تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

یہ مبارکباد انٹرنیٹ ایکسپلورر کے تعاون سے جاری کی جا رہی ہے-
جب محفل پر موصول ہو جائے بتلا دیجئیے گا-
واہ واہ! یعنی کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کوئی اور کام بھی کرتا ہے! ہم تو سمجھے تھے کہ یہ براؤزر بس کوئی اور براؤزر ڈاؤنلوڈ کرنے کے کام آتا ہے. :sneaky:
 
برام اسٹوکر کے مشہور زمانہ کردار' ڈریکولا کی طرف سے اردو محفل اور محفلین کو 13 ویں سالگرہ کی مبارکباد ۔ وہ کہتے ہیں کہ محفلین اب رات کو کھڑکیاں بند کر کے سویا کریں ، کیونکہ شگفتہ شگفتہ مراسلات بھیجنے والے محفلین کا خون بھی تروتازہ اور لذیذ ہوگا۔ :cat::cat:
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ مبارکباد انٹرنیٹ ایکسپلورر کے تعاون سے جاری کی جا رہی ہے-
جب محفل پر موصول ہو جائے بتلا دیجئیے گا-
غالباً بارہویں سالگرہ کی ہے۔
زیادہ ہی بوڑھا ہو گیا ہے بیچارہ، بزرگ سمجھ کر چھوڑ دیں! :)

نوے کی دہائی کے اوائل اور وسط کا زمانہ جب اس کا کوئی جوڑ ہی نہیں تھا اور اس کی بہار کا زمانہ تھا۔ ایک نیٹسکیپ نیویگیٹر ہوتا تھا بیچارہ اس کا حریف، وہ بھی کب کا آنجہانی ہو چکا۔ ہونا تو اس کو بھی چاہیئے تھا بس ونڈوز نے آکسیجن پہنچا رکھی ہے اب تک۔ :)
 
مابدولت کے پائپ اور اس کے پائپ تمباکو کی جانب سے بھی اردو محفل اور محفلین کو سالگرہ مبارک ہو ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اردو محفل کے احسان مند ہیں کہ مابدولت جب تک اردو محفل پر رہتے ہیں پائپ پیتے رہتے ہیں ۔:):)
 
یہ مبارکباد جج بشیر صاحب کی جانب سے بھیجی جا رہی ہے-
اوہ ٹھہرئیے ابھی مبارک آدھا گھنٹہ لیٹ ہے-
احاطہ مراسلے سے باہر ہو جائیں-
 
برام اسٹوکر کے مشہور زمانہ کردار' ڈریکولا کی طرف سے اردو محفل اور محفلین کو 13 ویں سالگرہ کی مبارکباد ۔ وہ کہتے ہیں کہ محفلین اب رات کو کھڑکیاں بند کر کے سویا کریں ، کیونکہ شگفتہ شگفتہ مراسلات بھیجنے والے محفلین کا خون بھی تروتازہ اور لذیذ ہوگا۔ :cat::cat:
اللہ کا شکر کے ڈریکولا محترم اردو بولتے ہیں اور وہ بھی آسان اردو!
 

یاز

محفلین
گندالف، ایراگورن، لیگولاس اور گیملی وغیرہ کی جانب سے بھی سالگرہ کا سندیسہ آیا ہے۔
 

ہادیہ

محفلین
لاڈو کے لشکارے ۔۔جگمگ کپڑے سارے۔۔ لاڈو صابن بنانے والوں کی جانب سے اردو محفل کو تیرھویں سالگرہ کی بہت مبارک باد:laugh:
 

ہادیہ

محفلین
بلبلے والی "مومو" کی جانب سے سب کو تیرھویں سالگرہ کی بہت مبارکباد۔۔:laugh:
نبیل اور خوبصورت آرہے ہیں پیچھے پیچھے مبارکبادی "ٹوکرا" اٹھائے ہوئے۔۔:rollingonthefloor:
 
Top