چیٹ روم کی بابت ایک تجویز

سیفی

محفلین
سلام

میں کافی عرصہ سے دیکھ رہا ہوں کہ چیٹ روم میں کوئی رکن بھی آنے کی زحمت نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔یا کم ازکم میں نے نہیں دیکھا۔۔۔۔۔۔

میرے خیال میں جو بھی ممبر لاگ ان ہو وہ خودکار طریقہ سے چیٹ روم میں لاگ ان ہو جائے۔۔۔۔۔چاہے یہ چیز کچھ عرصہ کیلئے ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔تاکہ جب اراکین اس کے عادی ہوجائیں تو یہ پابندی ہٹا لی جائے

کیا دور ہے۔۔۔۔ساقی کو کھینچ کے لانا پڑ رہا ہے۔۔۔۔میخانے میں

کیا خیال ہے دانشورانِ محفل کے بارے اس کے :?:
 

منہاجین

محفلین
چیٹ کھڑکی پوپ اپ

نیک خیال ہے۔ یعنی لوگن ہوتے ہی چیٹ والی کھڑکی پوپ اپ کی صورت میں کھلے۔ ویسے اِتنے کمال کے آئیڈیاز آپ کے دِماغ میں آتے کہاں سے ہیں؟
 

سیفی

محفلین
بس پیر و مرشد آپ کی نگاہِ کرم کا صدقہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

ساری دنیا سے ہیں جدا بیٹھے
جو تجھ سے ہم لو لگا بیٹھے

جب باقی کام چھوڑ دیں گے تو اسطرح کے اوٹ پٹانگ خیالات تو آئیں گے نا۔۔۔۔۔۔۔ :D
 

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل اردو چیٹ کو رواج دینے میں میں نے خود ہی زیادہ دلچسپی نہیں لی۔ یہ محض میرے ایک تجربے کا نتیجہ تھا جسے میں نے فورم میں شامل کردیا۔ اس میں ایک باقاعدہ چیٹ سسٹم کی سہولیات جیسے کہ مختلف چیٹ رومز اور پرائیوٹ چیٹ موجود نہیں ہیں۔ میں دراصل انتظار میں ہوں کہ اردو ویب کی مین سائٹ شروع ہو اور وہاں ایک باقاعدہ چیٹ سسٹم شروع کیا جائے۔ اگر فورم کے ممبران چاہیں تو ایک بہتر چیٹ سسٹم یہاں بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ ایک اور راستہ ایک شاؤٹ باکس شامل کرنے کا بھی ہے۔ یہ بھی اس محفل کے حاضرین کی مرضی پر منحصر ہے۔
 
بہتر چیٹ سسٹم کا خیال تو نیکی کرنے کے مترادف ہے، اسطرح ممبران آپس میں براہ راست بات چیت کر سکیں گے اور براہ راست لاگ ان کی تجویز بھی نئی نہیں بلکہ یاہو گیم میں پہلے سے موجود ہے ، کہ آپ گیم کے ساتھ ساتھ بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔

اور رہی بات شاوّٹ باکس کی تو اسکا تو میرےفرشتوں کو بھی علم نہیں کہ کس بلا کا نام ہے اور اسکو کس چیز سے کھایا جاتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، اس وقت جو چیٹ سسٹم موجود ہے اس میں الگ سے لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، محض دیے ہوئے ربط پر کلک کرنے کی ضرورت ہے، چیٹ ونڈو کھل جائے گی۔ اس ونڈو میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو پیغام ٹائپ کرنے کے لیے ایڈٹ باکس ڈھونڈنے میں دقت پیش آئے کیونکہ یہ سیاہ بیک گراؤنڈ کے ساتھ ہے اور اس پر کلک کیا جائے تو سامنے آتا ہے۔ اگر میرے ساتھی منتظمین حضرات میں سے کوئی صاحب بھی اس پر تھوڑا ساوقت صرف کردیں تو یہ واقعی قابل استعمال بن سکتا ہے۔

شاؤٹ باکس آپ نے کئی بلاگز پر دیکھا ہوگا جہاں ایک چھوٹی سی ونڈو میں میسیج بھیجے جا سکتے ہیں۔ اس وقت میں کسی بلاگ کی مثال نہیں دے پا رہا۔ کوئی صاحب میری اس سلسلے میں مدد فرمائیں۔
 
اچھا میری نظر سے تو کوئی ایسا بلاگ نہیں گزرا، ویسے میرا اپنا اٹالین میں بلاگ موجود ہے جو اٹالین پورٹل پر ہے مگر وہاں بھی کبھی دکھائی نہیں دیا، لہذا انتظار کرنا پڑے گا کے کوئی صاحب بتائیں بلکہ لنک دے کر دکھائیں۔

انکا ایڈوانس میں شکریہ ،
بھئی کون ہے جو شکریہ وصول کرتا ہے؟
 

جہانزیب

محفلین
حوا کی بيٹی کے بلاگ پر آپ ایک شاؤٹ باکس دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔ شاؤٹ باکس اور چیٹ میں بنیادی فرق یہ ہے کہ چیٹ براہ راست ہوتی ہے اور شاؤٹ باکس میں آپ اپنا پیغام لکھ کر چھوڑ دیں جب کوئی آن لائن آئے گا تو اس کا جواب دے گا۔۔
 
شکریہ

میں ابھی دیکھتا ہوں اس بلاگ کو
ویسے میں نے اپنے بلاگ میں بھی کچھ تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی ہے کتنی کامیابی ہوئی اگر آپ دیکھیں گے تو پتا چلے گا۔
 

اجنبی

محفلین
واہ بھئی واہ منہاجین کے مریدوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
چیٹ باکس شامل کرنا اچھا خیال ہے مگر ہمیں پہلے عام صارفین کی دلچسپیوں کے سامان پیدا کرنا ہوں گے ۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دوسری فورمز ایسے اراکین سے بھری پڑی ہیں جو بیشر آن لائن رہتے ہیں ۔ ان کے لیے بھی کچھ سامان پیدا کیے جائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، میری تو مسلسل کوشش ہے کہ فورم میں تکنیکی و غیر تکنیکی تبدیلیوں کے ذریعے یہاں مزید دلچسپی کا انتظام کرتا رہوں۔ اس کے علاوہ میری یہاں کے ممبران سے درخواست رہی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی تجاویز بھی پیش کریں۔ تم ہی بتاؤ آخر وہ کیا بات ہے جس کی بنا پر کسی فورم میں ارکان مستقل آن لائن رہتے ہیں۔ ویسے اگر تم نوٹ کرو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ اب اس فورم پر پوسٹس کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بھی میرے کئی منصوبے ہیں اس فورم پر بہتری لانے کے۔ تم ذرا وقت تو نکالا کرو، ہم انتظار ہی کرتے رہیں تمہارا۔
 

منہاجین

محفلین
کان سے پکڑ کر سیدھا کریں۔

صرف کہنے سننے سے کام نہیں چلے گا، کان سے پکڑ کر سیدھا کریں۔ بھلا یہ بھی کوئی بات ہے، ہفتہ ہفتہ چکر ہی نہیں لگانا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب، کان تو تمہارے بھی کھنچنے والے ہو رہے ہیں، تم بتاؤ تم اتنے دن کہاں رہے تھے۔ اس فورم پر تمہارے پسندیدہ ٹاپک یعنی ایک قابل استعمال نستعلیق فونٹ پر ڈسکشن چل رہی ہے۔ تم بھی اسے دیکھو۔
 

اجنبی

محفلین
ارے نہیں نہیں میرے کان پہلے ہی بہت بڑے ہیں ، کھینچنے سے تو اور بھی لمبے ہو جائیں گے ۔ اب میں انشاءاللہ حاضری لگاتا رہوں گا ۔

تجویز میں یہ ہے کہ اگر آپ دوسری فورمز کو دیکھیں تو وہاں بچے بلونگڑے فضول قسم کی گفتگو کرتے رہتے ہیں اور اس میں خوش رہتے ہیں ، مثلاً فلموں ، گانوں ، فیشن ، کھانوں ، وغیرہ کے متعلق۔ میں نے ایک بار گوشہ خواتین اسی لیے بنایاتھا تاکہ اس میں خواتین اپنے مشاغل کے بارے میں گفتگو کر سکیں ۔ اب آپ نے دیکھ لیا کہ یہاں ایک بھی صنفِ نازک نہیں ہے ۔ اس گوشے میں کھانے کی ترکیبیں ، مہندی کے ڈیزائن ، شادی بیاہ کے گیت ، گھریلو ٹوٹکے ، ملبوسات اور خوبصورتی کو نکھارنے جیسے معاملات پر خواتین کی دلچسپی پیدا ہوسکتی تھی ۔ مگر اراکین نے فوراً امتیاز کا نعرہ لگا کر اسے بند کرا دیا ۔

اب کہیے ، کیا خیال ہے
 
ہاں جناب ہے تو کچھ ایسے ہی مگر کیا ہے کہ جو اچھے ہیں وہ تو لعل کی مانند ہیں جو گڈریوں میں چھپے ہوئے ہیں اور اگر لعل پانے کی خواہش ہے آپ کی تو گڈریوں میں ہاتھ تو مارنا ہی پڑے گا۔ جی
 

شمشاد

لائبریرین
کسی زمانے میں یہ چیٹ روم کی بابت ایک تجویز پیش ہوئی، پھر وہ پس پشت چلی گئی۔

آج کے دور میں کیا خیال ہے چیٹ روم ہونا چاہیے کہ نہیں؟
 
Top