چکن نگٹس

فرحت کیانی

لائبریرین
Chiken%20Nuggets.jpg


چکن نگٹس
اجزا:
مرغی کا گوشت۔ بغیر ہڈی کے (سینے کا گوشت سب سے بہتر رہتا ہے۔ لیکن عام بون لیس سے بھی نگٹس اچھے بن جاتے ہیں): 4 فیلٹس یا آدھ کلو
میرینیڈ کے اجزا:
نمک، کالی مرچ، دھنیہ پاؤڈر، آریگینو، سفید مرچ۔ حسبِ پسند
لیموں کا رس۔ ڈیڑھ سے دو چمچ
وورسسٹرشائر سوس ۔ تین چمچ (اگر نہیں ہے تو کوئی بات نہیں۔ میرینیڈ کے لئے لیموں کا رس بھی کافی ہے)

فرائنگ اجزا:
سفید تل۔ آدھی پیالی
میدہ۔ آدھی پیالی
ڈبل روٹی کا چورا​
۔ آدھی پیالی
انڈے۔ دو عدد ۔ خوب پھینٹے ہوئے
کوکنگ آئل۔ حسبِ ضرورت (نگٹس تلنے کے لئے)

ترکیب:
  • مرغی کے گوشت کو چھوٹے چھوٹے کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • میرینیڈ کے تمام اجزا ملا لیں اور مرغی کے ٹکڑوں کو اس میں اچھی تک مکس کر دیں۔ کانٹے کی مدد سے اچھی طرح ملائیں اور 20 منٹ تک رکھ دیں۔
  • اب ایک پیالے میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈالیں۔ بریڈ کرمبز ، میدہ اور تل کو الگ الگ برتن میں نکال لیں۔
  • فرائنگ پین میں تیل گرم کریں۔ نگٹس نہ تو شیلو فرائی ہوتے ہیں اور نہ ڈیپ فرائی۔ اس لئے تیل کی مقدار اتنی رکھیں کہ نہ تو بہت کم ہو اور نہ ہی چکن کے پیس بہت زیادہ ڈوب جائیں۔ ایک ہلکی سی تہہ اوپر آ جائے تو کافی ہے۔
  • تیل کو ایک بار تیز گرم کر کے چولھا بند کر دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر دوبارہ گرم کریں اور جب مطلوبہ حد تک گرم ہو جائے تو درمیانی آنچ پر فرائنگ شروع کر دیں۔ اس طرح فرائی کی جانے والی چیز کم تیل جذب کرتی ہے۔
  • چکن پیس کو کانٹے کی مدد سے اٹھائیں۔ پہلے انڈے میں ڈبوئیں۔ اس کے بعد میدے میں رول کر کے ڈبل روٹی کا چورا یا تل میں رول کر لیں۔ تِل اور بریڈ کرمبز دونوں میں سے کسی ایک کو فائنل رولنگ کے لئے رکھیں۔ دونوں میں کریں گے تو بیرونی تہہ ضرورت سے زیادہ موٹی ہو جائے گی۔
  • تیل میں ڈال کر فرائی کریں۔ فرائی کرتے ہوئے ہلکا سا دباتے رہیں تا کہ اندر تک گل جائے۔ گولڈن براؤن ہونے پر پلیٹ میں نکال لیں۔
اسی ترکیب کی ایک اور ویریئیشن بھی ہے۔
وہ پھر لکھوں گی۔
 

عسکری

معطل
شکریہ میں نہیں کھاتا میں دن میں ایک بار کھانا کھا رہا ہوں آجکل وہ بھی سبزی :p
 
Top