ڈرائیونگ تکنیک اور سٹائل

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کسی کام سے گلشن کی طرف نکلنا تھا بہن کو کہہ دیا کہ بھانجیوں (عمریں بالترتیب نو، سات اور پانچ سال) کو لے لوں گی
واپسی میں نیپا پر گاڑی بند ہونےلگی تو کنارے روکی دیکھا تو حرارت پیما آخری حد کی طرف جارہا تھا
خدشہ ہوا کہ گاڑی اتنی گرم ہونےپر کہیں گیس کٹ ہی نہ جل گئی ہو
خیر بونٹ اٹھایا اور ریڈی ایٹر کا ڈھکن کھولا
جوکہ بالکل خشک تھا.. عموما پانی کی بوتل جو ساتھ لیکر چلتی ہوں دیکھی تو آدھی بھری تھی
وہ پانی ڈالا تو اندازہ ہوا کہ یہ تو ناکافی رہے گا
اتنے میں ایک رکشے والے بھائی جو ماجرا ملاحظہ کررہے ہوں گے (کہ ایک خاتون چھوٹی بچیوں کے ساتھ ہیں) تشریف لائے مسئلے کی بابت دریافت کیا
بتانے پر انھوں نے جھک کر دیکھا کہا پائپ ٹوٹا ہوا ہے
صحیح بات یہ کہ ان کے کہے کو خاص توجہ نہ دی اور کہا کہ سامنے شربت والے سے پانی مل جائے گا لیکر آتی ہوں
لیموں پانی والے کے پاس جاکر درخواست کی تو اس نے پانی سے بوتل بھر دی
ریڈی ایٹر میں پانی ڈالنے کے بعد دوسرا مرحلہ یہ دیکھنا کہ وہ اسٹارٹ ہوتی ہے یا نہیں
بیٹھ کر چیک کیا تو گاڑی کافی حد تک ٹھنڈی ہو چکی تھی اللہ کا نام لیکر اسٹارٹ کی، تو ہو گئی
سکون کا سانس لیا
دوبارہ شربت والے کے پاس جاکر اس کے منع کرنے کے باوجود پیسے تھمائے
اس عرصے میں بچیوں سے مذاقیہ باتیں کرتی رہی تاکہ وہ پریشان نہ ہوں
خیر آگے چلے دو میل کے بعد میٹر پر نظر گئی
یا اللہ پھر خطرناک حد پر جارہا ..(یعنی وہ رکشہ والا درست تھا) بہرحال اب یہ ترکیب کی کہ گاڑی کو زیادہ سے زیادہ نیوٹرل رکھنا شروع کیا
اس پر بھی آدھا میل جاکر لگا کہ مشکل ہے کیونکہ جگہ جگہ ٹریفک جام ہورہا تھا
پھر سائڈ پر کھڑی کی اور ذہن میں یہی تھا کہ ریڈی ایٹر کا پانی پھر نکل گیا ہوگا
بونٹ کھولا ،بوتل اٹھائی ، ریڈی ایٹرکا ڈھکن کھولا اور... ایک پر درد ،تکلیف دہ ...... سبق ملا
کھولتے ہوئے پانی کا فوارہ چہرے اور ہاتھوں کو بھگو گیا
سمجھ میں آیا کہ محاورہ "ناچ کے رہ جانا" کیا ہوتا ہے
دل سے رونے کی شدید طلب ہوئی
مگر نہ وقت نہ موقع ...
برداشت کرتے ہوئے جیسے تیسے گاڑی کو زیادہ تر نیوٹرل رکھتے ہوئے گھر پہنچی
شکر کہ چہرہ محفوظ رہا مگر ہاتھ پر چھالے پڑے
توبہ ہے۔۔۔ پریشر ککر استعمال نہیں کرتیں کیا آپ؟
اس سے بھی بھاپ کو نکالنے کے لئے کچھ ٹائم کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اور یہ تو اس سے کہیں زیادہ بڑا معاملہ تھا۔
شکر ہے کہ چہرہ محفوظ رہا۔
اللہ پاک ہر آفت سے محفوظ رکھیں آپ کو ۔ ہم سب کو۔ آمین
 

زیک

مسافر
ایسے ہی۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ان دنوں میرا گاڑی چلانا منع تھا۔ بلکہ اگلی سیٹ پر بیٹھنا بھی۔ لیکن ابو بونٹ کھولیں تو ان کا ہاتھ بٹانا لازم تھا۔ اور آخری فرق یہ کہ میں نہیں جلا صرف بھاپ کا فوارہ دیکھا اور سبق حاصل کیا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسے ہی۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ان دنوں میرا گاڑی چلانا منع تھا۔ بلکہ اگلی سیٹ پر بیٹھنا بھی۔ لیکن ابو بونٹ کھولیں تو ان کا ہاتھ بٹانا لازم تھا۔ اور آخری فرق یہ کہ میں نہیں جلا صرف بھاپ کا فوارہ دیکھا اور سبق حاصل کیا
اچھا ہوا پھر تو۔
کیونکہ اگر ایسا حادثہ ہو تو چہرے کے ساتھ آنکھوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
اللہ پاک سب کو خٰریت سے رکھیں۔ آمین
 

زوجہ اظہر

محفلین
توبہ ہے۔۔۔ پریشر ککر استعمال نہیں کرتیں کیا آپ؟
اس سے بھی بھاپ کو نکالنے کے لئے کچھ ٹائم کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اور یہ تو اس سے کہیں زیادہ بڑا معاملہ تھا۔
شکر ہے کہ چہرہ محفوظ رہا۔
اللہ پاک ہر آفت سے محفوظ رکھیں آپ کو ۔ ہم سب کو۔ آمین
جی نہیں پریشر ککر تو کبھی استعمال نہیں کیا ہاں ، مگر معلومات ضرور ہیں
یہ بھی یوں ہوا کہ ذہن میں یہ بات تھی کہ ریڈی ایٹر کا پانی نکل چکا ہوگا
آپ کی دعاوں کا بے حد شکریہ خوش رہیے
 
اس مرتبہ جنوری میں کراچی میں سٹک شفٹ والے گاڑی چلائی ۔ کچھ یاد نہیں کہ کیا پکڑا کیسے پکڑا ۔
"بھرم" تو مینوئل ٹرانسمیشن والی گاڑی کے ہی ہوتے ہیں ... لیکن ایک بار آٹومیٹک کی عادت ہوجائے تو واپسی بہت. دشوار ہو جاتی ہے :)
 

سیما علی

لائبریرین
ہماری گاڑی مینوئل ہے سو ایک ہاتھ سٹیئرنگ پر اور ایک گئیر پر ۔۔۔بہت ریلیکس گاڑی چلاتے ہیں ۔۔پر شارعِ فیصل پر رانگ وے آنے والوں پر بہت غصہ آتا ہے ۔۔
اب کراچی میں بہت بدتمیزی ہے لوگ بالکل قانون کی پاسداری نہیں کرتے یہی وجہ بیٹے کی بڑی سختی رہتی ہے ماں پلیز آپ نہ چلایا کریں گاڑی ڈرائیور کے ساتھ ہی جائیں پر کبھی مجبوری ہو تو ضرور چلاتی ہوں ۔۔۔نصرت فتح علی خاں کو سنتے ہیں اور گاڑی چلاتے ہیں ۔۔۔۔
 
ہماری گاڑی مینوئل ہے سو ایک ہاتھ سٹیئرنگ پر اور ایک گئیر پر ۔۔
میں تو اب آٹو میٹک چلاتا ہوں، مگر کراچی سڑکوں پر مسل میموری ایسی بنی کہ ہئیت اب بھی ایسی ہی ہوتی ہے، ایک ہاتھ اسٹیئرنگ پر اور دوسرا اسٹک پر :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی نہیں پریشر ککر تو کبھی استعمال نہیں کیا ہاں ، مگر معلومات ضرور ہیں
یہ بھی یوں ہوا کہ ذہن میں یہ بات تھی کہ ریڈی ایٹر کا پانی نکل چکا ہوگا
آپ کی دعاوں کا بے حد شکریہ خوش رہیے
اللہ پاک کرم رکھیں اپنا۔ آمین
 

سیما علی

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آس پاس کی ڈرائیونگ میں تو پوڈکاسٹ سنتا ہوں لیکن لانگ ڈرائیو پر پنک فلائیڈ، جانی کیش، چک بیری وغیرہ
باقیوں سے کچھ دلچسپی نہیں البتہ لانگ ڈرائیو پر چُک دے پٹھے بھی سن لیتے کبھی کبھار۔ ساریاں گلاں موڈ دیاں ہوندیاں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
آپ کا مطلب ہے کہ اونچے سروں کے ساتھ گاڑی کی رفتار میں بھی کمی بیشی۔ :D
یا پھر راحت
میں تینوں ... سمجھاواں کی
نہ .... تیرے باجوں لگدا جی۔۔
تُو کی جانے .... پیار میرا
میں کراں انتظار ..... تیرا
تُو دل تُو یوں جان میری
اس گانے سے ہمیں اپنے رضا بہت یاد آتے ہیں
عورت کا اصل محبوب اُسکا بیٹا ہوتا ۔۔۔ہم رضا کو بہت مس کرتے ہیں کبھی اس گانے کے ساتھ ہمیں بہت رونا آتا ہے ۔۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یا پھر راحت
میں تینوں ... سمجھاواں کی
نہ .... تیرے باجوں لگدا جی۔۔
تُو کی جانے .... پیار میرا
میں کراں انتظار ..... تیرا
تُو دل تُو یوں جان میری
اس گانے سے ہمیں اپنے رضا بہت یاد آتے ہیں
عورت کا اصل محبوب اُسکا بیٹا ہوتا ۔۔۔ہم رضا کو بہت مس کرتے ہیں کبھی اس گانے کے ساتھ ہمیں بہت رونا آتا ہے ۔۔۔۔۔۔
گانے کے بول واقعی زبردست ہیں عام سے الفاط جب ترنم کے ساتھ بولے جائیں تو حساس دل واقعی پگھل جاتے ہیں۔
ملنے بچھڑنے کا سلسلہ تو چلتا ہی رہتا ہے۔ دعا ہونی چاہئیے کہ ہمارے پیارے جہاں رہیں خوش رہیں۔ اور ملنے کی امید بندھی رہے۔
 
Top