ڈسکہ: منڈیکی گورائیہ میں بندریا نے کتے کے بچے کو جنم دیا۔

فخرنوید

محفلین
سپیشل رپورٹر ۔۔ گوجرانوالہ

ڈسکہ کے نواحی علاقے منڈیکی گورائیہ میں بندریا نے کتے کے بچے کو جنم دیا۔جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کا تانتا بندھ گیا جب وہاں میڈیا کی ٹیم پہنچی تو بندریا نے بچے کو اپنی گود میں لے لیا۔ اس موقع پر میڈیا کے لوگوں کے عجیب و غریب تبصرہ جات بھی جاری تھے۔ کہ یہ واقعہ کیسے ہوا ہو گا۔
ویڈیو جلد جاری کی جائے گی۔

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=-oV5xWhRyco[/youtube]
 
arifkarim

معطل
ہاہاہا، شاید کسی کتے کا بچہ اٹھا لائی ہوگی اور جاہل لوگوں نے اسکو اسکا بچہ بنا دیا!!!
 
شمشاد

لائبریرین
لوگوں کو بات کا بتنگڑ بنانے کی جلدی ہوتی ہے۔ حقیقت جانے بنا بس جلدی سے خبر پھیلا دو کہ نمبر ون ہیں خبریں دینے میں۔
 
راشد احمد

محفلین
یہ واقعی خبر ہے
صحافت میں مشہور ہے کہ اگر کتا انسان کو کاٹ لے تو کوئی خبر نہیں لیکن اگر انسان کتے کو کاٹ لے تو خبر ہے
اس طرح یہ بھی مشہور ہوگا کہ اگر بندریا بندر کے بچے کو جنم دے تو کوئی خبر نہیں اگر بندریا کتے کے بچے کو جنم دے تو خبر ہے
 
فخرنوید

محفلین
اس کے مالک کا کہنا ہے کہ رات کو ہم نے اسے پنجرے میں بند کیا تھا اور تالا لگا دیا تھا صبح جب اٹھ کر تالا کھولا تو اس نے ایک کتے کے بچے کو جنم دیا تھا اور وہ اس وقت اسے دودھ پلا رہی تھی۔

اگر میں آج آفس گیا تو آپ کے لئے ضروری اس کی ویڈیو یہاں پیش کروں گا۔
 
مغزل

محفلین
اس کے مالک کا کہنا ہے کہ رات کو ہم نے اسے پنجرے میں بند کیا تھا اور تالا لگا دیا تھا صبح جب اٹھ کر تالا کھولا تو اس نے ایک کتے کے بچے کو جنم دیا تھا اور وہ اس وقت اسے دودھ پلا رہی تھی۔اگر میں آج آفس گیا تو آپ کے لئے ضروری اس کی ویڈیو یہاں پیش کروں گا۔

اول تو آپ نے مالک کی بات پر یقین کیسے کرلیا، دوم یہ کہ ایسا طبی طور پر ممکن ہے ، کراس پولی نیشن کا عمل اس طرح کے واقعات کو جنم دیتا ہے ، معاف کیجے گا کہ میں اس زیادہ واضح طورپر نہیں لکھ سکوں گا، کہ یہاں ہم سے چھوٹے اور بڑے ہردونوں طرح کے احباب موجود ہیں اور ان کی موجودگی میں اس پر بحث کرنا اپنے آپ کو معطون کرنے کے مترادف ہے ۔، مگر اس طرح کی خبریں یہاں پیش کرکے آپ کس اخلاقی گراوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں کیا آپ سوچ سکتے ہیں ۔۔ مزید وضاحت چاہتے ہیں تو فون پر یا ذپ میں بات کی جاسکتی ہے ۔ امید ہے اب اس سلسلے کو ختم کیا جائے گا۔ والسلام
 
جناب میں نے تو ایک خبر دی ہے۔ جس کے ساتھ میرا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اور نہ ہی میں خود اس سے متفق ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے محمود بھائی کی بات سے پورا اتفاق ہے۔

اگر اس طرح کے واقعات ہو سکتے تو جنگلی حیات میں چوں چوں کا مربہ نظر آتا۔
 
مغزل

محفلین
جناب میں نے تو ایک خبر دی ہے۔ جس کے ساتھ میرا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اور نہ ہی میں خود اس سے متفق ہوں۔

صاحب میری یہی عرض ہے کہ پہلے تصدیق کی جاتی ہے ، وگرنہ اگر یہی صحافت ہے تو ایسی صحافت سے گریز بہتر ہے ،
آپ کو یاد نہ شاید محفل میں ازدواجی مسائل پر مذہبی گفتگو ہونے جارہی تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ محفل میں سبھی بالغ نہیں
اور جو نہیں انہیں محروم رکھنا آئندہ کے وسیع تر مفاد میں ہوتا ہے ، بہر حال میں اختلاف رکھتا ہوں اس طرح کی بات سے ،
آپ جو مناسب خیال کیجے ، وہ روا ہے آپ کو ، میری دانست میں ایسی جھوٹی یا بے ہوددہ خبروں‌سے ہم بے خبر ہی بھلے ۔شکریہ
 
مغزل

محفلین
ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ :
’’ آدمی کے جھوٹا ہونے کو یہ بات کافی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے بات کوآگے بڑھادے ‘‘
اب صحافت اور سیاہ ست میں تفریق میں آسانی ہوگئی ہوگی۔شکریہ
 
فخرنوید

محفلین
ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ :
’’ آدمی کے جھوٹا ہونے کو یہ بات کافی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے بات کوآگے بڑھادے ‘‘
اب صحافت اور سیاہ ست میں تفریق میں آسانی ہوگئی ہوگی۔شکریہ

جناب میں نے تصدیق کی اس خبر کو لینے والوں میں اور شامل حضرات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج ٹی وی نے تصدیق کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا نیوز نے تصدیق کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنا نیوز نے تصدیق کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top