چکن نگٹس

قیصرانی

لائبریرین
اس طرح فرائی کی جانے والی چیز کم تیل جذب کرتی ہے۔:)

جواب کا شکریہ بھتیجی
میں نے کئی جگہ پڑھا ہے کہ تیل کو جب گرم کرنے کے بعد ٹھنڈا کرتے ہیں تو اسے دوبارہ گرم نہیں کرنا چاہیئے۔ ورنہ سیچوریٹڈ فیٹس بڑھ جاتے ہیں اور ان سیچوریٹڈ فیٹس کم ہو جاتے ہیں۔ سیچوریٹڈ فیٹس خون میں کولیسٹرول کی سطح بڑھاتے ہیں
 

ملائکہ

محفلین
جواب کا شکریہ بھتیجی
میں نے کئی جگہ پڑھا ہے کہ تیل کو جب گرم کرنے کے بعد ٹھنڈا کرتے ہیں تو اسے دوبارہ گرم نہیں کرنا چاہیئے۔ ورنہ سیچوریٹڈ فیٹس بڑھ جاتے ہیں اور ان سیچوریٹڈ فیٹس کم ہو جاتے ہیں۔ سیچوریٹڈ فیٹس خون میں کولیسٹرول کی سطح بڑھاتے ہیں
یہ تو نہیں پتہ لیکن میں جب کوئی بھی چیز فرائی کرتی ہوں تو نکالنے سے 1 منٹ پہلے چولہا تیز کردیتی ہوں کہیں پڑھا تھا کہ اس طرح آئل کم ایبسورب ہوتا ہے چیز میں۔۔۔۔۔
 
Chiken%20Nuggets.jpg


ترکیب جلد ہی۔

ویسے یہ رنگ میں بھنگ ڈالنے والی بات ہوگی مگر کہے بنا رہنامشکل ہورہا ہے۔
یہ نگٹس کچھ عجیب سی شکل کے ہیں۔ مزے کے نہیں لگ رہے شکل سے
 

عسکری

معطل
ویسے یہ رنگ میں بھنگ ڈالنے والی بات ہوگی مگر کہے بنا رہنامشکل ہورہا ہے۔
یہ نگٹس کچھ عجیب سی شکل کے ہیں۔ مزے کے نہیں لگ رہے شکل سے
آپ سے کسی کو رنگ کی امید ہی نہیں تھی بھنگ ہی ہے آپکے پاس جو ہر جگہ آپ برساتے بہاتے اور پھیلاتے ہیں :grin:
 

نایاب

لائبریرین
چکن نگٹس
اجزا:
مرغی کا گوشت۔ بغیر ہڈی کے (سینے کا گوشت سب سے بہتر رہتا ہے۔ لیکن عام بون لیس سے بھی نگٹس اچھے بن جاتے ہیں): 4 فیلٹس یا آدھ کلو
میرینیڈ کے اجزا:
نمک، کالی مرچ، دھنیہ پاؤڈر، آریگینو، سفید مرچ۔ حسبِ پسند
لیموں کا رس۔ ڈیڑھ سے دو چمچ
وورسسٹرشائر سوس ۔ تین چمچ (اگر نہیں ہے تو کوئی بات نہیں۔ میرینیڈ کے لئے لیموں کا رس بھی کافی ہے)

فرائنگ اجزا:
سفید تل۔ آدھی پیالی
میدہ۔ آدھی پیالی
بریڈ کرمبز۔ آدھی پیالی
انڈے۔ دو عدد ۔ خوب پھینٹے ہوئے
کوکنگ آئل۔ حسبِ ضرورت (نگٹس تلنے کے لئے)

ترکیب:
  • مرغی کے گوشت کو چھوٹے چھوٹے کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • میرینیڈ کے تمام اجزا ملا لیں اور مرغی کے ٹکڑوں کو اس میں اچھی تک مکس کر دیں۔ کانٹے کی مدد سے اچھی طرح ملائیں اور 20 منٹ تک رکھ دیں۔
  • اب ایک پیالے میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈالیں۔ بریڈ کرمبز ، میدہ اور تل کو الگ الگ برتن میں نکال لیں۔
  • فرائنگ پین میں تیل گرم کریں۔ نگٹس نہ تو شیلو فرائی ہوتے ہیں اور نہ ڈیپ فرائی۔ اس لئے تیل کی مقدار اتنی رکھیں کہ نہ تو بہت کم ہو اور نہ ہی چکن کے پیس بہت زیادہ ڈوب جائیں۔ ایک ہلکی سی تہہ اوپر آ جائے تو کافی ہے۔
  • تیل کو ایک بار تیز گرم کر کے چولھا بند کر دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر دوبارہ گرم کریں اور جب مطلوبہ حد تک گرم ہو جائے تو درمیانی آنچ پر فرائنگ شروع کر دیں۔ اس طرح فرائی کی جانے والی چیز کم تیل جذب کرتی ہے۔
  • چکن پیس کو کانٹے کی مدد سے اٹھائیں۔ پہلے انڈے میں ڈبوئیں۔ اس کے بعد میدے میں رول کر کے بریڈ کرمبز یا تل میں رول کر لیں۔ تِل اور بریڈ کرمبز دونوں میں سے کسی ایک کو فائنل رولنگ کے لئے رکھیں۔ دونوں میں کریں گے تو بیرونی تہہ ضرورت سے زیادہ موٹی ہو جائے گی۔
  • تیل میں ڈال کر فرائی کریں۔ فرائی کرتے ہوئے ہلکا سا دباتے رہیں تا کہ اندر تک گل جائے۔ گولڈن براؤن ہونے پر پلیٹ میں نکال لیں۔

اسی ترکیب کی ایک اور ویریئیشن بھی ہے۔
وہ پھر لکھوں گی۔
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم بہنا

لگتے تو مزیدار ہیں مگراجزاء تلاش کرنے مشکل ہیں ۔
اور ترکیب میں انگلش تڑکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تیل کو ایک بار گرم کر کے پھر ٹھنڈا کرنے کے پیچھے کیا لاجیک ہوگی؟
:idontknow:

تیل کو تیز گرم کرنا اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ سموک پوائنٹ تک پہنچ جائے۔ جتنا گرم تیل ہو گا اتنی ہی اس کی کھانے میں جذب ہونے کی صلاحیت کم ہوتی جائے گی کیونکہ اکثر ڈیپ فرائی کی جانے والی اشیاء مثلاً گوشت ، آلو وغیرہ میں پانی موجود ہوتا ہے۔ تیز گرم تیل اس پانی کو بھاپ میں تبدیل کر دیتا ہے اور یہ بھاپ پورز کو بند کر کے تیل کو اندر جانے سے روکتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو مزید تفصیل معلوم ہو گی۔
رہا سوال ایک بار گرم کر کے ٹھنڈا کرنے کی لوجک تو جو مجھے کھانا بنانے کے دوران سکھایا گیا وہ یہ ہے کہ اگر تیز گرم تیل میں چیز ڈالیں گے تو وہ فوری طور پر باہر سے پک جائے گی اور اندر سے کچی رہنے کے امکانات ہوتے ہیں۔ تیل کو سموک پوائنٹ پر پہنچانے کے بعد کچھ ٹھنڈا کرنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ وہ اس درجہ حرارت پر پہنچ جائے جہاں چیز جلنے کا امکان ختم ہو جائے۔ اور ٹھنڈا سے مراد بالکل ٹھنڈا برف کرنا نہیں ہے۔
میرا خیال یہ ہے کہ کوکنگ آئلز خصوصاً پودوں سے حاصل کردہ عام طور پر مونو سیٹچوریٹڈ ہوتے ہیں اور ان کا دوبارہ گرم کرنا اس صورت میں سیٹچوریشن کی وجہ سے نہیں بنتا کہ یہاں اس کوکنگ آئل میں کچھ بھی فرائی نہیں کیا گیا ہے۔ جب آپ اس تیل میں کچھ فرائی کرتے ہیں تو پھر اس کو دوبارہ استعمال میں کچھ احتیاط کرنی پڑتی ہے کیونکہ اس وقت تک اس میں پہلے فرائی کی گئی چیز کے اجزا بھی شامل ہو جاتے ہیں جو اس میں کیمیکل ری ایکشن کا باعث بنتے ہیں۔ اور دو تین استعمال کے بعد وہ مزید استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ اس کی نشانی یہ ہے کہ ایسے تیل میں فرائی ہونے والی چیز کرسپی ہونے کی بجائے بہت نرم رہ جاتی ہے۔
معلوم نہیں یہ لوجکس درست ہیں یا غلط لیکن مجھے یہی بتائی گئیں اور سچ کہوں تو میں اتنی فرماں بردار طالبہ ثابت ہوئی ہوں کہ کسی بھی منطق پر سوال نہیں اٹھایا۔ جو جس نے سکھایا سیکھ لیا۔ :angel3:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے یہ رنگ میں بھنگ ڈالنے والی بات ہوگی مگر کہے بنا رہنامشکل ہورہا ہے۔
یہ نگٹس کچھ عجیب سی شکل کے ہیں۔ مزے کے نہیں لگ رہے شکل سے

بلکہ چکن پکوڑے لگ رہے ہیں

بس کچھ ایسی ہی شکل بنی تھی۔ آپ چکن پکوڑے ہی سمجھ لیں۔
 
Top