ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

عرفان سعید

محفلین
گرچہ محمد سعد پہلے بھی مرزا غلام احمد قادیانی اور ملعون ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کو کافر تسلیم کرنے سے انکار کرچکا ہے، مگر پھر بھی میرے نزدیک اس پر قادیانی کا کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ یہ ضرور کہتا ہوں کہ اس کا طرز عمل اور تربیت قادیانیوں کے زیراثر ہے۔
آپ سے پہلے بھی کئی بار گزارش کی ہے کہ ذاتیات پر اترنا کوئی اچھا طرزِ عمل نہیں۔ امید ہے کہ میری درخواست کو مثبت طریقے سے لیں گے۔
 

محمد سعد

محفلین

آصف اثر

معطل
میرا تبصرہ ازراہِ تفنن تھا۔ کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔
آپ سے پہلے بھی کئی بار گزارش کی ہے کہ ذاتیات پر اترنا کوئی اچھا طرزِ عمل نہیں۔ امید ہے کہ میری درخواست کو مثبت طریقے سے لیں گے۔
حضرت اس طرح کے تبصرے ایک خاص ٹائم پیریڈ میں ہی کیوں شروع ہوجاتے ہیں؟

سیریسلی؟ یعنی محض اس لیے کہ سائنسی موضوع پر سائنسی بات کرنے سے اپنی جہالت کی قلعی نہ کھل جائے، اس حد تک نیچ سطح پر آ گئے ہو کہ اس طرح کی الزام تراشی شروع کر دی؟ مان گئے صاحب۔ تمہارے نیچ پن کی کوئی حد نہیں ہے۔
آپ قرآن کے بارے میں ابہام پھیلانا چھوڑ دو۔ باقی آپ کی سائنس کا بھی مجھے علم ہے کہ کتنا پانی میں ہے۔
بندے کو کچھ شرم بھی آنی چاہیے کہ جس موضوع پر وہ خود پانچ چھ کتابیں پڑھنے کے بعد ایک سادہ بات کو نہ سمجھ سکے وہ دوسروں کو سائنس سائنس کے طعنے دیتا پھرے اوپر سے شریعت کو ہی مبہم قرار دے کر دوسروں کو گمراہ کرتا رہے۔
میں نے ذاتیات کی نہیں طرز عمل کی بات کی ہے۔ اگر آپ کے پاس دلیل ہے کہ قرآن میں اس حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے تو کیوں نہ یہاں وہ دلائل دے کر اپنی بات کو ثابت کرسکو؟
 

محمد سعد

محفلین
اگر آپ کے پاس دلیل ہے کہ قرآن میں اس حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے تو کیوں نہ یہاں وہ دلائل دے کر اپنی بات کو ثابت کرسکو؟
جانشین صاحب۔ اول تو یہ بات نوٹ کر لیجیے کہ آپ سائنس کے زمرے میں ہیں اور ارتقاء ایک خالصتاً سائنسی موضوع ہی ہے۔ اس کے باوجود آپ کے اصرار پر آپ کو کافی رعایت دی جا چکی ہے اور اس گفتگو میں کم از کم چار مختلف افراد، چھے مضمون نما جوابات تحریر کر چکے ہیں کہ ارتقاء کا موضوع کیسے قرآن سے کسی طور متصادم نہیں ہے۔ شیخ الطریری جیسے جید علماء بشمول ان کی ٹیم، ڈاکٹر حمید اللہ جیسے عالمی سطح کے محدث و فقیہ، احسان محمدی اور علی حارث جسے جوان جنہوں نے اپنی زندگیاں الحاد کے خلاف وقف کی ہوئی ہیں، یہ سب لوگ لکھ رہے ہیں کہ ارتقاء کسی طور بھی قرآن کے خلاف نہیں جاتا۔ عالمی سطح کے تحقیقی جریدوں میں یہ بات لکھی جا رہی ہے کہ اسلام میں ارتقاء کے تصور کو قبول کرنے کی گنجائش ہے اور علماء کی ایک بڑی تعداد، جو قرآن اور ارتقاء دونوں سے واقف ہے، ارتقاء کو کسی بھی طرح شریعت سے متصادم نہیں سمجھتی۔ کیا اتنے دلائل کافی نہیں ہوتے؟ یہ سب لوگ، بشمول شمار کیے گئے علمائے دین، محدثین اور فقہاء کے، سب کافر و قادیانی ہیں اور تم مسلمان ہو جس کو سوائے دوسروں پر انتہائی سنگین نوعیت کے جھوٹے الزامات لگانے کے اور کوئی کام نہیں؟

خدارا بس کرو۔ اگر سائنس نہیں آتی تو مان لو کہ نہیں آتی۔ فضول میں شریعت کے ذمے ایک بہتان نہ باندھو۔ قرآن سے زبردستی وہ چیزیں کشید کرو گے جو اس میں نہیں ہیں تو وہی معاملہ ہو گا جس کا ہم جلال الدین محلی اور جلال الدین سیوطی جیسے جید علماء کو بھی شکار ہوتا دیکھ چکے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
محمد سعد
آصف اثر
آپ دونوں سے ہی گزارش ہے کہ سلیقے سے اختلاف کریں۔ کسی کی ذات کو نشانہ بنانے سے اپنے موقف کی جیت نہیں ہوتی۔
مجھے آج تک اردو محفل کے اس عجیب رویے کی سمجھ نہیں آئی۔ ایک شخص صرف ایک تھریڈ میں ہی سات بار مجھ پر نہایت سنگین نوعیت کے الزامات لگا چکا ہے۔ ہمارے وحشی معاشرے میں اس قسم کا الزام لگنے سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے اس سنگین مجرمانہ طرز عمل کے مقابلے میں میں نے صرف باوا جی کا جانشین کہنے جیسی "سنگین غلطی" کر لی تو آپ نے فوراً وہی پرانا "دونوں" والا لفظ داغ دیا کہ غلطی تو جی "دونوں" کی ہے۔
کیا آپ سب کو اتنی عمریں گزار کر بھی offense کے مختلف درجات میں فرق کرنا تک نہیں آیا؟
 

عرفان سعید

محفلین
مجھے آج تک اردو محفل کے اس عجیب رویے کی سمجھ نہیں آتی۔ ایک شخص صرف ایک تھریڈ میں ہی سات بار مجھ پر نہایت سنگین نوعیت کے الزامات لگا چکا ہے۔ ہمارے وحشی معاشرے میں اس قسم کا الزام لگنے سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے اس سنگین مجرمانہ طرز عمل کے مقابلے میں میں نے صرف باوا جی کا جانشین کہنے جیسی "سنگین غلطی" کر لی تو آپ نے فوراً وہی پرانا "دونوں" والا لفظ داغ دیا کہ غلطی تو جی "دونوں" کی ہے۔
کیا آپ سب کو اتنی عمریں گزار کر بھی offense کے مختلف درجات میں فرق کرنا تک نہیں آیا؟
برا مت منائیں سعد
آپ ایک انتہائی معقول انسان ہیں۔ میں دیکھ چکا ہوں سب۔
آپ کو تنبیہ کا مقصد صرف آپ کو اس دلدل سے دور رکھنا ہے۔
یہ آپ کے شایانِ شان نہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
برا مت منائیں سعد
آپ ایک انتہائی معقول انسان ہیں۔ میں دیکھ چکا ہوں سب۔
آپ کو تنبیہ کا مقصد صرف آپ کو اس دلدل سے دور رکھنا ہے۔
یہ آپ کے شایان شان نہیں۔
کوشش تو کی ہے سر۔ آپ نے دیکھا بھی کہ 143 مراسلوں تک یہ کوشش کامیاب رہی ہے۔ :p
 

محمد سعد

محفلین
آصف اثر
اس کو بھی ایک بار پھر دیکھ لیجیے گا۔
اول تو یہ بات نوٹ کر لیجیے کہ آپ سائنس کے زمرے میں ہیں اور ارتقاء ایک خالصتاً سائنسی موضوع ہی ہے۔ اس کے باوجود آپ کے اصرار پر آپ کو کافی رعایت دی جا چکی ہے اور اس گفتگو میں کم از کم چار مختلف افراد، چھے مضمون نما جوابات تحریر کر چکے ہیں کہ ارتقاء کا موضوع کیسے قرآن سے کسی طور متصادم نہیں ہے۔ شیخ الطریری جیسے جید علماء بشمول ان کی ٹیم، ڈاکٹر حمید اللہ جیسے عالمی سطح کے محدث و فقیہ، احسان محمدی اور علی حارث جسے جوان جنہوں نے اپنی زندگیاں الحاد کے خلاف وقف کی ہوئی ہیں، یہ سب لوگ لکھ رہے ہیں کہ ارتقاء کسی طور بھی قرآن کے خلاف نہیں جاتا۔ عالمی سطح کے تحقیقی جریدوں میں یہ بات لکھی جا رہی ہے کہ اسلام میں ارتقاء کے تصور کو قبول کرنے کی گنجائش ہے اور علماء کی ایک بڑی تعداد، جو قرآن اور ارتقاء دونوں سے واقف ہے، ارتقاء کو کسی بھی طرح شریعت سے متصادم نہیں سمجھتی۔ کیا اتنے دلائل کافی نہیں ہوتے؟ یہ سب لوگ، بشمول شمار کیے گئے علمائے دین، محدثین اور فقہاء کے، سب کافر و قادیانی ہیں اور تم مسلمان ہو جس کو سوائے دوسروں پر انتہائی سنگین نوعیت کے جھوٹے الزامات لگانے کے اور کوئی کام نہیں؟
جہاں تک آپ نے اپنا تعارف کروا رکھا ہے، آپ کی باقاعدہ عالم دین بننے کی تربیت نہیں ہوئی۔ اس کے مقابلے میں جو لوگ آپ سے اختلاف کر رہے ہیں،ان میں بڑے بڑے علماء، محدثین اور فقہاء شامل ہیں۔ کس کے درست ہونے کا امکان زیادہ ہے؟ یقیناً آپ کہیں گے کہ آپ بھی کسی نہ کسی عالم کے حوالے سے ہی دین کو سمجھ رہے ہیں۔ اس صورت میں کیا یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ واقعی ابہام موجود ہے۔ اب اگر اللہ تعالیٰ نے اپنی مرضی سے قرآن میں کسی موضوع (یہاں پر ارتقاء) کو مکمل تفصیل میں ڈیل نہیں کیا، تو یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے۔ اس بات کا اقرار کر لینا اسلام دشمنی کیسے ہوئی؟
 

محمد سعد

محفلین
تو کیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کرلیا جائے کہ چوں کہ ارتقا کے حوالے سے سائنسی فیلڈ میں بھی کئی رائے موجود ہیں، جن میں ارتقا کا نہ ہونا، ڈاروَِن کے ارتقا کا غلط ہونا، ارتقا کا جینٹکس کی بنیاد پر ہونا، اسپیشئیز جیسے سب سے زیادہ بنیادی اصطلاح کا ناقص ہونا، فوسلز کے گھن چکر پر اعتراضات اور اس طرح کے دیگر اختلافات شامل ہے، کیا ہم اس کو مبہم کہہ کر اس پر بات نہ کریں؟
کافی دلچسپ دعوے کیے ہیں آپ نے۔ تھوڑی تفصیل بتا سکتے ہیں؟
 

محمد سعد

محفلین
حالاں کہ شریعت میں تخلیق کے بارے میں واضح ترین نصوص موجود ہیں۔
جلال الدین محلی، جلال الدین سیوطی، اور ان کے دور کے جمہور علماء یہی سمجھتے تھے کہ قرآن میں زمین کے چپٹے ہونے کے متعلق واضح ترین نصوص موجود ہیں اور اسی بنیاد پر انہوں نے فلکیات دانوں کے مشاہدے کو رد کیا تھا۔ اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ کیا آج آپ یہ کہیں گے کہ قرآن میں واضح ہے کہ زمین چپٹی ہے لہٰذا فلکیاتی مشاہدے کی کوئی ضرورت نہیں ہے؟
 

جاسم محمد

محفلین
ہم ایک انسان کے ارتقا کو رو پیٹ رہے ہیں، خالقِ ارض و سما کی کن فیکون سے تخلیق ہونے والی کائنات اربوں سال سے حالتِ ارتقا میں ہے۔
کل کائنات کے ارتقا میں تخلیق نامی کوئی چیز نہیں۔ اس بارہ میں سائنسدانوں کا اجماع ہے۔ سائنسی قوانین توانائی ، مذہبی نظریہ تخلیق کی نفی کرتے ہیں۔ آپ الحمدللہ ماہر کیمیا ہیں۔ آپ سے بہتر یہ کون جانتا ہوگا۔
The first law of thermodynamics, also known as Law of Conservation of Energy, states that energy can neither be created nor destroyed; energy can only be transferred or changed from one form to another​
The Laws of Thermodynamics | Boundless Chemistry
 

جاسم محمد

محفلین
میرا رجحان کچھ یوں ہے کہ انسانوں کی تخلیق سےقبل، پہلے سے موجود فرشتے، اپنی بصیرت اور ذہانت میں ہم سے بھی آگے تھے، کہ انہیں اس مخلوق کی کارگزاری کا ادراک تھا۔
سائنس انسانوں کی تخلیق ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تمام سائنسی شواہد یہی بتاتے ہیں کہ انسان کا دیگر حیوانات و نباتات کی طرح اسی روئے زمین پر ارتقا ہوا ہے۔ کہیں اور سےتخلیق ہو کر زمین پر اتارا نہیں گیا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ نے بہت دلچسپ نکتہ اس سوال میں اٹھایا ہے۔
ایک ممکنہ صورت تو وہ ہے جس کی طرف آپ نے اشارہ کیا۔
میرا رجحان کچھ یوں ہے کہ انسانوں کی تخلیق سےقبل، پہلے سے موجود فرشتے، اپنی بصیرت اور ذہانت میں ہم سے بھی آگے تھے، کہ انہیں اس مخلوق کی کارگزاری کا ادراک تھا۔
لیکن یہ سوال کہ کسی تمثیلی مشاہدے کے بغیر خون خرابے جیسے سٹرونگلی ویلڈ اور بر محل اعتراض کی استعداد قابل فہم اور اطمینان بخش کیفیت نہیں ۔
 
Top