تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

ابن سعید نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 4, 2018

  1. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,016
    گوشہ پس پردہ سے سالگرہ کے سازشی گروہ کی جانب سے محفل کی تیرہویں سالگرہ کی مبارکباد! :) :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 1
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    20,890
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میرے خستہ حال و نیم جاں لیپ ٹاپ کی جانب سے محفل کی تیرھویں سالگرہ مبارک ہو۔
    اس مبارکباد کے لیے تعاون کیا ہے ٹوٹی کیز نے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,016
    پرانی چوبی الماری پر رکھی برسوں سے غیر مستعمل گرد آلود چائے دانی میں جمی تلچھٹ کی جانب سے محفل کے برسہا برس سلامت رہنے کی نیک تمنائیں! :) :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
    • زبردست زبردست × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    20,890
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    گذشتہ پچیس سال سے بچوں کے مسلسل ستم سہنے کے باوجود بیک وقت کرسی، میز اور پائیدان کا کام سر انجام دینے والے پلاسٹک کے ڈھیٹ سٹول کی جانب سے محفلین کو تیرھویں سالگرہ مبارک
    ان کا پیغام ہے کہ
    تمام تر مصائب کے باوجود استقامت سے اپنا کام کرتے رہیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
  5. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    امی کے جہیز کی پچیس برس پرانی ڈَوئی کی جانب سے اہلیانِ محفل کو سالگرہ مبارک!
    جس کا پیغام ہے، '' پکاتے رہو! '' :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 10
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  6. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    1,990
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ہر لحظہ فنا ہونے والے، ہر گھڑی موت کی عمیق اور اندھی غاروں میں اترنے والے اور حسبِ مصداق "ہم تو ڈوبیں گے صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے" میرے بیلنس کا بیڑہ غرق اور تیا پانچہ کرنے والے
    موبائل ڈیٹا
    کی جانب سے محفلین کو تیرھویں سالگرہ مبارک ہو! :)
    جس کا پیغام ہے کہ:
    نہ خود جیو اور نہ کسی کو جینے دو!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 15
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,388
    گولڈ لیف بنانے والوں کی جانب سے وارث بھائی۔۔۔ اوہ ہمارا مطلب ہے کہ تمام محفلین جو دوسروں کو ناگواری سے ناک پہ دوپٹہ رکھوانے کے شوقین ہیں ان کو اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ مبارک!! کش لگاتے رہیں!! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 10
    • زبردست زبردست × 2
  8. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ہمارے کمرۂ جماعت میں نصب پروجیکٹر کی جانب سے اردو محفل کو سالگرہ کی بے حد مبارکباد!
    جس کا کہنا ہے '' دنیا کو دکھا دو! ''
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    سکیننگ الیکٹرون مائیکروسکوپ کی جانب سے فوکس کرتے ہوئے اہلیانِ محفل کو اردو محفل کی سالگرہ کی خوشیاں مبارک!

    جس کا پیغام ہے، '' اردو محفل، تمہی تو ہو! '
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ہمارے ٹیبل ٹینس کے برسوں پرانے ریکٹس کی جانب سے اردو محفل کو سالگرہ مبارک!

    جن کا کہنا ہے: 'پِنگ پانگ نہ کِیا ؛تَو پھر کیا جِیا! '
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    20,890
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہمارے سٹور میں پڑے، پانی سے پھولے اور دیمک کے چاٹے ٹیبل ٹینس کے ٹیبل کی جانب سے بھی تیرھویں سالگرہ مبارک ہو۔
    ان کا پیغام ہے کہ
    اپنا حصے کا کام دلجمعی سے کرتے رہو، اس سے پہلے کہ ناکارہ ہو جاؤ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • زبردست زبردست × 1
  12. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,016
    سالخوردہ برگد کے پیڑ کی شاخ پر بیٹھے عالمی سیاست و ملکی معیشت کی پیچیدگیوں میں مستغرق گدھ کی جانب سے "دھت ترے کی" کہہ کر اڑنے سے ٹھیک پہلے نوید صبح نو بنام اہل محفل! :) :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 10
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    10,718
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    مشرق سے طلوع ہوتے سورج کی سونے جیسی رنگت والی کرن ٹھنڈی پرکیف ہوا کی مدہم سر سراہٹ کی سرگوشی میں آپ سب کو
    "اردو محفل کی سالگرہ" پر مبارک باد پیش کرتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • زبردست زبردست × 1
  14. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,097
    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فاضل ممبران کی جانب سے تمام اراکینِ محفل کو سالگرہ مبارک۔ الیکشن کمیشن کا پیغام ہے، ووٹ نہ ڈالنا یارو، پچھتاؤ گے ساری لائف۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
  15. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    20,890
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اگر الیکشن کمیشن بھی یہ پیغام دینے لگا ہے تو پھر مطلب یہ ہے کہ زحمت نہ کرو، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • متفق متفق × 1
  16. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,097
    کچے پپیتے اور پکے پپیتے کی جانب سے سبھی اراکین کو اردو محفل کی سالگرہ مبارک۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
  17. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,097
    رونالڈو اور میسی کی جانب سے اہالیانِ محفل کو تیرہویں سالگرہ کی خوشیاں مبارک ہوں! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
  18. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,016
    تیل اور تیل کی دھار محفل کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں! :) :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 13
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    10,718
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    محکمہ بہبود آبادی کا پیغام ،
    بچے دو ہی اچھے ،تاکہ آپ سکون سے اردومحفل پر مبارکباد کے پیغامات پوسٹ کرسکیں ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 11
  20. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,097
    میٹرو ملن اگربتی کے شوہر نامدار کی جانب سے اراکین کو اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ مبارک ہو۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر