چند کتب - تبصرہ جات

حسان خان

لائبریرین
حسان خان بہت شکریہ۔ بہت محنت کی ہے آپ نے۔
بھائی اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ تمام کتب میں نے اسکین کی ہیں، تو بتاتا چلوں کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ یہ ساری کتب ڈیجیٹل لائبریری آف انڈیا اور یونیورسل ڈیجیٹل لائبریری پر جداگانہ اسکین شدہ تصاویر کی شل میں موجود تھیں۔ میں نے صرف ایک ایک تصویر ڈاؤنلوڈ کر کے، انہیں یکجا کر کے، اُن کی ترتیب درست کر کے، اور اُن کی پی ڈی ایف بنا کر اپلوڈ کی ہے۔ :)
ہاں، تھوڑی محنت تو ضرور ہوئی ہے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
وہ تو اپنی جگہ، صرف ربط دینے کی ہی بات کریں تو یہ بھی بہت محنت ہے۔

مزید یہ کہ ربط دینے کا صحیح طریقہ آپ کو بتا دوں :

فرض کریں آپ نے سوانحِ عمری فردوسی - شبلی نعمانی کا ربط دینا ہے تو پہلے ربط کو نقل کر لیں، اس کے بعد سوانحِ عمری فردوسی - شبلی نعمانی لکھ کر اس کو ہائی لائیٹ کر لیں، پھر اوپر جو آئیکون دی ہوئی ہیں، ان میں ایک زنجیر کا آنکڑہ ہے، اس پر کلک کریں تو ایک کھڑکی کھلے گی، وہاں پر وہ ربط چسپاں کر دیں اور اس کھڑکی کے نیچے بائیں طرف مندرج کا لفظ درج ہے، اس پر کلک کر دیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بھائی اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ تمام کتب میں نے اسکین کی ہیں، تو بتاتا چلوں کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ یہ ساری کتب ڈیجیٹل لائبریری آف انڈیا اور یونیورسل ڈیجیٹل لائبریری پر جداگانہ اسکین شدہ تصاویر کی شل میں موجود تھیں۔ میں نے صرف ایک ایک تصویر ڈاؤنلوڈ کر کے، انہیں یکجا کر کے، اُن کی ترتیب درست کر کے، اور اُن کی پی ڈی ایف بنا کر اپلوڈ کی ہے۔ :)
ہاں، تھوڑی محنت تو ضرور ہوئی ہے۔ :)

جزاک اللہ خیر حسان۔ آپ نے یہ تمام متون اکٹھا کرنے میں خاصی محنت کی ہے۔ لیکن ایک ایک تصویر سیو کرنا نہایت دقت طلب طریقہ ہے۔ اس سے بہتر طریقے موجود ہیں۔ ہم پہلے بھی اس مقصد کے لیے سکرپٹس تیار کر چکے ہیں جو خودکار انداز میں کسی بھی آن لائن تصویری متن والی کتاب کے تمام صفحات کو کمپیوٹر میں محفوظ کر لیتی ہے۔ اس کے بعد ایک فولڈر میں موجود تمام امیجز کو اکٹھا کرکے پی ڈی ایف جنریٹ کرنے کا بھی طریقہ موجود ہے۔ میں لائبریری ٹیم کے ارکان اور منتظمین سے درخواست کروں گا کہ اس پراسیس کو بھی کہیں ڈاکومنٹ کر لیں تاکہ دوسروں کے کام آ سکے۔ توجہ برائے ابن سعید ۔
 
در اصل یوں اسکرپٹس کی مدد سے صفحات محفوظ کرنا کئی دفعہ سائٹ پر منحصر ہوتا ہے کہ اس کے لیے کیا تکنیک اپنائی جائے۔ لہٰذا اس کے لیے ایک عمومی طریقہ کار بیان کرنا قدرے مشکل کام ہے۔ لیکن ایک ہی سائٹ سے زیادہ صفحات ڈاؤنلوڈ کرنے ہوں تو فرمائشی اسکرپٹس لکھے جا سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب حسان بھائی
بہت محنت کی آپ نے بلا شبہ
منتظمین لائیبریری اب انہیں ٹائپنگ کے لیئے تقسیم کر دیں
اوراک کتاب میرے نام کر دی جائے تاکہ ٹائپ کرتے وقت کا اچھا استعمال ہو ۔
 
حسان خان

لائبریرین
بہت خوب حسان صاحب، جزاک اللہ۔

اور ایک فرمائش یہ کہ اگر فارسی شاعری کی مزید کتب اپ لوڈ کر سکیں، ۔۔۔ ۔۔۔ :)

بہت شکریہ۔ :)
میرے پاس ابھی ڈھیروں کتابیں اپلوڈ کرنے کے لیے پڑی ہوئی ہیں، آج انشاءاللہ مزید کی پی ڈی ایف بنا کر اپلوڈ کروں گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ابن سعید بھائی نبیل بھائی اور مقدس آپی ایک مسئلہ پیش آیا ہے کہ محترم تلمیذ صاحب بتا رہے ہیں کہ ان کی رسائی اس دھاگے تک نہیں۔ پہلے انہوں نے دیکھا تو دھاگہ دکھائی دیا، کھل گیا لیکن انہیں جواب کی پوسٹنگ کی اجازت نہیں تھی پھر انہوں نے کچھ دیر بعد دوبارہ دیکھا تو پورا دھاگہ ہی سرے سے اپ ڈیٹس کی فہرست سے غائب تھا۔ پھر انہوں نے حسان خان کی پروفائل کی مدد سے ان کی پوسٹس تلاش کرتے ہوئے دھاگہ تلاش کیا۔ اس بارے کچھ رہنمائی کیجئے کہ اس طرح کے قیمتی دھاگے اراکین تک کیسے پہنچائے جائیں جو لائبریری کے رکن نہیں :)
 
فرخ منظور

جو رکن بھی کسی دھاگے کے بارے میں اطلاعات موصول کرنا چاہتا ہے وہ اس دھاگے کو زیرِ مشاہدہ لے آئے۔ کسی بھی دھاگے کے شروع کے بائیں کونے میں "موضوع کو زیرِ مشاہدہ لائیں" کو کلک کریں تو اس موضوع کے بارے میں اطلاعات وصول کی جا سکیں گی۔
 
Top