چیف جسٹس بلال اسلام آباد ہائیکورٹ بے نقاب سکینڈل

راشد احمد

محفلین
یہ ہر الزام کو سیاسی رنگ کیوں دیا جاتا ہے کسی پر بھی کوئی الزام لگے تو وہ کہتا ہے کہ فلاں کو مجھ سے دشمنی تھی یا فلاں نے انتقام لیا ہے۔

اگر جسٹس بلال نوازشریف کو نااہل قرار دینے والے بنچ کا حصہ تھے تو باقی ججوں پر کیوں نہیں اس قسم کے الزام لگے صرف اس پر ہی کیوں؟
اگر اشفاق باجوہ اسے بے بنیاد قرار دے رہا ہے تو یہ بھی پتہ کرنا چاہئے کہ کہیں وہ جھوٹ تو نہیں بول رہا؟
 
اس جسٹس بلال کا پاسپورٹ نمبر مجھے دے دو میں نکال دیتا ہوں کہ یہ کتنی بار دبئی آیا ہے اور اکیلا آیا ہے یا فیملی کے ساتھ اور کس ہوٹل میں ٹھہرا تھا اور اس ہوٹل میں اکیلا تھا یا کوئی ساتھ تھا اس کے ۔ یہاں یہ تو کوئی مشکل بات نہیں ہے ۔
 

محمدصابر

محفلین
اس جسٹس بلال کا پاسپورٹ نمبر مجھے دے دو میں نکال دیتا ہوں کہ یہ کتنی بار دبئی آیا ہے اور اکیلا آیا ہے یا فیملی کے ساتھ اور کس ہوٹل میں ٹھہرا تھا اور اس ہوٹل میں اکیلا تھا یا کوئی ساتھ تھا اس کے ۔ یہاں یہ تو کوئی مشکل بات نہیں ہے ۔
یہ کام ہے تو اتنا ہی آسان جتنا آپ بتا رہے ہیں لیکن کرے گا کوئی نہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
ننھہ گورایہ اور جسٹس بلال کے کنکشن کے بارے میں انکشاف

اگرچہ یہ خبر قدرے پرانی ہو چکی ہے، لیکن مجھے کل ہی اس کے بارے میں علم ہوا ہے جب میں نے جسٹس بلال کی تردید کے بارے میں پڑھا تھا۔ مجھے ابھی اصل خبر کا ربط نہیں ملا ہے۔ سرچ کرنے پر مجھے صرف بلاگ پوسٹس کے روابط ہی نظر آئے ہیں۔ ذیل میں ایک ویڈیو کا ربط ہے جس میں ننھہ گورایا اپنے جسٹس بلال کے ساتھ روابط کے بارے میں بتا رہا ہے:

 

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: ڈیلی ایکسپریس، 7 اپریل 2009

یہ وہ خبر ہے جس میں جسٹس بلال نے خود پر الزامات کی تردید کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ انہیں شریف برادران کو نااہل دینے کے فیصلے کی وجہ سے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے:

1100596975-1.jpg

1100596975-2.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: دی نیوز، 8 اپریل 2009

گوجرانوالہ کے ذوالفقار چیمہ نے جسٹس بلال کے الزامات کی تردید کی ہے۔


He said as far as the allegation of his relations with some political figures were concerned, his 25-year police service career spoke for itself as he never worked on the orders of any political masters and always abided by the law and the Constitution. He said he could declare it on oath that he never knew that Justice Bilal was part of the bench, which handed down a verdict against Nawaz Sharif and Shahbaz Sharif.

He said it might also be inquired from Justice Bilal that whether he was the only judge, who handed down this verdict against Sharifs, or whether he was the only judge disliked by the Sharifs. He said Justice Bilal should also be asked if his assertion was considered as right, why he (Zulfiqar Cheema) did not write letters against other judges of the superior judiciary.

Cheema said he had no personal bias against Justice Bilal, and he only wrote to the Punjab IG and the LHC chief justice after disclosures about the judge?s connections with the underworld don. He said he would not speak on the contents and would present his views when asked by the SJC.​

مزید پڑیں۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: روزنامہ جنگ، 8 اپریل 2009


اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلال احمد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف ایک منظم سازش کے تحت ان کی کردار کشی کی مہم چلا رہے ہیں اور اس مہم میں انہیں آر پی او گوجرانوالہ ذوالفقار چیمہ اور صحافی انصار عباسی کی مکمل معاونت حاصل ہے۔ جسٹس بلال احمد خان نے یہ بات چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چودھری کو بھیجے گئے تحریری جواب میں کہی۔ یہ جواب سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکرٹری کی طرف سے بھیجے گئے لیٹر کے جواب میں دیا گیا جس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکرٹری نے جسٹس بلال احمد خان سے ان کے بدنام زمانہ مجرم ننھو گورایہ سے تعلقات کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبروں پر موقف پیش کرنے کہا کہا گیا تھا۔ جسٹس بلال احمد خان نے 16نکمات پر مبنی 10صفحات پر مشتمل تحریری جواب بھجوایا ہے جسٹس بلال احمد خان نے اپنے جواب میں لکھا کہ وہ اس بنچ کا حصہ تھے جس نے 23جون 2008 کو میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی نااہلی کے معاملہ کا فیصلہ کیا، تب سے دونوں بھائی ان کے خلاف مہم شروع کئے ہوئے ہیں۔ ان بھائیوں کی اخباری خبروں کے تراشے اور ان کی تقریروں کی فوٹیج دیکھی جائے جن میں بڑا بھائی یہ کہتا ہے کہ میں تمہیں دیکھ لوں گا اور اٹھا کر سمندر میں پھینکوں گا جبکہ چھوٹے بھائی نے اپنے گوجرانوالہ جلسہ اور ٹی وی انٹرویو میں مجھے گالیاں دیں۔ اس کہانی کا دوسرا کریکٹر ذوالفقارچیمہ ہے جو شریف برادران کے آلہ کار کے طورپر کام کر رہا ہے۔ وہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ انہیں انعام کے طور پر بیک وقت ریجنل پولیس آفیسر اور سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ کے عہدے دیدیئے گئے حالانکہ پولیس آرڈر 2002ء کے تحت وہ آر پی او کے عہدہ پر فائز ہونے کے اہل نہیں تھے۔​

مزید پڑھیں۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: روزنامہ ایکسپریس، 16 فروری 2009

ذیل کے کالم میں عباس اطہر نے انصار عباسی کے خلاف کافی سخت الفاظ استعمال کیے ہیں اور انہیں پولیس کا ٹاؤٹ‌ قرار دیا ہے۔ مجھے یہ پیش ورانہ رقابت کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔


1100572117-2.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس جج سے ہمدردی اس بات کہ وہ بہو بیٹیوں والا ہے۔ اور باقی لوگوں کی عزت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: دی نیوز، 14 فروری 2009

The Punjab police, the Punjab government or someone in the Lahore High Court has leaked to The News extremely disturbing information suggesting that a senior judge of the Lahore High Court offered to protect a proclaimed murderer and fugitive of the law. The allegations spring from the confessional statement of Faiz Rasool who was recently arrested by the Punjab police in Malaysia with the help of Interpol and was later killed in a police encounter on Jan 17. According to the leaked confessional statement of Rasool, he entertained the judge in Dubai, sponsored his promiscuity and bought wedding gifts for his daughter. In return the judge offered to quash all allegations against Rasool.

The story reported by Ansar Abbasi of The News is extremely incriminating not only of the unnamed judge as well as the Lahore High Court and our superior judiciary more generally, but also of our entire criminal justice system.​

مزید پڑھیں۔۔
 

زینب

محفلین
بھائی جی آپ نے وت لائن ہی لگا دی۔ویسے یہ ویڈیو پے فخر نوید نے یہاں پوسٹ کی ہے ۔۔۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
پرانی خبر ہے بھولے بادشاہو!

یہ پوسٹ میں نے کوئی ڈیڑھ ماہ قبل اسی فورم پر کی تھی۔

اور 14 مارچ کو تفصیل بیان کی تھی اور ویڈیو لگائی تھی۔ ربط یہ رہا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس بلال بے نقاب سکینڈل


اس خبر کو آپ براہ مہربانی میرے سابقہ مراسلے میں ہی ضم کر دیں ۔جیسے ہمارے مراسلات ضم کر دئیے جاتے ہیں ;)
 

فخرنوید

محفلین
بھائی جی آپ نے وت لائن ہی لگا دی۔ویسے یہ ویڈیو پے فخر نوید نے یہاں پوسٹ کی ہے ۔۔۔۔۔

زینب جی خالی ویڈیو ہی نہیں بلکہ میں نے کافی مواد بھی ارسال کیا تھا۔

اور سب حضرات اب انٹرنیٹ سے یو ٹیوب سے میری ہی ویڈیو لے رہے ہیں۔ میری پاک گلیکسی پورٹل پر سرچ کر کے آنے والے ہر دس میں سے آٹھ اسی خبر کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

نبیل جی نے دیر کر دی ہے۔ شاید دیر سے نیوز چینل دیکھا ہو۔
 
Top