چھین کر خواب مرے میری طلب پوچھتے ھیں ،،،، محمود عامر

خوشی

محفلین
چھین کر خواب مرے میری طلب پوچھتے ھیں
رات بھر نیند نہ آنے کا سبب پوچھتے ھیں

بارشیں آنکھ کی معیوب نہ ہوتی ہوں کہیں
عشق کا چل کسی اجڑے سے ادب پوچھتے ھیں

تیرہ راتوں میں بھلا کیسے جیا جاتا ھے
میرے قاتل بھی تو اب مجھ سے یہ ڈھب پوچھتے ھیں

اپنے شجرے کو بھی ساتھ لیے چل رسما
جنگ سے قبل یہاں نام و نسب پوچھتے ھیں

چارہ سازوں نے تو اب سمت بدل لی عامر
آؤ بازار میں بکتے ہوئے لب پوچھتے ھیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ سخنور جی کیا عنوان میں پہلا مصرع پورا لکھنا ہوتا ھے

جی بالکل۔ عنوان میں غزل کے مطلع کا پہلا مصرع لکھا جاتا ہے۔ اگر آپ کسی شاعر کے دیوان کی فہرست پر نظر ڈالیں تو آپ کو فہرست میں غزلیات کے مطلع کا پہلا مصرع درج ملے گا۔ اس لئے دستور یہی ہے اور اگر ہو سکے تو جس طرح میں نے آپ کی پوسٹ کی ہوئی غزلوں کو ٹیگ کیا ہے اس طرح آپ اسے ٹیگ بھی کر دیا کریں تو بہت نوازش ہو گی۔ اس طرح کسی بھی غزل اور شاعر کے نام کے ساتھ تلاش میں آسانی رہتی ہے۔
 

خوشی

محفلین
بہت شکریہ کاشفی جی

سخنور جی بہت شکریہ آئیندہ میں خیال رکھوں گی ویسے مجھے لگتا ھے صرف انھی دو غزلوں میں میں نے پورا مصرع نہیں لکھا تھا، اور ٹیگ کیسے لگاتے ھیں
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوشی صاحبہ، جب بھی آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتی ہیں تو "نیا موضوع ارسال کریں" کے اوپر ہی ٹیگ کی آپشن آتی ہے۔ آپ اس پٹی میں ٹیگز کوما کے ذریعے علیحدہ کر کے شامل کر سکتی ہیں یا پوسٹ کردہ موضوع کے صفحے کے سب سے نیچے ٹیگز دکھائی دے رہے ہوں گے اس میں بھی آپ ٹیگز کو مدون کرنے والے بٹن سے مزید ٹیگ شامل کر سکتی ہیں۔ اس کے لئے وارث صاحب کا پوسٹ کردہ اس دھاگے کا مطالعہ بھی آپ کے لئے مفید رہے گا۔
دھاگہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
 

یونس عارف

محفلین
چھین کر خواب مرے میری طلب پوچھتے ھیں
رات بھر نیند نہ آنے کا سبب پوچھتے ھیں

بارشیں آنکھ کی معیوب نہ ہوتی ہوں کہیں
عشق کا چل کسی اجڑے سے ادب پوچھتے ھیں

تیرہ راتوں میں بھلا کیسے جیا جاتا ھے
میرے قاتل بھی تو اب مجھ سے یہ ڈھب پوچھتے ھیں

اپنے شجرے کو بھی ساتھ لیے چل رسما
جنگ سے قبل یہاں نام و نسب پوچھتے ھیں

چارہ سازوں نے تو اب سمت بدل لی عامر
آؤ بازار میں بکتے ہوئے لب پوچھتے ھیں

بہت شکریہ ۔
 
Top