ڈائونلوڈ انپیج۳

میم نون

محفلین
جی ہاں انکے لئیے کچھ ایسے ہی سافٹوئیر استعمال کرنے پڑتے ہیں، جیسے کہ Wine۔ لیکن انھیں ایمولیٹر کہنا درست نہیں کونکہ یہ ایمولیٹر نہیں ہے۔
 
میم نون

محفلین
Wine is not an emulator, but is instead a compatibility layer, providing alternative implementations of the DLLs that Windows programs call, and a process to substitute for the Windows NT kernel. Wine is predominantly written using Black-box testing reverse-engineering, to avoid copyright issues

وکی پیڈیا

پتہ نہیں اسکی تشریح اردو میں کیسے کی جا سکتی ہے :)
 
ابوعثمان

محفلین
مکی بھائی و دیگر جو کہہ رہے ہیں کہ ان پیج 3 کا کیا فائدہ۔۔
تو ان کیلئے عرض ہے کہ جو رزلٹ ان پینج 3 دیتا ہے۔ورڈ،ایکسل یا اوپن آفس ایسا رزلٹ نہیں دیتے۔۔۔
اور سب سے اہم بات کہ ان پیج 3 میں "فیض نستعلیق" ہے۔۔
آپ ہمیں فیض نستعلیق دے دیں۔اور دیگر ساری سہولیات جو ان پیج3 میں ہیں۔۔تاکہ ہمیں اس کی ضرورت ہی نہ رہے۔۔باقی خالی زبانی دعوے کرنے سے کچھ نہيں ہونے والا۔۔۔۔
فیض نستعلیق فانٹ کے سکرین شاٹ بھی چیک کرلیں۔
inpageProfessional32.png

inpageProfessional3.png

اب بتائيں۔۔کیا آپ ہمیں۔ایسا نستعلیق فانٹ ایم ورڈ میں مہیا کرسکتے ہیں؟؟؟؟
یہ تو صرف ایک سہولت ہے۔۔۔بقیہ کا تو بعد میں دیکھا جائے گا۔۔پہلے آپ یہ کام تو کریں۔
 
سویدا

محفلین
عارف بھائی وہم نوا آپ کی ان پیج کی حمایت کا عنقریب دندان شکن جواب دیں گے :)
 
مکی بھائی و دیگر جو کہہ رہے ہیں کہ ان پیج 3 کا کیا فائدہ۔۔
تو ان کیلئے عرض ہے کہ جو رزلٹ ان پینج 3 دیتا ہے۔ورڈ،ایکسل یا اوپن آفس ایسا رزلٹ نہیں دیتے۔۔۔
اور سب سے اہم بات کہ ان پیج 3 میں "فیض نستعلیق" ہے۔۔
آپ ہمیں فیض نستعلیق دے دیں۔اور دیگر ساری سہولیات جو ان پیج3 میں ہیں۔۔تاکہ ہمیں اس کی ضرورت ہی نہ رہے۔۔باقی خالی زبانی دعوے کرنے سے کچھ نہيں ہونے والا۔۔۔۔
فیض نستعلیق فانٹ کے سکرین شاٹ بھی چیک کرلیں۔
اب بتائيں۔۔کیا آپ ہمیں۔ایسا نستعلیق فانٹ ایم ورڈ میں مہیا کرسکتے ہیں؟؟؟؟
یہ تو صرف ایک سہولت ہے۔۔۔بقیہ کا تو بعد میں دیکھا جائے گا۔۔پہلے آپ یہ کام تو کریں۔

یہ "آپ" کس خادم کو کہا گیا ہے؟ آپ کی ذات گرامی اس میں شامل نہیں ہے کیا؟ جس روز آپ کو اوپن سورس اور کولیبوریٹیو ڈیویلپمینٹ کا فلسفہ سمجھ میں آ جائے گا اس دن آپ یہ سوالات نہیں کریں گے۔ نیز یہ کہ ہم "ایم ورڈ" جو کہ غالباً ایم ایس ورڈ ہے اس کی بھی پروا نہیں کرتے وجہ یہ کہ وہ لینکس مشینوں پر نیٹیولی نہیں چلتا۔ یہ اور بات ہے یونیکوڈ فونٹ کوئی بھی ہو وہ ایم ایس ورڈ میں بھی چل جاتا ہے۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عثمان بھائی یہ فونٹ تو کب کا محفل کے ہنرمندوں کے ہاتھوں یونیکوڈ قالب میں ڈالا جاچکا ہے بلکہ اب تو محفل کے ہنرمندوں کے اس کام کو انپیج والوں نے اپنے نام بھی ریلیز کردیا ہے آپ اسکو محفل سے بھی ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں اور انپیج والوں کے آفیشل سائٹ سے بھی۔
والسلام
انپیج والوں کی آفیشل سائٹ
http://www.faiznastaliq.com/
اردو محفل کا لنک
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?23887-فیض-لاہوری-نستعلیق-ریلیز!&highlight=فیض+نستعلیق
 
سید محمد

محفلین
السلام علیکم
مجھے ایک ایسا سافٹ ویئر چاہئے جو انگریزی میں لکھا جائے اور جب اسے پڑھا جائے تو وہ اردو کی طرح پڑھا جائے۔
میرا مطلب یہ ہے کے جب ہم کوئی جملہ اردو میں لکھے تو سافئویئر اسے انگریزیں میں لکھے مگر وہ اردو کی طرح پڑھا جائے۔ اسے ٹرانسلیریٹیشن بھی کہتے ہے۔
اگر آپ کے پاس ہو تو براہ کرم عنایت کیجے۔
 
الف عین

لائبریرین
آپ کا سوال واضح نہیں، ٹرانسلٹریشن میں محض رسم الخط تبدیل کیا جاتا ہے، اور آپ انگریزی بلکہ رومن اردو میں لیٹن سکرپٹ میں لکھیں۔ تو اس پر بہت گفتگو ہوئی ہے۔ کیونکہ رومن میں لکھنے کا طریقہ معیاری نہیں، کوئی کسی طرح لکھتا ہے، کوئی اور اور طرح۔ پھر ز، ذ، ض، ظ وغیرہ کا اپنا جھگڑا ہے۔
اگر ترجمہ کا مطلب ہے تو یہ مشین ٹرانسلیشن کہلاتا ہے۔ اس کے بھی تجربات کئے جا رہے ہیں۔ گوگل ٹرانلیٹ ہی آزما کر دیکھیں۔
اور اگر اس طرح لکھنے سے مراد ہے جس طرح آپ یہاں اردو محفل میں لکھ رہے ہیں، تو اس کے لئے ونڈوز میں صوتی کی بورڈ انسٹال کر لیں، جو تھوک کے بھاؤ بنائے گئے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر تو ٹرانسلٹریشن کا استعمال ہی مقصود ہے تو اس کے لیے گوگل ٹرانسلٹریشن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس کا استعمال اسی فورم پر بھی ممکن ہے۔ اس کے لیے Default Transliteration تھیم کا انتخاب کریں۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عثمان بھائی یہ فونٹ تو کب کا محفل کے ہنرمندوں کے ہاتھوں یونیکوڈ قالب میں ڈالا جاچکا ہے بلکہ اب تو محفل کے ہنرمندوں کے اس کام کو انپیج والوں نے اپنے نام بھی ریلیز کردیا ہے آپ اسکو محفل سے بھی ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں اور انپیج والوں کے آفیشل سائٹ سے بھی۔
والسلام
انپیج والوں کی آفیشل سائٹ
http://www.faiznastaliq.com/
اردو محفل کا لنک
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?23887-فیض-لاہوری-نستعلیق-ریلیز!&highlight=فیض+نستعلیق

کیا ان دونوں میں کچھ فرق ہے مطلب محفل کے فیض نستعلیق میں اور ان پیچ کے فیض نستعلیق میں۔ کیا ان پیچ والوں نے "کرننگ" کے مسائل دور کر دیے ہیں۔ ؟؟؟
 
Top