ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

سید عمران

محفلین
گزشتہ صدی میں انسانوں میں عورت اور مرد کی برابری پر بہت بحث ہوئی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تاریخی طور پر مردوں نے عورتوں کو کمتر قرار دیتے ہوئے انہیں دبائے رکھا۔
وہ دبانا دوسرے انداز سے تھا، آج کل ’’دبانا‘‘ دوسرے انداز میں ہے۔۔۔
عزت اور احترام اور انسان ہونے کے لحاظ سے دونوں برابر ہیں لیکن تخلیقی طور پر نہیں۔۔۔
ہم تو اس کی مثالیں دے دیں لیکن حذف کرنے والوں کی قینچی حرکت میں آجائے گی!!!
 

سید عمران

محفلین
آج یورپ اور مغرب میں عورت کو مر دسے کمتر سمجھنے والا بری طرح مسترد کر دیا جاتاہے ۔
یورپ کی عام عورت کس گندے حال اور غلیظ جال میں ہے، ساری دنیا جان رہی ہے۔۔۔
کوئی مراسلے حذف نہ ہونے کا حلف اٹھائے تو ہم ثبوت دکھانا شروع کرتے ہیں!!!
 

سید عمران

محفلین

جاسم محمد

محفلین
meteorites اتنی بڑی مقدار میں پانی لے کر کہاں سے آئے اور سارے سیارے چھوڑ کر صرف زمین کو ہی منتخب کیوں کیا؟؟؟
یہ صرف ایک تھیوری ہے کہ شہاب ثاقب دنیا میں پانی لے کر آئے۔ کیونکہ زمین کے علاوہ مریخ، چاند اور دیگر سیاروں پر بھی پانی و برف کے شواہد ملے ہیں۔ زمین کا 70 فیصد حصہ پانی ہے یوں یہ دیگر عناصر کی طرح ارتقا زمین کے دوران وجود میں آیا۔
 

محمد سعد

محفلین
پانی موجود تو ہے پر یہ آیا کہاں سے ہے؟؟؟
کائنات میں ہائیڈروجن سب سے وافر مقدار میں پایا جانے والا کیمیائی عنصر ہے۔ آکسیجن تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ پایا جانے والا عنصر ہے۔ پانی کن عناصر سے بنتا ہے؟
 

محمد سعد

محفلین
یورپ کی عام عورت کس گندے حال اور غلیظ جال میں ہے، ساری دنیا جان رہی ہے۔۔۔
یورپ والے عورت کے ساتھ جو سلوک کرتے ہیں، اس سے اس بات کو درست یا غلط ثابت نہیں کیا جا سکتا کہ عورت برابر ہے یا نہیں۔ آپ کو جو بات ثابت کرنی ہے، اس کو سمجھنے میں ہماری مدد کریں۔ شکریہ۔

WatermelonCat.jpg
 

محمد سعد

محفلین
عزت اور احترام اور انسان ہونے کے لحاظ سے دونوں برابر ہیں لیکن تخلیقی طور پر نہیں۔۔۔
یہاں "تخلیقی طور پر" کا لفظ کچھ مبہم ہے۔ براہ مہربانی واضح کریں کہ اس "تخلیقی" میں آپ کیا کیا شمار کرتے ہیں۔ اگر آپ جانچے جانے کے قابل ٹھوس دعوے کریں گے تو کچھ ہماری معلومات میں بھی اضافہ ہو گا۔
 

محمد سعد

محفلین
meteorites اتنی بڑی مقدار میں پانی لے کر کہاں سے آئے اور سارے سیارے چھوڑ کر صرف زمین کو ہی منتخب کیوں کیا؟؟؟
کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ شہابیے صرف زمین پر گرتے ہیں؟ دوسرے سیاروں یا سیارچوں پر نظر آنے والے گڑھے پھر کیسے بنے؟ چاند کو تو آپ اپنی آنکھوں سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
کیا آپ کو واقعی نہیں معلوم کہ پانی زمین کے علاوہ جگہوں میں بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے؟
https://phys.org/news/2017-04-abundance-solar-life.html
 

سید رافع

محفلین
آپ نے بہت دلچسپ نکتہ اس سوال میں اٹھایا ہے۔
ایک ممکنہ صورت تو وہ ہے جس کی طرف آپ نے اشارہ کیا۔
میرا رجحان کچھ یوں ہے کہ انسانوں کی تخلیق سےقبل، پہلے سے موجود فرشتے، اپنی بصیرت اور ذہانت میں ہم سے بھی آگے تھے، کہ انہیں اس مخلوق کی کارگزاری کا ادراک تھا۔

انسانوں سے قبل فرشتے جنوں کا خون خرابا دیکھ چکے تھے۔ انسان کی تخلیق جنوں کے بعد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عزازیل یعنی ابلیس جن تھا۔
 

سید رافع

محفلین
سائنس انسانوں کی تخلیق ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تمام سائنسی شواہد یہی بتاتے ہیں کہ انسان کا دیگر حیوانات و نباتات کی طرح اسی روئے زمین پر ارتقا ہوا ہے۔ کہیں اور سےتخلیق ہو کر زمین پر اتارا نہیں گیا۔

ارتقاء کی دلیل تو نہیں کہیں گے لیکن مجدد الف ثانی رح کے مکتوبات میں انکے خانہ کعبہ کے طواف کا ذکر ہے۔ دوران طواف ان سے بعض ارواح نما لوگ ملے اور آپ نے ان سے انکے آباو اجداد کا آدم ع سے ہونے کا پوچھا۔ جوابا انہوں نے کہا کہ آپ کس آدم کی بات کر رہے ہیں؟ انکا مطلب تھا کہ آدم ع سے قبل بھی لاکھوں آدم گزر چکے ہیں اور وہ انکی اولاد میں سے ہیں۔
 
جن ایک آگ کی مخلوق ہے جو انسان کے لیے غیبی ہے ۔ اس میں " خون " کہاں سے آگیا ؟؟؟
خون تو محض زمینی مخلوق کا ہوتا ہے ۔ مثلاََ حیوانات ۔
قرآن نے انسان کی تخلیق پر فرشتوں کا یہ خدشہ نقل کیا ہے کہ وہ زمین پر فساد برپا کرے گا اور خون بہائے گا ۔۔۔ اکثر مفسرین نے یہ نقل کیا ہے کہ ان کا ایسا کہنا انسانوں کو جنات پر قیاس کرنے کی وجہ سے تھا جو پہلے سے موجود تھے اور فتنہ و فساد میں مبتلا تھے ۔۔۔ ممکن ہے کہ اوپر خون خرابا فتنہ و فساد کے معنی میں استعمال کیا گیا ہو۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ممکن ہے کہ اوپر خون خرابا فتنہ و فساد کے معنی میں استعمال کیا گیا ہو۔
بالکل ٹھیک ہے یقینا ممکن ہے۔ لیکن فتنہ اور فساد دونوں عربی زبان کے ہی الفاظ ہیں اور قران حکیم میں کثرت سے مستعمل بھی ہیں ۔ یہاں "خون" کا لفظ یقینا ایک معنی خیز اہمیت رکھتا ہے ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بالکل ٹھیک ہے یقینا ممکن ہے۔ لیکن فتنہ اور فساد دونوں عربی زبان کے ہی الفاظ ہیں اور قران حکیم میں کثرت سے مستعمل بھی ہیں ۔ یہاں "خون" کا لفظ یقینا ایک معنی خیز اہمیت رکھتا ہے ۔
قرآن تو بالصراحت ایک ہی آدم کا تذکرہ کرتا ہے۔
مزید ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ انسان کو "خلیفہ بنانے" کا ذکر ہے ۔ انسان کو تخلیق کرنے کا نہیں ۔ ( خون بہانے کے تناظر میں )
 
Top