تاسف ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ،ملنے کے نَہیں نایاب ہیں ہم

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میری دعا ہے کہ اللہ پاک نایاب بھائی کی مغفرت فرمائے۔۔ان کی قبر کو روشن اور کشادہ کرے۔۔ آخرت کی ہر منزل میں آسانیاں ہی آسانیاں ان کا مقدر ٹھہرے۔۔۔ روز قیامت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔۔ان کے تمام گھر والوں ان کے بچوں، اور ان کے عزیزو اقارب بشمول آپ کے۔۔۔ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔آمین ثم آمین۔۔۔
آمین ثم آمین
 
انا للہ و انا الیہ راجعون

میں نے مراسلے کو بار ہا پڑھا ہے کہ شاید مجھے سمجھنے میں غلطی ہوئی ہو!

ان کے لیے اجتماعی دعائے مغفرت کرتے ہیں اور جو جو محفلین قرآن خوانی میں شریک ہونا چاہیں، شروع کرتے ہیں!
پہلے دو سیپارے میرے!
آگے بتاتے جائیے!
 

فرقان احمد

محفلین
جیسے کوئی گھر کا فرد بچھڑ جائے؛ جیسے کوئی بہت اپنا اچانک دنیا سے چلا جائے۔ صدمہ بہت بڑا ہے؛ بہت گہرا۔ اندر ہی اندر بہت گہری چوٹ لگی ہے۔ دعاؤں کی تنی چادر رخصت ہوئی؛ وہ فرد جو کہ مجسم دعا تھا، رخصت ہوا۔ ایک چراغ اور بجھا۔ آہ! دسمبر کی اس یخ بستہ شب کو یہ سطریں ٹائپ کرتے ہوئے پلکیں بھیگ گئیں؛ گو کہ ہمیں اپنے ضبط پر بڑا ناز تھا مگر کچھ صدمے بہت بڑے ہوتے ہیں۔۔۔! الوداع، نایاب، الوداع!
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ..... مجھے یقین نہیں آ رہا مجھے بالکل بھی بالکل بھی یقین نہیں آ رہا :-( کاش میں نے یہ خبر پڑھی نا ہوتی.یا پھر یہ خبر ہی جھوٹی ہو. زبان اور ذہین کنگ ہو گئے ہیں ایک دم سے....
 

فاتح

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
سعدیہ، کچھ تفصیل کہ یہ سانحہ کیسے ہوا؟
انھوں نے تو وعدہ کیا تھا کہ چھٹیوں میں پاکستان آئیں گے تو اسلام آباد وزٹ کے دوران میرے گھر رکیں گے اور چھٹی نہ ملنے کے باعث گذشتہ سال آ ہی نہ سکے۔
میرے ذہن سے ان کی معصوم سی بیٹی کی تصویر نہیں نکل رہی جو یتیم ہو گئی۔
اتنا پیار کرنے والا انسان جس سے گھنٹوں بات ہوتی تھی لیکن کبھی اس کے منہ سے دنیا کے کسی انسان کے متعلق برا نہیں سنا۔
 

سید ذیشان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

انتہائی افسوسناک خبر! یقین نہیں آتا۔

اللہ تعالی نایاب بھائی کی مغفرت فرمائے اور گھر والوں کو صبر عطا کرے۔ آمین۔
 

فہد اشرف

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
کتنا محبت کرنے والے شخص تھے، میرے پاس ان کی ایڈٹ کی ہوئی دو تصویریں ہیں جو انہوں نے میرے کہنے پہ ایک نعت اور ایک حمد کے شعر کو مسجد نبوی اور خانۂ کعبہ کی تصویر پر ایڈٹ کیے تھے، جب بھی وہ تصویریں دیکھتا ہوں نایاب بھائی یاد آتے ہیں اب اور یاد آئیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ہر نماز کے بعد سورہ یسین پڑھا کرتی تھی میں نے وہ ان کو بخش دی کہ دس سالوں سے پڑھ رہی تھی مگر کوئی یہ بتا دے اسطرح ہم پڑھا ہوا ہدیہ کرسکتے ؟
تمام نفلی عبادات مثلاً تلاوتِ قرآن کریم ، ذکر اللہ( جیسے لا الٰہ الا اللہ ، سبحان اللہ، الحمد للہ، اللہ اکبر، لاحول و لا قوۃ الا باللہ)، درود شریف، نفلی نماز ،نفلی حج و عمرہ ،نفلی طواف، نفلی روزہ اور صدقہ وغیرہ۔۔۔
زندہ یا مردہ جس مسلمان کو چاہیں ان کا ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں۔۔۔
اور سب سے بڑھ کر ان کے لیے دعائے مغفرت کرنا۔۔۔
کم از کم اتنا ہی کہہ لینا کہ یا اللہ ان کی مغفرت فرمادے۔۔۔
یہ جملہ بھی ان کے گناہ معاف کرنے اور درجات بڑھانے کا باعث بن جاتا ہے!!!
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top