چودہ اگست پرانٹرنیٹ کو گرین کر دو

چودہ اگست کی آمد آمد ہے، تمام پاکستانی خواتین و حضرات جو انٹر نیٹ سے منسلک ہیں اپنی اپنی بہترین کاوشوں کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت چہرے کو دنیا کے سامنے بہترین انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ جبکہ پاکستانی سیاستدان پاکستان کے حالات کو بگاڑنے پر مصر نظر آتے ہیں۔بہت سارے پاکستانی وقت کے ساتھ ساتھ اور پاکستان کےبگڑتے ہوے حالات کی وجہ سے نا امیدی اور مایوسی کا شکار ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

لیکن پاکستان کے باسٹھویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں میں جذبہ حب الوطنی اخوت اور یک جہتی کو زندہ کرنے کے لیے پاکستانیت ڈاٹ کام والوں نے سب گرین کرو کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا ہے، اگر آپ پاکستانی ہیں اور انٹرنیٹ پر کوئی بھی کمیونٹی ویب سائٹ جیسے فیس بک یا ٹویٹر استعمال کرتے ہیں تو سبز رنگ اور پاکستانی جھنڈے کے بیک گراوئنڈ والی تصویر استعمال کریں۔ بہت سارے پاکستانی پہلے ہی اس سلسلے میں شامل ہو چکے ہیں۔
اگر آپ کو ایسی تصویر بنانے میں دشواری ہے تو اپنی تصویر اس ای میل پر بھیجیں تو منتظمین آپ کو پاکستانی جھنڈے کے ڈیزائن میں شامل کر کے واپس بھیج دیں گے۔ اور اگر آ اپنی تصویر انٹرنیٹ پر کسی کو دکھانا نہیں چاہتے تو صرف پاکستانی سبز پرچم کی تصویر اپنے ایویٹر کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں، وہ بھی آپ کو اس ای میل ایڈریس سے مل سکتی ہے۔

GreenKaro@gmail.com

go-green.jpg
 
Top