چھوٹی بحر میں چھوٹی سی غزل -از - محمد احمد

افسوس کہ اتنی اچھی غزل میں نے اتنے دنوں بعد پڑھی۔ اتنی چھوٹی بحر میں تو چھکے چھوٹ جاتے ہیں ۔ اور پھر اتنی سلیس زبان میں۔ یہ غزل سہل ممتنع کی بہت عمدہ مثال ھے۔ محمد احمد صاحب بہت داد قبول کیجئے،
 
محمداحمد

لائبریرین
افسوس کہ اتنی اچھی غزل میں نے اتنے دنوں بعد پڑھی۔ اتنی چھوٹی بحر میں تو چھکے چھوٹ جاتے ہیں ۔ اور پھر اتنی سلیس زبان میں۔ یہ غزل سہل ممتنع کی بہت عمدہ مثال ھے۔ محمد احمد صاحب بہت داد قبول کیجئے،

بہت شکریہ محمد حفیظ الرحمٰن صاحب!

آپ کی طرف سے غزل کا سراہا جانا میرے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

خوش رہیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
زبردست۔ مبارک قبول فرمائے۔۔
شاندار بہت خوب بہت اچھے، شاباش، جیتے رہیئے خوش رہیئے

بہت شکریہ تمام احباب کا!

ذرہ نوازی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ، کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔ آسان الفاظ میں مختصر مگر پر اثر نصائح۔
دل پہ گرد کتنی ہو
چمچماتے رہنا بس

زندگی یہی تو ہے
مسکراتے رہنا بس

حالِ دل رہے دل میں
گنگناتے رہنا بس

سیکھنا ہر اچھی بات
اور سکھاتے رہنا بس

بات بات پر ہنسنا
اور ہنساتے رہنا بس

دل شکستہ کوئی ہو
دل بڑھاتے رہنا بس

دل کے ساز پر اکثر
گیت گاتے رہنا بس

محمد احمدؔ
 
Top