ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

جان

محفلین
ہمدردوں کو تکلیف ہونا تو بنتا ہے حضرت۔
ہمدردی تو ہر انسان اور مسلمان سے ہونا ایک فطری عمل ہے لیکن مجھے آپ سے زیادہ ہمدردی ہے کہ کہیں میرا مسلمان بھائی بروزِ قیامت اپنے ہی 'گمان' کا شکار نہ ہو جائے، مجھے یقیناً فکر ہے آپ کی!
 
جاسم محمد

محفلین
مجھے آصف اثر کی جانب سے ارتقاء کے خلاف کوئی حقیقی مشاہدے یا ڈیٹا پر مبنی دلیل تو نہیں ملی، البتہ اس نوعیت کی دلیل کا مطالبہ کرنے پر کم از کم پانچ بار قادیانی یا کافر ضرور قرار دیا جا چکا ہوں۔ اچھی مسلمانی ہے صاحب۔
قادیانی کلب میں شامل ہونے پر مبارک باد قبول کیجئے! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
فن فیکٹ۔
مجھے آصف اثر کی جانب سے ارتقاء کے خلاف کوئی حقیقی مشاہدے یا ڈیٹا پر مبنی دلیل تو نہیں ملی، البتہ اس نوعیت کی دلیل کا مطالبہ کرنے پر کم از کم پانچ بار قادیانی یا کافر ضرور قرار دیا جا چکا ہوں۔ اچھی مسلمانی ہے صاحب۔
اس کا حل ایک بزرگ پنجابی صوفی شاعر بابا بُلھے شاہ نے بتلایا ہے:

"تینوں کافر کافر آکھدے، توں آہو آہو آکھ۔"
یعنی لوگ تمھیں کافر کافر کہتے ہیں، تم کہو جی ہاں جی ہاں، درست ہے۔

اس مصرعے میں صرف ایک کاما مناسب جگہ لگانے سے مطلب زیر و زبر ہو جاتا ہے یعنی
"تینوں کافر، کافر آکھدے، توں آہو آہو آکھ۔"
یعنی تمھیں کافر، کافر کہتے ہیں۔ تم کہو جی جی، درست ہے۔ :)
 
عرفان سعید

ڈارون تو پھر بہت بڑا قادیانی ہوا!
:)
 
عرفان سعید

محفلین
آپ ڈارون کو روتے ہیں، یہاں تو شیخ عبد الوہاب الطریری، ڈاکٹر حمید اللہ اور دیگر بہت سے لوگ بھی خطرے میں ہیں۔
ہم ایک انسان کے ارتقا کو رو پیٹ رہے ہیں، خالقِ ارض و سما کی کن فیکون سے تخلیق ہونے والی کائنات اربوں سال سے حالتِ ارتقا میں ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
اس کا حل ایک بزرگ پنجابی صوفی شاعر بابا بُلھے شاہ نے بتلایا ہے:

"تینوں کافر کافر آکھدے، توں آہو آہو آکھ۔"
یعنی لوگ تمھیں کافر کافر کہتے ہیں، تم کہو جی ہاں جی ہاں، درست ہے۔

اس مصرعے میں صرف ایک کاما مناسب جگہ لگانے سے مطلب زیر و زبر ہو جاتا ہے یعنی
"تینوں کافر، کافر آکھدے، توں آہو آہو آکھ۔"
یعنی تمھیں کافر، کافر کہتے ہیں۔ تم کہو جی جی، درست ہے۔ :)

مولا خوش رکھے، وقتاً فوقتاً باوا جی کی یاد تازہ ہوتی رہتی ہے۔ ان کو ایک اچھا جانشین مل گیا ہے۔

bavamoveshwithghazal.jpg
 
عرفان سعید

محفلین
آدم کی تخلیق پر فرشتوں نے خون خرابے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔
کیوں۔ ؟
کیا دنیا میں اس وقت سروائیول آف فٹیسٹ اور پریڈیٹر اینڈ پرے کے ٹورنامنٹس تو جاری نہ تھے ؟
ایک سوال ھے ۔ واللہ اعلم
آپ نے بہت دلچسپ نکتہ اس سوال میں اٹھایا ہے۔
ایک ممکنہ صورت تو وہ ہے جس کی طرف آپ نے اشارہ کیا۔
میرا رجحان کچھ یوں ہے کہ انسانوں کی تخلیق سےقبل، پہلے سے موجود فرشتے، اپنی بصیرت اور ذہانت میں ہم سے بھی آگے تھے، کہ انہیں اس مخلوق کی کارگزاری کا ادراک تھا۔
 
مسئلہ یہ ہے کہ اس معاملے میں صرف اندازے ہی لگائے جا سکتے ہیں اور ان سے کئی ممکنہ جوابات نکلتے ہیں جن کو جانچنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے۔
 
آصف اثر

معطل
ڈارون تو پھر بہت بڑا قادیانی ہوا!
:)
حضرت جو افراد قادیانی نہیں ہیں اور نہ ان کی قادیانیوں سے کوئی ہمدردی ہیں تو ان کا خوف پشتو کی ایک کہاوت سے غالبا دور ہوسکتا ہے کہ "چی غل ن‬‬‬ه یی د بادشاہ نه مه یریگه"۔
یعنی اگر آپ چور نہیں ہیں تو بادشاہ سے ڈرنے کی ضرورت بھی نہیں۔
اگرچہ محمد سعد پہلے بھی مرزا غلام احمد قادیانی اور ملعون ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کو کافر تسلیم کرنے سے انکار کرچکا ہے، مگر پھر بھی میرے نزدیک اس پر قادیانی کا کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ یہ ضرور کہتا ہوں کہ اس کا طرز عمل اور تربیت قادیانیوں کے زیراثر ہے۔
جہاں تک بحث میں تعمیری شمولیت کے بجائے اس طرح کے تبصروں کا تعلق ہے، تو جس کے دل میں جو آئے بولتا جائے۔ حقیقت تبصروں سے کبھی پراگندہ نہیں ہوتی۔
 
عرفان سعید

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ اس معاملے میں صرف اندازے ہی لگائے جا سکتے ہیں اور ان سے کئی ممکنہ جوابات نکلتے ہیں جن کو جانچنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے۔
بالکل درست
صرف اپنا رجحان بیان کیا ہے جو کہ ظاہر ہے بالکل غلط بھی ہو سکتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
اگرچہ محمد سعد پہلے بھی مرزا غلام احمد قادیانی اور ملعون ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کو کافر تسلیم کرنے سے انکار کرچکا ہے
سیریسلی؟ یعنی محض اس لیے کہ سائنسی موضوع پر سائنسی بات کرنے سے اپنی جہالت کی قلعی نہ کھل جائے، اس حد تک نیچ سطح پر آ گئے ہو کہ اس طرح کی الزام تراشی شروع کر دی؟ مان گئے صاحب۔ تمہارے نیچ پن کی کوئی حد نہیں ہے۔
 
Top