنہ لگتا ہے ابھی واٹس ایپ پر انکا دعاؤں بھرا وائس میسج ملے گا :-( باری تعالٰی انکو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین
     
    • غمناک غمناک × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    8,913
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ان سے جب بھی بات ہوتی تھی ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے پچھلی بار ان کی پاکستان آمد پر پروگرام بنا تھا مگر وہ مصروفیت کی نذر ہو گیا ایک کسک سی رہے گی کاش ایک بار مل لیتے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • غمناک غمناک × 1
  9. نور سعدیہ شیخ

    نور سعدیہ شیخ مدیر

    مراسلے:
    5,177
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    اس گلستان سے جانے کتنے پھول بچھڑ گئے! بآلاخر تدفین کے مراحل چل پڑے! نایاب .... گئے نہیں! وہ آپ سب میں، مجھ میں زندہ ہیں! اک مادی وجود خاک لحد میں ...اک روح جو زندہ ہے ...ماں، لحد نے ان کو گود میں لے لیا ہے! لحد کو بھی اس نیک انسان پہ فخر ہے! دکھ، ان سے روٹھ چکے! مشقت بھاگ چکی! زندگی کی آزمائشیں ...سب ختم ...اب اک جاوداں کردار ہے، وہ باقی ہے!


    دعا تو کرنی چاہیے نا ...

    دعا اہل و عیال کے لیے! ان کے حوصلے کے لیے ...اللہ ان کو صبر جمیل عطا کرے ...

    دعا تو ہونی چاہیے کہ وہ ستارا جو فلک پہ انیس ربیع الآخر کو روشن ہوا ...وہ مزید روشنی پاتا رہے ....اسکی تابندگی برقرار رہے...اسکا ذکر بلند رہے ...

    دعا تو ہونی چاہیے کہ مولا کریم قبر کی منازل بہت بھاری ہوتیں ..ان کی قبر کو جنت کا باغ بنا دے .... ان کے قبر کشادہ کر ...ان کے لیے سب آسان ہو ...

    دعا ہونی چاہیے!
    مجھے نایاب کردے
    وہ نایاب، جس کی وجہ سے روشنی ہے
    وہ نایاب، جس کا احسن سلوک مثال ہے
    وہ نایاب، جس نے دلوں میں محبت کو فروغ دیا
    وہ نایاب جس کے علم بحر بیکراں کی مانند تھا
    وہ نایاب، جس نے اچھے کام مستقل مزاجی سے کیے ...
    بہت سے ان کہے عمل
    بہت سی ان کہی باتیں
    تحریر نہ ہونے پائیں مجھ سے ...
    مگر اتنا کہ نور کو بھی ایسی نایابت عطا کر ...
    جس کی روشنی ان کے دل میں تھی
    میرا کردار بھی مثالی کر.
    جیسے ان کا مثالی ہے
    ان کے اعمال کو ان کے لیے صدقہ ء جاریہ کر
    ان کے اہل و عیال کو صبر دے ...انہوں نے نایاب کو کھویا ہے ...وہ کوئی عام شخص نہیں تھا ...جب کوئی خاص جاتا ہے اس دھرتی سے تو اس کے جانے کا دکھ اس خوشی سے بڑھ کے ہوتا، جو اس خاص کے دھرتی پہ آنے سے ہوتی ....ان کے لیے ہدیہ درود پاک پڑھتے، سورہ فاتحہ کرتے ...ایصال ثواب کردیں ...سب سے بڑھ کے دعا ....
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. اوشو

    اوشو محفلین

    مراسلے:
    2,287
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا
    کل جنازہ و تدفین ہو گئی ہے نایاب جی کی۔ باوجود بہت کوشش کے کافی ٹائم لیا اس معاملہ نے۔ لیکن ان کی قسمت میں وطن کی مٹی لکھی تھی اور وہ اپنی مٹی میں پہنچ ہی گئے۔ اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ اور لواحقین و وابستگین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
     
    • غمناک غمناک × 4
  11. اوشو

    اوشو محفلین

    مراسلے:
    2,287
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    نایاب جی کی آخری آرامگاہ

    [​IMG]
     
    • غمناک غمناک × 4
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    13,916
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اللہ کریم نایاب بھائی کی تربت پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کی بے انتہا نوازشات فرمائیں ۔آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  13. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,805
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    واقعی سچ کہا کسی نے۔۔ رشتے احساس کے ہوتے ہیں ۔۔ آپ سے نا تو کوئی خونی رشتہ تھا نا شرعی۔۔پھر بھی یوں سب کو رلا گئے ۔۔ کتنے اچانک بچھڑ گئے ۔۔۔آج آپ کی آخری آرام گاہ دیکھ کر بھی بے یقینی کی کیفیت ہے نایاب بھائی۔۔۔ اللہ سے بہت بہت دعا کرتی ہوں ۔۔ ہر ہر پل دعا ہے ۔۔۔ اللہ پاک آپ کی قبر کو روشن ٹھنڈا اور ہوا دار بنا دے ۔۔ اللہ پاک سدا آپ پہ مہربان رہے۔۔ آپ کی زبان اور ہاتھ سے جیسے دنیا میں سب محفوظ رہے۔۔ ہمیشہ دعا ہی دعا دی آپ نے ۔۔ جیسے آپ کا سب کے ساتھ محبت بھرا سلوک تھا اللہ پاک آپ کو اپنی محبت اور قرب نصیب فرمائے ۔۔ بے شک ہم نے بھی ایک دن یہیں آنا ۔۔۔ خاک میں خاک ہوجانا ۔۔۔ پھر بھی دل کٹ رہا ۔۔بہت حوصلہ چاہیے ۔۔ اللہ سے دعا ہے آپ کی بیٹی،بیٹوں اور بھابھی صاحبہ اور جتنے بھی آپ کے چاہنے والے عزیز دوست سب کو ہمت اور حوصلہ اللہ پاک عطا فرمائے ۔۔۔ جتنی دعائیں آپ کرتے تھے سب آپ کے حق میں بھی قبول و مقبول ہوں ۔۔۔۔آمین ثم آمین۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    6,218
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    13,916
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آمین ثم آمین ۔
     

اس صفحے کی تشہیر